ممتاز مفتی اللہ کا بھی جواب نہیں ۔۔۔۔

ماہی احمد

لائبریرین
اللہ کا بھی جواب نہیں ۔۔۔۔
اللہ بیک وقت محبوب بھی ہے ۔۔۔۔ بہت بڑا محبوب ۔۔۔۔۔
کہتا ہے میری طرف دیکھو ، میری بات کرو ، میرا نام جپو ، مجھ سے یارانہ لگاؤ ، میرے عشق میں سرشار رہو ۔۔۔۔
اللہ بیک وقت محبوب بھی ہے اور عاشق بھی ہے ۔۔۔۔۔
وہ اپنی مخلوق سے پیار کرتا ہے ۔۔۔۔ ہر ذی روح کا خیال رکھتا ہے ۔۔۔۔۔ لاڈ لڈاتا ہے ، کھلاتا ہے ، پلاتا ہے ، کسی کو تکلیف نہ ہو ، رزق ملتا رہے ، نعمتوں کی بارش ہوتی رہے ۔۔۔۔۔
یہ عاشق اپنی مخلوق پر بکا ہوا ہے در پردہ ۔۔۔۔۔

ممتاز مفتی
تلاش
 

x boy

محفلین
السلام علیکم
اس پر مختصر عرض کرنا چاہتا ہوں۔
اللہ کوان کے اسماء صفات سے جانئے،
اللہ کے اسماء و صفات میں میں اللہ کی ہر شان موجود ہے
کبھی کبھار ہم لوگ اللہ کی ذات پر ۔ غلو کرجاتے ہیں کہ مخلوقات والی باتیں کربیٹھتے ہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
رب ایک گھنجل دار بجھارت
رب اک گورکھ دھندہ
کھولن لگیا پیچ اس دے
کافر ہوجائے بندہ
کافر ہونوں ڈر کے جیویں
کھونجوں نال نہ کھنجی
لائی لگ مومن نالوں
کھوجی کافر چنگا

اللہ سبحان و تعالیٰ کی ذات پاک پر لبیک میں جابجا ممتاز مفتی نے مختلف زاویوں سے روشنی ڈالی ہے۔۔۔ انہی میں سے ایک اقتباس یہ ہے۔۔۔ رب سے شکوہ بھی چلتا ہے اور لاڈ بھی۔۔۔ :)
الغرض ایک اچھا اقتباس۔۔۔ :)
 
آخری تدوین:

ملائکہ

محفلین
رب ایک گھنجل دار بجھارت
رب اک گورکھ دھندہ
کھولن لگیا پیچ اس دے
کافر ہوجائے بندہ
کافر ہونوں ڈر کے جیویں
کھونجوں نال نہ کھنجی
لائی لگ مومن نالوں
کھوجی کافر چنگا

اللہ سبحان و تعالیٰ کی ذات گرامی پر لبیک میں جابجا ممتاز مفتی نے مختلف زاویوں سے روشنی ڈالی ہے۔۔۔ انہی میں سے ایک اقتباس یہ ہے۔۔۔ رب سے شکوہ بھی چلتا ہے اور لاڈ بھی۔۔۔ :)
الغرض ایک اچھا اقتباس۔۔۔ :)
واہ واہ واہ یہ شاعر کون ہیں اسکے بہت ہی خوبصورت بات کی ہے۔۔۔

کھولن لگیا پیچ اس دے
کافر ہوجائے بندہ
لائی لگ مومن نالوں
کھوجی کافر چنگا۔۔۔

بہت زبردست
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ واہ واہ یہ شاعر کون ہیں اسکے بہت ہی خوبصورت بات کی ہے۔۔۔

کھولن لگیا پیچ اس دے
کافر ہوجائے بندہ
لائی لگ مومن نالوں
کھوجی کافر چنگا۔۔۔

بہت زبردست
شیف مانو۔۔۔ یہ پروفیسر موہن سنگھ دیوانہ کی شاعری ہے۔۔۔ :) یہ مکمل یہاں اس ربط پر پڑھ سکتی ہو۔۔۔ اپنے زبیر مرزا بھائی کی کرم فرمائی ہے۔۔ :)
 
Top