اللّہ تعالیٰ کی شان میں اشعار

سیما علی

لائبریرین
قطرے کو گہر کی آبرو دیتا ہے
قد سرو کو گل کو رنگ و بو دیتا ہے
بیکار تشخص ہے، تصنع بے سود
عزت وہی عزت ہے جسے تو دیتا ہے
مرزا دبیر
 

سیما علی

لائبریرین
قرآں کے سپاروں میں
احساں کے اشاروں میں

ایماں کے سنواروں میں
معصوم پیاروں میں

میں نے تمہیں دیکھا ہے
میں نے تمہیں دیکھا ہے

(مفتی محمود الحسن گنگوہی)
 

سیما علی

لائبریرین
کروں کیسے بیاں رب کی عطا کردہ نوازش کا
اسی نے فن میں خود منصب مجھے ممتاز بخشا ہے

خیالی دیوتاؤں پر کسی کو فخر ہے تو کیا ؟
غزالی کو محمد مصطفےٰؐ پر ناز بخشا ہے
محمد مصطفےٰ غزالی ، پٹنہ
 

سیما علی

لائبریرین
دونوں عالم کا وہ مختار ہے اللّہ اللّہ
وہی سرداروں کا سردار ہے اللّہ اللّہ

رنگ و بو، غنچہ و گل، برگ و ثمر، شاخ و شجر
بانئے رونقِ گلزار ہے اللّہ اللّہ
ہاجرہ نور زریاب
آکولہ مہاراشٹر انڈیا
 

سیما علی

لائبریرین
سوا تیرے کہاں جائیں کدھر جائیں کسے ڈھونڈیں
مدد کرنے کی طاقت بھی ہے تیرے دست قدرت میں
سوائے تیرے قیصرؔ وارثی کا کون ہے یا رب
بچا لے شر اعدا سے تو رکھ اپنی حفاظت میں
قیصر وارثی
 

سیما علی

لائبریرین
کس منہ سے شکر ہو کرم ذوالجلال کا
کوئی حساب ہے بذل ونوال کا
اُس کو بھی عشق ہے کسی اچھے جمیل سے
مضمون ہے بلیغ یُحبُّ الجمال کا
نسیم ہلسوی
 

سیما علی

لائبریرین
اوپر نیچے تو ہی تو ہے
ہر سو، دائیں بائیں یا رب

تیری چاہت تک نہ پہنچیں
مل کے ستر مائیں یا رب
ڈاکٹر سید عطا المصطفیٰ
 
Top