اللّہ تعالیٰ کی شان میں اشعار

سیما علی

لائبریرین
منور بدایونی نے اپنی ذات کا سفر کیا تو یہ حقیقت کھلی کہ ان کا دل ہی چراغِ طور بن گیا ہے۔
منور میں نے جب دل پر نظر کی
منور اک چراغِ طور دیکھا
(منوربدایونی)
 

سیما علی

لائبریرین
روح میں، تن میں، رگ و پے میں اتاروں تجھ کو
اور پھر دل کی صدا بن کے پکاروں تجھ کو
تیرے مظہر ہیں مری ذات کے زنداں میں اسیر
خود کو پامال کروں اور ابھاروں تجھ کو
(حنیف اسعدی)
 

سیما علی

لائبریرین
ہر چیز کو جہاں میں قدرت نے دلبری دی
پروانے کو تپش دی، جگنو کو روشنی دی
رنگیں نوا بنایا مرغانِ بے زباں کو
گل کو زبان دے کر تعلیمِ خامشی دی

علامہ اقبالؒ​

 

سیما علی

لائبریرین
ہم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے
سورج کے اجالے سے، فضاؤں سے خلا سے
چاند اور ستاروں کی چمک اور ضیا سے
جنگل کی خموشی سے پہاڑوں کی انا سے
پرہول سمندر سے،پراسرار گھٹا سے
بجلی کے چمکنے سے کڑکنے کی صدا سے
مٹی کے خزانوں سے، اناجوں سے غذا سے
برسات سے طوفان سے پانی سے ہوا سے
ہم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے
عتیق جاذب
 

یاسر شاہ

محفلین
تم سا کوئی ہمدم کوئی دم ساز نہیں ہے
باتیں تو ہیں ہر دم مگر آواز نہیں ہے
ہم تم ہی بس آگاہ ہیں اس ربط_خفی سے
معلوم کسی اور کو یہ راز نہیں ہے

خواجہ عزیز الحسن مجذوب رح
 

سیما علی

لائبریرین
کون کرسکتا ہے اس خلاق اکبر کی ثنا
نارساہے شان میں جس کے پیمبر کی ثنا
بت پرستی میں موحد نہ سنا ہوگا کبھو
کوئی تجھ بن مرا واللہ کہ معبود نہیں
 

سیما علی

لائبریرین
کروں پہلے توحید یزداں رقم
جھکا جس کے سجدے کو اول قلم
سر لوح پر رکھ بیاض جبیں
کہا دوسرا تجھ سا کوئی نہیں
قلم پھر شہادت کی انگلی اٹھا
ہوا حرف زن یوں کہ رب العلی
نہیں تیرا کوئی نہ ہوگا شریک
تری ذات ہے وحدہ لا شریک
 

سیما علی

لائبریرین
کیا لفظ ہے الحمد لک الحمد الہٰی!
ہر نعمتِ عظمیٰ کی جزا حمد ہے تیری

تکبیر ہو تہلیل ہو تسبیح کہ تحمید
لاریب یہ سب ذکر و ثنا حمد ہے تیری
شہزاد مجددی
 

سیما علی

لائبریرین
حمد و ثنا ہو تیری کون و مکان والے
اے ربِّ ہر دوعالم دونوں جہان والے
بن مانگے دینے والے عرش و قرآن والے
جھکتے ہیں تیرے در پر سب آن بان والے
بیشک رحیم تو ہے رحمت نشان والے

حبیب بلندشہری

 

سیما علی

لائبریرین
بزم موجود کے منظر کی بِنا ہے اللّٰہ
‏روز و شب، صبح ومسا،ارض و سماءہے اللّٰہ
‏جسم و جان، قلب و نظر، فہم و ذکاء ہے اللّٰہ
‏سینے میں دل کے دھڑکنے کی صدا ہے اللہ
میر عبدالعزیز
 
Top