اللّہ تعالیٰ کی شان میں اشعار

سیما علی

لائبریرین
تو میرے سجدوں کی لاج رکھ لے شعور سجدہ نہیں ہے مجھ کو
یہ سر ترے آستاں سے پہلے کسی کے آگے جھکا نہیں
ہے!!!
 

یاسر شاہ

محفلین
ماشاء اللہ خوب لڑی کا آغاز کیا۔

مدت کے بعد پھر تری یادوں کا سلسلہ
اک قلبِ ناتواں کو توانائی دے گیا

شاعر نامعلوم
 
مدیر کی آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
نام لیتے ہی نشہ سا چھا گیا
ذکر میں تاثیرِ دورِ جام ہے

وعدہ آنے کا شب ِآخر میں ہے
صبح سے ہی انتظارِ شام ہے

سید سلیمان ندوی
 
مدیر کی آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
اللہ کو پامردیِ مومن پہ بھروسا
ابلیس کو یورپ کی مشینوں کا سہارا

تقدیرِ اُمم کیا ہے‘ کوئی کہہ نہیں سکتا
مومن کی فراست ہو تو کافی ہے اشارا

(ارمغانِ حجاز)
 

سیما علی

لائبریرین
جب میں کہتا ہوں کہ یا اللہ میرا حال دیکھ
حکم ہوتا ہے کہ اپنا نامۂ اعمال دیکھ !!!!!!؟
اکبر الہ آبادی
 
Top