القلم مہوش علی فونٹ

خاور بلال

محفلین
شکر ہے ہمارے 100 ووٹوں نے کام کر دکھایا۔
مبارک مہوش بہن۔

ریکارڈ پر تو آپکا ایک بھی ووٹ نہیں اگر جعلسازی کی اجازت تھی تو ہمیں کیوں نہ بتایا ہم دو سو ٹھپے لگواکر اس فونٹ کو اپنے نام کروالیتے :grin: خیر مہوش بھی اپنی ہی بہن ہیں ذرا لڑاکا ہیں تو کیا ہوا۔
 
ریکارڈ پر تو آپکا ایک بھی ووٹ نہیں اگر جعلسازی کی اجازت تھی تو ہمیں کیوں نہ بتایا ہم دو سو ٹھپے لگواکر اس فونٹ کو اپنے نام کروالیتے :grin: خیر مہوش بھی اپنی ہی بہن ہیں ذرا لڑاکا ہیں تو کیا ہوا۔

اس سوال کا جواب شاکر قادری صاحب بہتر دے سکتے ہیں کہ میں نے ووٹ‌دیے تھے یا نہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
بہت زبردست شاکر صاحب بہت خوب کام کیا ہے آپ نے۔ اور خاور بھائی بقول آپ کے خیر مہوش بھی اپنی ہی بہن ہیں ذرا لڑاکا ہیں تو کیا ہوا۔، لڑاکا نہیں لڑاکی مناسب رہے گا۔

مہوش آپ کو بھی بہت مبارک ہو۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت ہی خوبصورت !

بہت شاندار کام ہے۔ اتنا اچھا لگ رہا ہے دیکھنے میں کہ دل چاہ رہا ہے کہ بس دیکھتے رہیں ۔ مہوش آپ کو مبارک ہو اتنا خوبصورت فونٹ آپ کے نام سے منسوب ہے ۔
 
محسن حجازی

محفلین
قادری صاحب اٹک میں فونٹ سازی کے کئی بڑے کارخانوں کے مالک ہیں، اس بابت ہم کچھ شگفتہ و شائستہ لکھنا چاہ رہے تھے لیکن ہائے وقت۔۔۔ :(
 
قادری صاحب اٹک میں فونٹ سازی کے کئی بڑے کارخانوں کے مالک ہیں، اس بابت ہم کچھ شگفتہ و شائستہ لکھنا چاہ رہے تھے لیکن ہائے وقت۔۔۔ :(

سر آپ کو کیسے پتہ لگا کہ اٹک میں کارخانے ہیں فونٹ سازی کے؟ کہیں ان کے پیچھے آپ کا ہاتھ تو نہیں، قادری صاحب بڑی محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں، میں نے قادری صاحب کو کہاتھا کہ پشتو، سندھی اور دیگر زبانوں کی بھی سپورٹ شامل کریں مگر الٹامجھے کہا کہ ویلیوز بتاؤ مجھے ڈر ہے کہ ویلیوز بتانے کے جرم میں سائبر کرائم کا کیس نہ ہوجائے؟
 
محسن حجازی

محفلین
آپ خود ہی دیکھ لیجئے سولنگی صاحب ماشااللہ جتنے فونٹس قادری صاحب لا چکے ہیں، ہمیں گمان گزرتا ہے کہ گرمیوں میں غالبا اٹک میں آموں کے ساتھ فونٹ بھی ہوتےہیں :grin:
ماشا اللہ ثم ماشااللہ!
اللہ جزائے خیر دے۔
باقی رہا سائبر کرائم کا کیس، تو قادری صاحب کی ایک تو آپ سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے اور اوپر سے بہت مہذب اور نستعلیق آدمی ہیں سو اس بابت بے فکر رہئے! :cool:
 
شاکرالقادری

لائبریرین
قادری صاحب اٹک میں فونٹ سازی کے کئی بڑے کارخانوں کے مالک ہیں، اس بابت ہم کچھ شگفتہ و شائستہ لکھنا چاہ رہے تھے لیکن ہائے وقت۔۔۔ :(

محسن حجازی آپ کی صلاحتیوں کا معترف ہونا پڑتا ہے
ایک ہی رقعہ میں
قادری
شگفتہ
اور
شائستہ تینوں کو راضی کرنے کی کوشش لاجواب ہے
ویسے آپس کی بات ہے یہ شائستہ کون ہیں:rolleyes:;)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
سر آپ کو کیسے پتہ لگا کہ اٹک میں کارخانے ہیں فونٹ سازی کے؟ کہیں ان کے پیچھے آپ کا ہاتھ تو نہیں، قادری صاحب بڑی محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں، میں نے قادری صاحب کو کہاتھا کہ پشتو، سندھی اور دیگر زبانوں کی بھی سپورٹ شامل کریں مگر الٹامجھے کہا کہ ویلیوز بتاؤ مجھے ڈر ہے کہ ویلیوز بتانے کے جرم میں سائبر کرائم کا کیس نہ ہوجائے؟

سولنگی صاحب مجھے ڈر ہے کہ آپ کو شوکاز نوٹس نہ مل جائے ورنہ میں صاف بتا دیتا کہ اس میں آپ کا بھی ہاتھ ہے
وہ ٹیمپلیٹ جو آپ نے بتایا تھا مجھے بالکل اچھا ہی نہیں لگا میں کیا کروں اور کیا آپ اس کام میں میری مدد نہیں کر سکتے؟؟
 
Top