مبارکباد القلم ماہر

الف عین

لائبریرین
نہیں یہ ہمارے شاکر بھائی نے نیا فانٹ تشکیل نہیں کیا ہے بلکہ خود ایک ہزار پیغامات کا ہدف عبور کر کے مہارت کی سند حاصل کی ہے۔ یہ دوسری بات ہے کہ محفل ان کو پہلے ہی کار کردگیِ حیات کا تمغہ تفویذ کر چکی ہے۔
شاکر بھائی معذرت کہ کافی تاخیر ہو گئی ہے اس تہنیت میں۔ لیکن ادھر میں کم فعال رہا۔ طبیعت اور دوروں کی وجہ سے۔
بہت بہت مبارک ہو شاکر القادری صاحب کو یہ نیا منصبِ ہزاری۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
محترم بلند اختر بھائی!
مبارک باد کا یہ سلسلہ شروع کرنے پر میں آپ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ۔۔ یہ آپ کی محبت ہے
ابن سعید
شمشاد
عبدالمجید
دوست
چاند بابو
مکی
حسن علوی
ایم بلال
محمد وارث
زہراء علوی ۔۔۔۔ اور
الف نظامی
آپ سب کے تہنیتی پیغامات کے لیے آپ کا بہت شکر گزار ہوں

مک۔ی بھائی آپ کہاں ہوتے ہیں اور کونسی سرمہ دانی میں پائے جاتے ہیں
 

ایم اے راجا

محفلین
سب سے پہلے اعجاز صاحب کا شکریہ کے انہوں نے اسطرف توجہ کروائی اللہ آپکو لمبی عمر اور قابلِ رشک صحت عطا فرمائے ۔آمین۔
شاکر بھائی اس پر مسرت موقع پر ہماری مبارک باد قبول فرمائیے، اللہ کے حضور بندہِ ناچیز آپکی کامیابی و کامرانی کے لیئے دعا گو ہے۔
 
Top