شاکرالقادری
لائبریرین
القلم لوکلائزیشن اور نستعلیق ریسرچ لائبریری - ریلیز
القلم برائے ترقی و ترویج زبانِ اردو
اسلام وعلیکم
القلم نے آج اردو کی ترقی و ترویج میں ایک اور بڑا سنگ میل طے کرلیا ہے ۔ القلم پچھلے کئی سال سے عاشقانِ اردو کی بیٹھک ہے اور اِن عاشقان کے خلوص محبت اور حوصلہ افزائی کی وجہ سے اردو کی خدمت کرنے کے قابل ہوا ہے۔ جیسا کہ محترم شاکر القادری نے کہا ہے کہ ہم یکے بعد دیگرے سنگ میل طے کررہے ہیں۔ کچھ ہی عرصہ ہوا محترم شاکر القادری نے اردو کی دنیا میں ایک بیج بویا اور ایک ننی منی شاخ نے سر ابھارا اور دینی علمی اور ادبی روابط قائم کیے آپ کی مدد سے یہ ننی منی شاخ ہری ہو کر ایک ننھا سا پودا بنی اور ننھا پودا بڑھنے لگا۔ القلم ایک چھوٹی بیٹھک بنی اور چھوٹی بیٹھک سے ایک انجمن کی ابتدا ہوئی۔ دنیا کی پہلی اور سب سے بڑی اردو ریسرچ لائبریری قائم ہوئی جس میں گیارہ سو کتابیں اسکین شدہ ہیں جو تمام اردو داں کے لیے یونی کوڈ، ای بک بنانے کے لیے موجود ہیں۔ یہ لائبریری اُن کمپوزر کا کام آسان کردے گی۔
پھر القلم پر رنگا رنگ اردو یونی کوڈ فونٹس کی دنیا، جہانِ قلم بنی۔ اور فروغ زبانِ اُردو کی اس شاخ پر آج ایک سو سے زیادہ مسکراتے ، لہراتے خطوط ہیں جو اردو زبان کو ایک خوبصورت چہرہ دیتے ہیں۔ پچھلے سال القلم نے نستعلیق فونٹس کا ایک اور درجہ بلند کرنے پر تخلیق نگار امجد علوی کو ایوارڈ دیا اور اردو انٹرنیٹ پر اردو جادواں ہوئی ۔ القلم ایک ایسی انجمن ہے جوسات سو پچاس سے زیادہ صارفین کی مدد سے پھیلتی اور پھولتی ہے اور ان صارفین کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے ۔
آج القلم پاکستان کی سالگرہ پر دنیا کی پہلی لوکلائزیشن لائبریری پیش کرتا ہے ۔۔۔ القلم لوکلائزیشن اور نستعلیق ریسرچ لائبریری ۔اس لائبریری کا مقصد اردو کے محققین ، ترقی اور فروغ دینے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا ۔ ان کے لیے انفارمیشن جمع کر کے اسکو منظم کرنا ہے۔ تاکہ وہ سب اپنے کام آسانی سے انجام دے سکیں ۔
دوسرے الفاظ میں القلم لوکلائزیشن اور نستعلیق ریسرچ لائبریری کا مقصد ان تمام لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہے:
- جو اردو زبان کے متعلق تحقیق کر رہے ہیں تاکہ اردو زبان کو تکنیکی طور پر اس قابل کیا جاسکے کہ اس کی نشوونما کے لیے بنیادی انفراسٹریکچر قائم ہو سکے
- جو لوکلائزیشن کے آلات بناتے ہیں جس کی مدد سے انٹرنیت کا مواد مقامی زبانوں میں تبدیل کیا جاسکے
- جو اردو زبان کی صرف و نحو کی تحقیق کرتے ہیں تاکہ اس کے لیے برقی آلات بنائے جاسکیں اور اردو کی آٹومیٹک پروسیسنگ ہو سکے
- جو اردو ٹرانسلیشن کے الگورتھم بناتے ہیں یا الفاظ کی آٹومیٹک پہچان پر کام کرتے ہیں۔ یا اردو اسکرپٹ کی فیزیکل ماڈلینگ کرتے ہیں
- جو معیار اور اردو زبان کےطَرِيقِ عمَل بناتے ہیں تاکہ ملک کے کونے کونے میں اردو کو پھیلایا جائے
- جو نستعلیق کے لیے او سی آر بنانے پر کام کر رہے ہیں
- لوکلائزر جو موجودہ سوفٹ وئیر کو اردو کی شکل دے رہے ہیں
- اور وہ جو اردو سے عشق کرتے ہیں:
- ایک سو سے ذیاد ہ تحقیقی مقالات
- مُحَقِق کے نام ، تخلیق اور جن اداروں سے مُحَقِق منسلک ہیں
- نستعلیق اور بصری حرف شناسی اور ٹائپوگرافی پر تحقیقی مضامین اور حوالاجات
- فونٹ انکوڈینگ اور ڈیلوپمنٹ ، لوکلائزیشن ، بصری حرف شناسی پر کتابیں
- پریزینٹیشن ، پرو پوزل اور رپورٹس
- ماضی کی کانفرینسیں اور مستقبل کی کانفرینسوں کے اسکیجول
- فری اوپن سورس سوفٹ ویئر لوکلائزیشن، لوکلائزیشن ٹرینینگ، گوبل انٹرنیشنلئزیشن ، اسٹڈ رڈ
- ریسرچ یونیورسٹیاں اور انسٹیٹیوٹ، پروفشنل آرگنائزیشن اور ریفرینس لائبریریاں
- سندِ تحوتی ایجاد ( پیٹینٹ) ، گرانٹس اور فنڈینگ
- لوکلا ئزر اور اردو کو فروغ دینے والوں کی معلومات
لائبریریاں ایک جیتی جاگتی ، سانس لیتی وجود ہیں ان کی نشوونما لا انتہا ہے ۔ اردو لوکلائزیشن اور اردو نستعلیق ریسرچ لائبریری بھی ابھی ایک بیج کی طرح ہے ۔ اس ننی منی نے القلم کی زرخیز زمین سے اپنا سر ابھارا ہے۔ اس سے ٹہنیاں بنیں گی اور ان پر پھول نکلیں گے اور ان پھولوں کی مہک سے اردو جادواں ہوگی
پاکستاں زندہ باد
اے میرے وطن تجھ کو یہ سالگرہ مبارک ہو
اور تمام دوست و احباب و صارفین کو بھی پاکستان کی یہ سالگرہ مبارک ہو۔
لائبریری میں داخل ہوں