القلم فہد فونٹ

ساجداقبال

محفلین
بہت اع۔۔۔۔۔لٰی ، ش۔۔۔۔۔اکرالق۔۔۔۔۔ادری بھائی! نہایت ہی عم۔۔۔۔۔دہ ف۔۔۔۔۔انٹ ہے۔ ایسا ہی ایک فانٹ میرے پاس ع۔۔۔۔۔ربی کا تھا۔ اردو کیلیے یہ فانٹ دیکھ کر دل۔۔۔۔۔ی خوش۔۔۔۔۔ی ہوئی۔
ش۔۔۔۔۔اکر بھائی! وہ ایم ایس ورڈ والی ایپلیکیش۔۔۔۔۔ن کب ریلی۔۔۔۔۔ز کرینگے۔ اس کا بے چینی سے انتظ۔۔۔۔۔ار ہے۔ (ویسے یہ تط۔۔۔۔۔ویل آپ والی تحری۔۔۔۔۔ر سے کاپی کر کے لگا رہا ہوں :wink: )
 
شاکرالقادری

لائبریرین
لیجئے جناب

الق۔۔۔۔۔لم فھ۔۔۔۔۔د فونٹ

حاضر ہے
میں اسے محفل کے اپ لوڈ سیکشن میں بھی اپ لوڈ کر رہا ہوں جب تک انتظامیہ کی جانب سے اپ لوڈ شدہ فائل اپروو نہیں ہو جاتی تب تک آپ یہاں سے ڈائون لوڈ کر لیں
جب فائل اپروو ہو کر ڈائون لوڈ سیکشن میں مہیا ہو جائے گی تو یہاں سے حذف کر دونگا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ساجد بھائی پسندیدگی کا شکریہ
ورڈ والی اپلی کیشن اپ لوڈ کرنے میں کچھ مشکلات ہیں کیونکہ43 ام بی کا ڈیٹا ہے اگر کسی طرح اپ لوڈ کرنے میں کامیاب ہو گیا تو آپ تک پہنچ جائے گی :lol:
 
Attachments

  • al_qalam_fahad.zip
    40 KB · مناظر: 23

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب شاکر القادری بھائی

http://www.sharebigfile.com/ پر آپ جتنی بڑی فائل چاہیں شئیر کر سکتے ہیں۔ وصول کنندہ کے ای میل ایڈریس دینے سے ان کو ڈاؤن لوڈ لنک مل جائے گا۔ آپ کے پاس بھی اصل لنک محفوظ رہے گا اور آپ اسے دوبارہ بھی دے سکتے ہیں
 
جناب درست فرمایا آپ نے لیکن مسئلہ تو اپ لوڈ کرنے کا ہے ناں!
 
قیصرانی

لائبریرین
ون رار یعنی Win RAR نامی پروگرام کی مدد سے پروگرام کو کمپریس کر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں (جس کا طریقہ مجھے نہیں آتا) اور پھر باری باری ہر ٹکڑا اپ لوڈ کرتے جائیں :D
 
ساجداقبال

محفلین
ش۔۔اکر بھائی!

40ایم بی کوئی اتنی بڑی فائل تو نہیں۔ آسان طریقہ میں بتاتا ہوں۔۔۔رات کو اپلوڈنگ ش۔روع کرکے سو جائیں۔ انشاء اللہ صبح تک اپ۔۔لوڈ ہو جائیگا۔
اسی طریقہ سے ہماری ساری سائ۔ٹس چلتی ہیں۔ ہماری سائٹس پر جی بی کے حساب سے ڈیٹا ہے اور س۔۔ارا ہم نے اسی طریقہ سے ڈائ۔۔۔ل اپ استعم۔۔ال کرکے اپلوڈ کیا ہے۔ اپنے باکس۔نیٹ والے اک۔۔اؤنٹ میں اپلوڈ کیجیے گا۔
 
دوست

محفلین
قادری صاحب القلم فونٹس اب میرے لینکس سسٹم پر ٹھیک چلتے ہیں۔ لیکن میں نے القلم تحریری اور القلم ریحان اتارے ان میں سے ایک فائل کا نام القلم ون تھا دوسرے کا نام صرف Alتھا براہ کرم اس کو ٹھیک کردیں میں کئی بار اتارنے کے باوجود انھیں نصب نہین کرسکا ہوں۔
وسلام
 
حنا فیصل

محفلین
سلام
ایک عدد تھپڑ مجھے کسی نے لگایا تو سوچا کیوں نہ آج اس سیکشن کو کھنگا ل لوں
ایک تو میں خود کو کوستی ہوں کہ دیر کیوں کر دی یہاں تک پہنچنے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیر دیر آئے درست آئے
مسئلہ نمبر 1 یہ ہے کہ ایک تو یہ ڈائون لوڈ لنک نہیں مل رہا
دوسرا مسئلہ کی ہم ان پیج میں اس فونٹ کو استعمال کر سکتے ہیں
اگر جواب ہاں میں ہے تو کیسے ؟؟؟

شکریہ استاد محترم
 
الف عین

لائبریرین
حنا، مسئلہ دو کا حل پیش ہے۔
ان پیج ایک مخصوص پروگرام ہے جو تقریباً نوے عدد فانٹس استعمال کرتا ہے نستعلیق میں، اور یہ سارے فانٹ لیٹن ہی ہیں، یعنی انگریزی حروف کی میپنگ میں ہی اردو کے مکمل لگیچرس، حروف کے مرکباتِ ڈالے گئے ہیں اس میں۔ یہاں جب تم ٹائپ کرتی ہو تو یہ یونی کوڈ اردو تحریر ہے، اس میں الف کی میپنگ الف سے ہی ہے۔ اس قسم کے فانٹس یونی کوڈ اور اوپن ٹائپ فانٹس کہے جاتے ہیں۔ ان کو استعمال بھی اسی وقت کیا جا سکتا ہے جب آپ کا کمپیوٹر اردو ٹائپ کرنا کا اہل ہو۔ یعنی سپورٹ بھی ہو، اور کی بورڈ بھی۔ آپ اردو زبان منتخب کریں اور ٹائپ کریں۔ اور اس تحریر پر ورڈ یا اس قسم کے دوسرے پروگرامس جن میں فانٹ کا انتخاب ممکن ہے، اس میں جو فانٹ چاہیں منتخب کریں۔ نستعلیق میں اب تک چار عدد فانٹس دستیاب ہیں۔ کرلپ کا نفیس نستعلیق، پاک نستعلیق محسن حجازی کا، سی ڈیک ہندوستان کا نبیل اور عباس ملک کا فجر نوری نستعلیق۔
ان کے علاوہ تزئینی فانٹس بھی بہت سے ہیں جو نسخ نما ہیں۔ اردو لائف ڈاٹ کام کے بھی بہت سے اس قسم کے فانٹس ہیں اور اب یہاں ہنارئ شاکر القادری صاحب نے ڈھیر لگا دئے ہیں۔ ان سب کو استعمال کرنے کے لیے اردو زبان میں ٹائپ کرنا ضروری ہے۔ یہاں محفل کا ویب پیڈ یا نبیل کے دوسرے آف لائن اڈیٹرس یا ان جو ایف سی کے اور ٹائنی ایم سی اڈیٹر، ان سب میں بھی بغیر اردو سپورٹ انسٹال کیے ٹائپ کیا جا سکتا ہے اور ویب پیجیز بنائے جا سکتے ہیں۔ یا کاپی اور پیسٹ کر کےو ورڈ میں لے جائیں، اور وہاں اپنا من چاہا یونی کوڈ فانٹ لگا دیں اپنی تحریر میں میں۔
ایک اور ضروری بات۔
ورڈ یا اوپن آفس میں فانٹ کے ڈائلاگ باکس میں دو حصے ہوتے ہیں (جب اردو سپورٹ کا اضافہ ورڈ اور ونڈوز میں کر دیا جائے تو)۔ ایک لیٹن سکرپٹ فانٹ اور دوسرا کامپلیکس سکرپٹ فانٹ۔ اردو کے سارے فانٹس کامپلیکس والے خانے میں منتخب کئے جانے چاہیے۔
لو اتنا لمبا لیکچر ہو گیا، اب تالیاں تو بجا دو!!!
اور ہاں، اپنی دستخط میں‌اقبال کے شعر کو تم نے پھر غلط لکھا ہے
درست یوں ہونا چاہیے:
شاہیں تری پرواز سے۔۔۔۔ (نہ ہی ت ے ر ی)
تو بازوئے پر سے اسے کچھ اور ہوا دے
 
ابوشامل

محفلین
شاکر بھائی انتہائی معذرت! آج کل مصروفیات کے باعث محفل پر کم آنا ہو رہا ہے اس لیے جواب نہ دے سکا۔
بہرحال آپ کی محنت کے سامنے شکریہ ایک رسمی سا لفظ ہے اور میں احساسات کو الفاظ میں بند نہیں کر سکتا۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
اس وقت تو ہم آپ کے اہم اور بڑے منصوبے سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ اللہ کرے وہ جلد از جلد منظر عام پر آ جائے۔
 
حنا فیصل

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
حنا، مسئلہ دو کا حل پیش ہے۔
ان پیج ایک مخصوص پروگرام ہے جو تقریباً نوے عدد فانٹس استعمال کرتا ہے نستعلیق میں، اور یہ سارے فانٹ لیٹن ہی ہیں، یعنی انگریزی حروف کی میپنگ میں ہی اردو کے مکمل لگیچرس، حروف کے مرکباتِ ڈالے گئے ہیں اس میں۔ یہاں جب تم ٹائپ کرتی ہو تو یہ یونی کوڈ اردو تحریر ہے، اس میں الف کی میپنگ الف سے ہی ہے۔ اس قسم کے فانٹس یونی کوڈ اور اوپن ٹائپ فانٹس کہے جاتے ہیں۔ ان کو استعمال بھی اسی وقت کیا جا سکتا ہے جب آپ کا کمپیوٹر اردو ٹائپ کرنا کا اہل ہو۔ یعنی سپورٹ بھی ہو، اور کی بورڈ بھی۔ آپ اردو زبان منتخب کریں اور ٹائپ کریں۔ اور اس تحریر پر ورڈ یا اس قسم کے دوسرے پروگرامس جن میں فانٹ کا انتخاب ممکن ہے، اس میں جو فانٹ چاہیں منتخب کریں۔ نستعلیق میں اب تک چار عدد فانٹس دستیاب ہیں۔ کرلپ کا نفیس نستعلیق، پاک نستعلیق محسن حجازی کا، سی ڈیک ہندوستان کا نبیل اور عباس ملک کا فجر نوری نستعلیق۔
ان کے علاوہ تزئینی فانٹس بھی بہت سے ہیں جو نسخ نما ہیں۔ اردو لائف ڈاٹ کام کے بھی بہت سے اس قسم کے فانٹس ہیں اور اب یہاں ہنارئ شاکر القادری صاحب نے ڈھیر لگا دئے ہیں۔ ان سب کو استعمال کرنے کے لیے اردو زبان میں ٹائپ کرنا ضروری ہے۔ یہاں محفل کا ویب پیڈ یا نبیل کے دوسرے آف لائن اڈیٹرس یا ان جو ایف سی کے اور ٹائنی ایم سی اڈیٹر، ان سب میں بھی بغیر اردو سپورٹ انسٹال کیے ٹائپ کیا جا سکتا ہے اور ویب پیجیز بنائے جا سکتے ہیں۔ یا کاپی اور پیسٹ کر کےو ورڈ میں لے جائیں، اور وہاں اپنا من چاہا یونی کوڈ فانٹ لگا دیں اپنی تحریر میں میں۔
ایک اور ضروری بات۔
ورڈ یا اوپن آفس میں فانٹ کے ڈائلاگ باکس میں دو حصے ہوتے ہیں (جب اردو سپورٹ کا اضافہ ورڈ اور ونڈوز میں کر دیا جائے تو)۔ ایک لیٹن سکرپٹ فانٹ اور دوسرا کامپلیکس سکرپٹ فانٹ۔ اردو کے سارے فانٹس کامپلیکس والے خانے میں منتخب کئے جانے چاہیے۔
لو اتنا لمبا لیکچر ہو گیا، اب تالیاں تو بجا دو!!!
اور ہاں، اپنی دستخط میں‌اقبال کے شعر کو تم نے پھر غلط لکھا ہے
درست یوں ہونا چاہیے:
شاہیں تری پرواز سے۔۔۔۔ (نہ ہی ت ے ر ی)
تو بازوئے پر سے اسے کچھ اور ہوا دے

کیا انداز ہے سب سے پہلے تو آپ نے کہا تالیاں
میں تالیوں کی جگہ پر طبل بجاتی ہوں
آپ کے اس قدر قیمتی پوسٹ پر یقینا لفظ شکریہ بہت ہی کم تر ہو جائے گا ۔۔۔۔۔۔
اچھا کیا بات ہے کچھ حقیقتیں تو آج ہم پر کھل رہی ہیں
مجھے ایک بات بتائیں جب ہم اپنا ویب پیج بنائیں گے تو کیا ہمیں
ان پیج کی طرح نستلیق فونٹ نظر آئے گا یعنی دوسرے جن کے
کمپیوٹر میں یہ فونٹ انسٹال نہیں ہے ؟؟؟

دوسری بات ہم ورڈ میں اردو کی سپورت کیسے حاصل کر سکتے ہیں اور کیا اس میں بھی اردو نستعلیق کام کرے گا

شکریہ صرف تکلفآ
 
الف عین

لائبریرین
نستعلیق فانٹ تو محض اس وقت نظر آئے گا جب یا تو وہ فانٹ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہو، یا پھر آپ خود اپنے براؤزر کی سیٹنگ میں اس فانٹ کو ہر یونی کوڈ ویب پیج کے لیے منتخب کر لیں۔ ورنہ اگر براؤزر کا ڈیفالٹ فانٹ ٹائمس نیو رومن ہے تو وہی فانٹ نظر آئے گا جو نسخ ہے۔ اگر ویب پیج میں ٹاہوما ڈیفائن کیا گیا ہے تو ٹاہوما نظر آ سکتا ہے۔ پاک نستعلیق کا نمونہ دیکھنا ہو تو میرا جریدہ دیکھ لو، یری دستخط میں ہی شامل ہے، یا کتابیں والی ویب سائٹ بھی۔ دونوں پاک نستعلیق میں ہیں۔
 
ہاں میں نے آپ کی ویب سائٹ ملاحظہ فرمائی ہے وہاں پر مجھے پاک نستعلیق نظر آیا ہے مگر میرا سوال یہ ہے کہ آپ نے تو خود لگایا اور میرے کمپیوٹر میں یہ فونٹ انسٹال تھا اگر کسی دوسرے کے کمپیوٹر میں جس میں پاک نستعلیق انسٹال نہیں‌ہے
تو ہماری سائٹ کیسے نظر آئے گی
یعنی آپ کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
اعجاز بھائی! آپ کے خیال میں اس وقت سب سے بہترین نستعلیق فونٹ کون سا ہے؟
میں نے اب تک پاک نستعلیق اور نفیس نستعلیق استعمال کیا ہے جس کے بعد مجھے نفیس نستعلیق بہت بہترین لگا لیکن وہ ذرا بھاری ہے۔۔۔۔۔ یہ مسئلہ ہے اس کے ساتھ۔ ایک اور نستعلیق فونٹ بھی ملا تھا لیکن اس کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہر حرف الگ الگ لکھتا ہے، ملاتا نہیں ہے۔ اب ایسے کیسے چلے گا؟ حالآنکہ وہ کافی خوبصورت لگتا ہے۔ کچھ اس حوالہ سے معلومات بھی فراہم کردیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
عمار، فی الحال میری پسند پاک نستعلیق ہی ہے، نفیس ورڈ میں مسائل پیدا کرتا ہے اور ویب پیج میں بھی اگر چہ خوبصورت ہے۔ اس کے بعد میں دوسرا نمبر دوں گا ہندوستانی نبیل فانٹ کو جو اس سائٹ سے ملتا ہے جس کا میں نے ایک اور جگہ ربط دیا تھا، اس کے بعد میری پسند ہے نفیس نستعلیق اور‌آخر میں عباس ملک کا فجر نوری۔
حنا، اگر ویب سائٹ میں ایک کے بعد ایک کئی فانٹس ڈیفائن کیے گئے ہوں گے تو اسی ترتیب سے براؤزر ویب پیج دکھائے گا یعنی پہلا وہ فانٹ جو انصتالڈ ہوگا۔ اگر کوئی فانٹ ڈیفائن نہیں کیا گیا ہے ایچ ٹی ایم ایل میں، تو براؤزر اپنا ڈیفالٹ فانٹ استعمال کرے گا، جو یا تو ٹائمس نیو رومن ہوگا یا ایریل۔ ویسے اکثرصفحات، جیسے میری سائٹس، میں جہاں کوئی مخصوص فانٹ ڈاؤن لوڈ کے لیے ہوتا ہے، وہاں بھی اکثر ٹاہوما ضرور دیا جاتا ہے۔ سمت کی سائٹ بھی اسی ٹاہوما فانٹ میں نظر آئے گی اگر سسٹم میں پاک نستعلیق نہیں ہوگا تو۔۔
 
ٹھینکریہ جناب عالیٰ
بہت بہت نوازش
 
Top