القرآن فائل htmlکمپائلڈ

باذوق

محفلین
مکمل قرآن تو نہیں ہے یہ ۔ وضاحت کر دینا چاہئے تھا ۔
اس کے علاوہ جناب احمد رضا خان اور جناب طاہر القادری کے تراجم تقابلی طور پر موجود ہیں۔

رنگوں کا انتخاب موزوں‌نہیں ہے ۔
قرآن کے عربی متن کو اگر سیاہ رنگ میں رکھیں‌تو دونوں‌تراجم کے لیے سیاہ رنگ سے ہٹ کر الگ الگ رنگ استعمال میں لائیں ۔
ہر سورہ کی ہیڈنگ کے لیے الگ الگ رنگ مناسب معلوم نہیں‌پڑتا۔ کیا 114 رنگوں کا استعمال کیا جائے گا پھر ؟
 

قیصرانی

لائبریرین
تراجم کے لیے الگ رنگ بہتر رہیں گے، لیکن کوشش کریں کہ سبز، سرخ اور پیلے کو ایک ساتھ جمع مت کریں، کیونکہ اس سے میرے جیسے کلر بلائنڈ یعنی رنگ کورے رہ جائیں گے
 

مہوش علی

لائبریرین
ہر ایک کی پسند مختلف ہوتی ہے۔
میں نے انگلش اور عربی کے بہت سے ویب سائیٹ دیکھے ہیں اور استعمال کیے ہیں۔
اس لیے شاکر برادر، اجازت دیں کہ میں ذیل کی مثال پیش کروں۔

http://www.urduweb.org/mehfil/download.php?id=255

اردو میں (یعنی انڈیا اور پاکستان) میں قران کے حوالے سے مزاج دنیا سے ذرا مختلف ہے۔ مثلا:
1۔ قران کو سورہ کے حساب سے ترتیب دینے کی بجائے پاروں کے لحاظ سے ترتیب دینا۔

2۔ سوروں کو آیات کے لحاظ سے ترتیب دینے کی بجائے رکوع وار ترتیب دینا۔۔۔

میری ناقص رائے میں اس Trend کو تبدیل ہونا چاہیئے اور قرانی آیات کا جتنا ریفرنس ورک ہونا چاہیئے وہ صرف سورہ نمبر اور آیات نمبر کے حوالے سے ہونا چاہیئے تاکہ اس ریفرنس ورک میں ایک STANDARD پیدا ہو سکے۔

اسی طرح قرانی آیات کو حوالہ دینے کے لیے یہ طریقہ استعمال کیا جائے 2:105
اسکا مطلب ہے سورہ نمبر 2، آیت نمبر 105
===============================

شاکر برادر، ایچ ٹی ایم ایل ہیلپ میں بنائی جانے والی یہ فائل بہت اچھی لگ رہی ہے۔ مگر اس کے منفی رخ بھی آپ کی نظر میں رہنے چاہیے ہیں۔
1۔ پہلا یہ کہ آپ کو غیر ضروری طور پر بہت محنت کرنا پڑے گی۔
2۔ اس میں الفاظ کی سرچ کا کوئی طریقہ آپ کے پاس نہیں رہے گا۔
3۔ ویب قارئین کے لیے یہ اتنا پرکشش نہیں ہو گا کہ وہ اسے ڈاؤنلوڈ کر کے استعمال کریں۔

میری خواہش یہی ہے کہ قران پروجیکٹ پر ہم نے قران ڈیٹابیس بنانے کا جو طریقہ رکھا ہے، اُس طرز پر ہمیں جلد ایک بنیاد مل جائے۔ (اس ڈیٹا بیس کا فائدہ یہ ہو گا کہ یہ متعلقہ ٹیکسٹ کو خود بخود بولڈ کر دے گا، یہ پھر رنگین کر دے گا، یا پھر فونٹ میں تبدیلی لے آئے گا وغیرہ وغیرہ۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جناب باذوق ۔۔۔۔۔۔ اس فائل کو اپ لوڈ کرنے سے پہلے جو گفتگو چل رہی تھی اس میں میں یہ بتا چکا تھا کہ یہ فاتل دو تین پاروں پرمشتمل ہو گی اس پروجیکٹ پر میں کام کررہا ہوں- میں نے آپ لوگوں کی آرا سے استفادہ کے لیے اس کو اپ لوڈ کیا ہے تاکہ نقائص و معائب کی ابتدا میں ہی نشاندھی ہو جائے- ہر سورہ کے لیے الگ رنگ استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں بس دوتین جاذب نظررنگ استعمال ہونگے ۔

قیصرانی بھاائی آپ کی رائے کو مد نظر رکھونگا انشا اللہ

مھوش علی سسٹر ۔۔۔۔ آپ کے نام سے ہی مجھ پر ایک وجدانی کیفیت طاری ہو جاتی ہے اور اس کی وجہ وہ نام نامی ہے جو آپ کے نام کا ایک حصہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔!
آپ نے بہت اچھی آرا سے نوازا اس فائل میں میں نے دو طرح سے اہتمام کرنے کی کوشش کی ہے
اول ۔۔۔۔۔۔۔ پارہ جات ۔۔۔۔۔۔ اس ضمن میں رکوعات کی تقسیم ہے ۔ لیکن ہر رکوع کے ساتھ پارہ، سورہ، رکوع سورہ، رکوع پارہ اور آیات نمبر از ۔۔۔۔۔ تا ۔۔۔۔ کو شامل کیا ہے ۔
دوم ۔۔۔۔۔ سورتوں کی تقسیم ۔۔۔۔ اس ضمن میں فائلیں تو وہی رکوعات والی استعمال ہونگی لیکن تلاش آیت نمبر ۔۔۔۔ تا ۔۔۔۔ کی طرز پر ہوگی
اس کی وضاحت یوں ہے:
پارہ جات کے ضمن میں : پارہ اول ۔۔۔۔۔ رکوع اول ۔۔۔۔ کو اوپن کرنے سے سورہ بقرہ کی پہلی سات آیات پر مشتمل رکوع اوپن ہو جائے گا
جبکہ
سورتوں کی تقسیم کے ضمن میں ۔۔۔ سورہ بقرہ ۔۔۔۔۔ آیات نمبر 1 تا 7 ۔۔۔ کو اوپن کرنے سے وہی رکوع کھل جائے گا جس میں ہر آیت پر نمبر درج ہے اور اس طرح ایک سے سات تک کی آیات میں سے جو بھی آیت درکار ہوگی اس کو بمع ترجمہ کے کاپی کر لیا جائے گا اور کسی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں حوالہ کے طور پر پیسٹ کیا جا سکے گا

آپ کا یہ فرمانا بجا کہ اس میں بہت زیادہ محنت ہے ۔۔۔۔۔ ویسے بھی رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اوراس بات کا کتنا اجر ہوگا اگر اس ماہ مبارک میں ہم قرآن مجید پراس طرح سے محنت کریں
آپ کی یہ بات بھی بجا کہ اس میں ٹیکسٹ کی سرچ کا مسئلہ ہے لیکن اس بڑے پروجیکٹ (جس کا تذکرہ آپ نے فرمایا ھے) کے انتظارمیں ایسے چھوٹے منصوبوں کو ترک کر دینا بھی شاید دانش مندی نہیں ہوگی
آپ لوگوں کی مزید آرا میرے کام میں بہتری لائیں گی -
واللسلام
 

باذوق

محفلین
اتفاق

مہوش علی نے کہا:
۔۔۔۔۔ اردو میں (یعنی انڈیا اور پاکستان) میں ۔۔۔۔
اردو میں (یعنی انڈیا اور پاکستان) میں قران کے حوالے سے مزاج دنیا سے ذرا مختلف ہے۔ مثلا:
1۔ قران کو سورہ کے حساب سے ترتیب دینے کی بجائے پاروں کے لحاظ سے ترتیب دینا۔

2۔ سوروں کو آیات کے لحاظ سے ترتیب دینے کی بجائے رکوع وار ترتیب دینا۔۔۔

میری ناقص رائے میں اس Trend کو تبدیل ہونا چاہیئے اور قرانی آیات کا جتنا ریفرنس ورک ہونا چاہیئے وہ صرف سورہ نمبر اور آیات نمبر کے حوالے سے ہونا چاہیئے تاکہ اس ریفرنس ورک میں ایک STANDARD پیدا ہو سکے۔

اسی طرح قرانی آیات کو حوالہ دینے کے لیے یہ طریقہ استعمال کیا جائے 2:105
اسکا مطلب ہے سورہ نمبر 2، آیت نمبر 105


==================
مہوش علی کے درج بالا سرخ رنگ کے اقتباس سے مجھے 100 فیصد اتفاق ہے !!
ویسے 2:105 والی ترکیب پر میں اپنی مثبت رائے بہت پہلے یہاں اور یہاں دے چکا ہوں۔
 

دوست

محفلین
اگر نمبروں کے ساتھ سورہ کا نام بھی شامل کر لیں تو زیادہ جامع حوالہ بندی ہوسکتی ہے۔ میں پہلے بھی یہیں کہیں عرض کر چکا ہوں‌کہ قرآنی سورہ کا نام ہی اکثر اہل قرآن کو موضوع اور آیت کی نوعیت تک لے جاتا ہے۔ اس لیے میں اب بھی سورہ کا نام ساتھ لکھنے کی سفارش کروں گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
دوست نے کہا:
اگر نمبروں کے ساتھ سورہ کا نام بھی شامل کر لیں تو زیادہ جامع حوالہ بندی ہوسکتی ہے۔ میں پہلے بھی یہیں کہیں عرض کر چکا ہوں‌کہ قرآنی سورہ کا نام ہی اکثر اہل قرآن کو موضوع اور آیت کی نوعیت تک لے جاتا ہے۔ اس لیے میں اب بھی سورہ کا نام ساتھ لکھنے کی سفارش کروں گا۔

شاکر، آپ کی بات اہم ہے اور یہ میرے ذہن میں بھی تھا۔ مسائل کچھ یوں ہیں کہ (ہم اپنے قرانی ڈیٹابیس پروگرام کے حوالے سے بات کر رہے ہیں):

1۔ اگر ریفرنس ورک (حوالہ دیتے ہوئے) سورہ کے نمبر کی جگہ خالی اُسکا نام استعمال کیا جائے تو بہت سے لوگوں کو وہ آیت قران میں ڈھونڈنے میں مشکل ہو جاتی ہے، کیونکہ انہیں ہر سورہ کا نمبر نہیں پتا ہوتا۔
شروع میں میرے ساتھ بھی یہ بہت ہوا کہ میں نے کسی آرٹیکل میں سورہ کے نام کے ساتھ ایک آیت پڑھی۔ ۔۔۔ اب قران میں وہ ڈھونڈنی چاہی تو سب سے پہلے یہی نہیں پتا ہوتا تھا کہ وہ کس نمبر کا سورہ ہے۔
پھر میں یہ کرتی تھی کہ نیٹ پر ایک اور جگہ جاتی تھی جہاں 114 سوروں کی لسٹ ہوتی تھی۔ وہاں سے مطلوبہ سورہ کا نمبر ڈھونڈتی تھی اور پھر جا کر وہ آیت مل پاتی تھی۔

2۔ شروع میں اکثر یہ بھی مسئلہ رہا کہ ایک ہی سورہ کے مختلف مختلف نام ہیں (مثلا سترھواں سورہ "بنی اسرائیل" ہے۔ مگر اسکا نام "الاسراع" بھی ہے۔ ہر قران میں یہ نام مختلف مختلف استعمال ہوئے ہیں۔ اور اگر پڑھنے والے کو سورتوں کے یہ مختلف نام یاد نہیں تو پھر وہ کبھی کبھار مطلوبہ آیات کو ڈھونڈ ہی نہیں سکتا۔


سورے کے نمبر کا فائدہ یہ ہے کہ ہر چیز Periodically موجود ہے، اور کبھی کوئی آیت ڈھونڈنے میں غلطی ہوتی ہے نہ دیر لگتی ہے۔

چنانچہ نتیجہ یہ ہے کہ اگر خالی سورہ کے نام یا خالی سورہ کا نمبر دینا ہے تو اس صورت میں سورہ کے نمبر کو ترجیح دی جائے۔

لیکن ایک اور آپشن یہ ہے کہ سورے کا نام اور نمبر دونوں ہی دے دیے جائیں۔
(اپنے قران پراجیکٹ کے حوالے سے ذیل کی تجویز ہے)

[البقرہ 2:197] ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آیت کا عربی متن ۔۔۔۔۔۔۔
[طاہر القادری 2:197] ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ترجمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[تفھیم القران 2:197] ۔۔۔۔۔۔۔۔ ترجمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یعنی عربی متن سے پہلے سورہ کا نام اور نمبر دونوں مل جائیں، مگر ترجمے کے ساتھ مترجم کا نام اور سورے کا نمبر ہو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی۔۔۔ بالکل یہی مراد تھی میری۔ بس زبان (کیبورڈ ذرا پھسل گیا)
مجھے معلوم تھا، لیکن یہاں‌ بہت سے دوست آتے ہیں تو کوئی بھی اس سے غلط مطلب لے سکتا تھا :) اس لیے میں نے کلیئر کرنا مناسب سمجھا :D امید ہے کہ برا نہیں لگا ہوگا
 

دوست

محفلین
جی یہی میری بھی عرض تھی کہ سورہ نمبر اور نام دونوں ہی چلیں۔ دونوں طرح‌ کے عادی اصحاب کو آسانی رہے گی۔
 
Top