الف انار بے بکری

لیجئے نیم حکیم فیصل عظیم حاضر خدمت ہے دیر سے آنے کی معذرت نہیں کروں گا کیونکہ خمیرہ بناتے بناتے ایک عمدہ خیال نے اس عالیشان دماغ کی ایک کھڑکی میں سے راستہ بنایا اور وارد ہو گیا سو خمیرے میں چینی کی جگہ عربی ڈال کر اسے چٹ پٹا بنانے لگ گیا تھا ۔ لیجئے آنکھوں کو ٹھنڈا کیجئے

Lion.jpg

لوجی شیر کو اسد کہتے ہیں اور اسے پڑھنے میں اَسَدن بولیں گے
Cow.jpg

گائے کو بقرہ کہتے ہیں مگر بولنے میں بقر تن بھی بولتے ہیں یہ الفاظ عام لہجوں میں نہیں ہیں بلکہ فصحہ میں ہیں اساس یہی رہے گی مگر لہجے کے حساب سے بدلتا رہے گا ۔ کوئی بقر کہے گا تو کوئی بگرا کہتا ہے ۔ لہذا اساس کو یاد رکھیئے شاخوں سے واقفیت ہو ہی جائے گی۔
Crocodile.jpg


ہا ہا ہا مگر مچھ کو تمساح کہتے ہیں یہ اصل میں مسح سے نکلا ہے اور مسح کا مطلب ہے کسی چیز پر پھیرنا ۔ جیسے سر پر ہاتھ پھیرنا کو کہیں گے مسحت الراس بالشفقہ (اس نے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرا) اور کیونکہ یہ جانور زمین پر گھسٹ کر چلتا ہے اور نہ صرف یہ بلکہ چلتے ہوئے زمین پر گھسٹتا ہے تو اسے تمساح کہا جاتا ہے ۔

تصاویر کے لیئے السنہ والوں کا شکریہ
 
13345034



اب ہماری اردو زبان میں ثعلب مصری کھانے والی مصری کو کہا جاتا ہے جبکہ عربی لوگ اس سے مراد لومڑی لیتے ہیں ۔ اب انکی لومڑی ہم لوگ شوق سے کھاتے ہیں مگر ہماری وہ مصری ہی ہوتی ہے ۔



118781130




جمال پرستی ہر ذی حس میں ہوتی ہے ۔ اور صحرائی پس منظر میں اونٹ کی حیثیت ایک زندگی کی علامت کے طور پر لی جاتی ہے ۔ عربی میں
جمل اونٹ کو کہا جاتا ہے ۔ اور سب سے زیادہ نام بھی عربی زبان میں اسی جانور کے ہیں ۔



3553734407

کھوتے دا پتر کھوتا ہی ہوتا ہے ۔ اسے حمار کہتے ہیں ۔ عربی کھوتا جب بولتا ہے تو اس کی زبان میں اور پاکستانی کھوتے کی زبان میں کوئی فرق محسوس نہیں کیا جاسکتا ۔ کیونکہ رونے ہنسنے اور ڈرنے کی آوازیں ہمیشہ ایک جیسی ہوتی ہیں



218017116


خروف کہتے ہیں بھیڑ کو اور چکی والی بھیڑ کو اس معاملے میں فوقیت حاصل ہے کہ صحرائی علاقوں میں نہیں پائی جاتی اور جب بے ےےےےےے بےےےےے کرتی ہے تو ہلکا ہلکا مسکراتی بھی ہے ۔ آپ نہیں یہ بھیڑ ۔


201533729




لو ایک اور پرابلم اب عربیوں کو پانڈا کا اور ریچھ کا فرق پتہ نہیں چلتا ۔ یہ لوگ دونوں کو ایک ہی نام دیتے ہیں یعنی کہ پانڈا ہو یا ریچھ یہ لوگ انہیں ایک ہی آنکھ سے دیکھتے ہیں۔ دوسری آنکھ سے اسکا پاسپورٹ چیک کرتے ہیں کہ ویزہ ہے یا نہیں ۔


450827319

لیجئے بھیڑیا حاضر ہے ۔ ویسے تو خلیجی ملکوں کے کفیل حضرات نے انکی جگہ لے رکھی ہے مگر پھر بھی کہیں کہیں چڑیا گھر میں یہ ناتواں جانور عربی میں کہتا نظرا آتا ہے ۔ انا ذئب و ذنبی واحد جئت بالبلاد العرب للبحث عن الرزق اکثر ( میں بھیڑیا ہوں مگر مجھ سے ایک گناہ ہوگیا ۔ عرب ملک میں آگیا کہ شاید زیادہ رزق مل سکے )


3771392942


لیجئے یہ حضرت بظاہر بندر کہلاتے ہیں ۔ اب اسے “قرد“ بھی کہتے ہیں اور رباح بھی قرآن میں قرد کے نام سے پکاری جانے والی یہ نسل اپنی اچھل کود کے لیئے مشہور ہے ۔ اور غریب ملکوں سے آنے والے افراد بھی ایسی حرکتوں سے امیر ملکوں کے “رباحوں“ کو رباب کہتے ہیں اور انکی غیر اعلانیہ عملی غلامی کرتے ہیں ۔ مگر ایک ہی چیز کے دو دو نام یا دو دو چیزوں کا ایک ہی نام ہر زبان میں ممکن ہے تو عربی میں کیوں نہیں


2846872701


بوچھی جی آپ کے انکل کی سائیکل پر سواری کرنے کے لیئے استعمال ہونے والی سیڑھی کو اردو اور عربی میں ایک ہی نام سے پکارا جاتا ہے ۔ یعنی محترم ذرافہ صاحب حرکتوں میں یہ بھی پورے کے پورے دیسی ہی ہیں ۔ اونچی شاخوں سے پتے کھانا ان کا مشغلہ ہی نہیں مجبوری بھی ہے اور اپنے بالکل نیچے پڑی ہوئی گھاس پھوس کی گٹڑی انہیں نظر نہیں آتی ۔

257994062



سب لوک گلاں دے گالہڑ تے کم دی گل نہ کردے ۔
جے اصلی گالہڑ ویکھن تے روز ایسے توں ڈردے
ڈرئیے نہیں اسے گلہری کہتے ہیں عربی میں اسے “سنجاب“ بھی کہتے ہیں ۔ اسے انگریزی میں سکوئیریل اور پنجابی میں گالہڑ کہتے ہیں ۔ پاکستانی گالہڑ میں اور عربی گالہڑ میں بنیادی فرق کھانے پینے کی عادات کا ہوتا ہے ۔ پاکستانی گالہڑ بیروں پر بھی گزارا کرتی ہے جبکہ عربی گالہڑ سارا سال کھجوریں کھاتی ہے ۔

253599984


لو جی شریفانہ بھیڑ حاضر ہے ۔ اسکی شرافت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسکے نام میں بھی شاء ہے یعنی جورج برنارڈ شاء بھی ایک بھیڑ صفت انسان تھا جو ساری عمر لکھتا رہا اور بستہ کمر پر ڈالے ہاتھ میں چھڑی پکڑے منہ اٹھائے اپنے تحریر سفر کرتا رہا ۔ اور اگر اس بیچاری کے نام کے آخر میں ایک ی لگا دیں تو بہت شائی فیل کرتی ہے بیچاری شرمیلی جو ہوئی نا۔



402321935


اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا ۔ ۔ ۔یار نے ہی لوٹ لیا گھر یار کا ۔
یہ یار جس نے یار کا گھر لوٹ لیا سانپ صفت تھا ۔ جس نے پلایا دودھ اسی کو کیا یتیم ۔ مگر یہ سانپ جسے “ثعبان“ بھی کہتے ہیں دوسرے نام سے بھی جانا جاتا ہے یعنی “صل“ اب صلہ مانگنے والو یاد رکھنا صلہ نا ملے تو دوسرا صل ورنہ دوست ۔ (یہی آجکل عموما سمجھا جاتا ہے ورنہ دنیا میں اچھوں کی بھی کمی نہیں ہے جیسے کہ میں ۔ میں صل نہیں ہوں ۔ ایڈوانس صفائی دے رہا ہوں کہیں میرا نام نہ ڈال دینا


265561965


گیدڑ بڑا خبیث ہے یہاں پر بھی آگیا ۔ جو چندبچے تھے چوزے وہ انکو بھی کھا گیا ۔ اب یہ محترم گیدڑ ہیں عربی میں اسے ضبع بھی کہتے ہیں اور عموما عرب حکمرانوں کا انداز حکمرانی اپناتے ہیں ۔ مرے ہوئے کو اور مارو اور نوالہ بنا لو اور جو آنکھیں دکھائے وہاں سے بھاگ جاؤ اور کہو “ آج تو بچ گئے اب کے مار تو جانوں“



3708758341




عربوں کے شوق بھی ان کے جیسے انوکھے ہیں ۔ ناک کو چڑھنے والی پرفیوم ۔ بڑی سی جی ایم سی گاڑی ۔ اس میں لدی ہوئی گھاس ۔ نئے ترین موڈیل کا موبائیل فون ۔ اپنی عورتوں کو پردہ کی نصیحت دوسروں کی اسکرٹ کو دیکھتے ہوئے دانتوں میں خلال ۔ شیطانی نظریں اور ریس کا گھوڑا (یاد رہے یہ عادتیں تمام عربوں میں نہیں بلکہ چند رئیسوں میں ہیں ۔ اور عربوں میں بڑے بڑے دیندار بھی ہیں جنکا نام بھی سنیں تو احترام سے نظریں جھک جاتی ہیں)
خیر ریس کے گھوڑے کو طمر کہا جاتا ہے د یکھ لیجئے گا کہیں تمر نا کہ دیجئے گا کہ یہ کھجور کو کہتے ہیں
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت ہی خوب فیصل بھائی، آپ نے اتنے دلچسپ انداز میں بتایا ہے کہ آپ کی تعریف کرنا لازم ہوگیا ہے :) جاری رکھئیے
 

F@rzana

محفلین
؛

بہت خوب فیصل،
آپ تو استاد بن گئے
نئے قاعدے کے ساتھ کلاسیں بھی رکھ لیں
فورم کے لوگوں کو بڑی ضرورت ہے، آپ ماسٹر صاحب بن کر مولا بخش لیئے بیٹھے ہوں گے
پھر وہ تصویر بھی ہم دیکھیں گے
واہ۔ ۔ ۔ بڑا مزا آئے گا۔
 

F@rzana

محفلین
۔

یعنی کہ ابھی تک
ابھی تک آپ۔ ۔ ۔ ۔
چچ چچ چچ
بہت افسوس ہوا سن کر
چلیں شاباش جلدی سے بستہ اٹھائیں راہ پکڑیں۔ ۔ ۔ ۔ سیدھی ہے
 
ابھی قاعدہ مکمل کہاں ہوا تھا کہ آپ لوگوں نے چھاپہ مار دیا ۔ خیر جیسا بھی ہے حاضر خدمت ہے پڑھیئے اور ہنستے مسکراتے کچھ کام کی بات سیکھیئے۔ :shock:
 

فریب

محفلین
جناب ادھورا قاعدہ چھاپ دیا ہے آپنے اب آ کر اس کو مکمل بھی کریں ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
لیں جی میں نے کچھ سبق یاد تو کیا ہے

شیر = اَسَد = اسدن (پڑھنے میں)

گائے = بقرۃ = بقرتن ( پڑھنے میں)
 

ماوراء

محفلین
واو۔۔۔فیصل بھائی۔۔بہت ہی اچھے انداز میں آپ نے لکھا ہے۔مجھے بھی سمجھ آ گئی ہے۔ :p
میں ایک بار عربی کے کورس پر گئی تھی۔مجھے ایک لفظ کی سمجھ نہیں آئی تھی۔لگتا ہے اب کچھ نہ کچھ سیکھ جاؤں گی۔
نہیں واقعی بہت اچھی کوشش ہے۔ :khoobsurat:
 
اصل میں میرے پاس کوئی ڈرافٹ نہیں تھا کہ اسے باقاعدہ مکمل ہونے کے بعد پوسٹ کرتا اس لیئے اسے پہلے پوسٹ کیا ۔ اب پوسٹ کر کے میں نے تصویروں کے لنکس کا سائز اتنا چھوٹا رکھ دیا کہ پڑھا نہ جاسکے اور انکو امیج ٹیگ بھی نہیں تھا لگایا کہ جیسے جیسے مکمل ہوتا جائے اور میں تصاویر کھول کھول کر دکھاتا پڑھاتا جاؤں ۔ بس ادھر ڈاکٹر صاحبہ نے دیکھ لیا اور لنکس کو ٹیگ لگا کر مکمل کر دیا اب یہ تصاویر عوامی ملاحظہ کے لیئے کھل چکی تھیں لہذا مجھے جلدی جلدی قاعدہ نامکمل ہی دکھانا پڑگیا نہیں تو ایک ایک کرکے پڑھتے تو اور مزا آتا۔ جیسے آپ ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ پڑھیں گے تو اچھا بھی زیادہ لگے گا اور یاد بھی رہے گا ۔ کوشش کی ہے کہ قاری کے دماغ پر بوجھ نہ پڑے بلکہ ہلکے پھلکے انداز میں ہضم ہو جائے اور یاد داشت کا حصہ بن جائے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فیصل عظیم نے کہا:
اصل میں میرے پاس کوئی ڈرافٹ نہیں تھا کہ اسے باقاعدہ مکمل ہونے کے بعد پوسٹ کرتا اس لیئے اسے پہلے پوسٹ کیا ۔ اب پوسٹ کر کے میں نے تصویروں کے لنکس کا سائز اتنا چھوٹا رکھ دیا کہ پڑھا نہ جاسکے اور انکو امیج ٹیگ بھی نہیں تھا لگایا کہ جیسے جیسے مکمل ہوتا جائے اور میں تصاویر کھول کھول کر دکھاتا پڑھاتا جاؤں ۔ بس ادھر ڈاکٹر صاحبہ نے دیکھ لیا اور لنکس کو ٹیگ لگا کر مکمل کر دیا اب یہ تصاویر عوامی ملاحظہ کے لیئے کھل چکی تھیں لہذا مجھے جلدی جلدی قاعدہ نامکمل ہی دکھانا پڑگیا نہیں تو ایک ایک کرکے پڑھتے تو اور مزا آتا۔ جیسے آپ ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ پڑھیں گے تو اچھا بھی زیادہ لگے گا اور یاد بھی رہے گا ۔ کوشش کی ہے کہ قاری کے دماغ پر بوجھ نہ پڑے بلکہ ہلکے پھلکے انداز میں ہضم ہو جائے اور یاد داشت کا حصہ بن جائے



فیصل بھائی،

آپ دو نفل شکرانہ پڑھیں کہ تعارف سے خالی تصاویر دیکھ کر جو عارفانہ آمد اِدھر ہوئی تھی اسے میں نے پوسٹ نہیں کیا ورنہ آپ کو اپنی محنت پر مرثیہ نظم کرنے کی ضرورت پیش آجانی تھی :)

آئندہ آپ خمیرہ کی وافر مقدار اپنے ہی پاس اسٹاک کریں اور ہر مقدار کے ساتھ طریقہ استعمال اور احتیاطی تدابیر بھی لکھیں تاکہ آپ کو ممکنہ پریشانی سے بچایا جاسکے :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فیصل عظیم نے کہا:
کیا اب سب نے یہاں آنے سے ہڑتال تو نہیں کردی ۔ ۔ ۔ ؟


اس جملے کی عربی بتائیں اور اگلی خوراک روانہ کریں تاکہ آپ کے کلام میں کلام کیا جاسکے

شکریہ
--------------------------------------------
لغت جدید:

کلام میں کلام = وقفہء سوالات
 
اب سمجھا
الآن فهمته بطريقة صحيحة

انتم (آپ لوگ) تریدون (چاہتے ہیں) الامساک (پکڑ لینا ۔ روک دینا ۔ قابو کرلینا) بی (جب کلام میں یہ آتا ہے تو اس کا مطلب ہے مجھے) ۔ ولکن (اردو کا لیکن اور عربی کا لیکن ہم معنی ہیں) سا احاول (محاولہ سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے کوشش کرنا ۔ احاول = میں کوشش کروں گا ۔ حاول = آپ کوشش کیجئے ۔ نحاول= ہم کوشش کرتے ہیں ۔ یحاول = وہ کوشش کرتا ہے ۔ تحاولون= آپ (جمع) کوشش کرتے ہیں ۔ یحاولون = وہ کوشش کرتے ہیں) الفرار( یہ اردو والا ہی فرار ہے دیکھیں کتنے الفاظ آپ کو اردو والے مل رہے ہیں امید ہے آسانی رہے گی) منکم (من کا مطلب ہے سے کم جب ساتھ لگ گیا تو بن گیا آپ (جمع) سے یہ من میں م کے نیچے زیر ہوتی ہے ) جمیعا (تمام ۔ سارے ۔ مکمل طور پر شامل کیا جانے کے لیئے عموما استعمال ہوتا ہے مگر مختصر ترین مطلب ہے سب) ۔ لیس (نہیں) من (سے) المنتدیٰ (فورم) بل (بلکہ) من الامساک (پکڑ) ۔

لیجئے اب ایک مشق دی ہے اسکا ترجمہ کر کے بتائیے ۔ دیکھتے ہیں طالب علموں کو کچھ سمجھ بھی آرہی ہے یا پھر بس ۔ ۔ ۔ ۔ :twisted:
 
Top