الفاظ کی تکرار

زیرک

محفلین
مجھے یہ فکر سب کی پیاس اپنی پیاس ہے ساقی
تجھے یہ ضد کہ خالی ہے مرا پیمانہ برسوں سے
مجروح سلطانپوری​
 

زیرک

محفلین
وہی آبلے ہیں، وہی جلن، کوئی سوزِ دل میں کمی نہیں
جو لگا کے آگ گئے تھے تم وہ لگی ہوئی ہے بجھی نہیں​
 

زیرک

محفلین
جو تیرے غم میں بہتا ہے وہ آنسو رشکِ گوہر ہے
سمجھتے ہیں متاعِ دیدہ و دل، دیدہ ور تجھ کو
حبیب جالب​
 

زیرک

محفلین
کہاں کہاں ہوئے روشن ہمارے بعد چراغ
ستارے دیدۂ تر سے حساب پوچھتے ہیں
محسن نقوی​
 

زیرک

محفلین
قطرہ قطرہ ہمیں ترسائے نہ کم کم برسے
اُس نے گر ہم پہ برسنا ہے، چھما چھم برسے
رحمان فارس​
 

زیرک

محفلین
تُو ملے، باتیں کرے اور عمر بھر یوں ہی رہے
گر رہیں یہ خواہشیں، یہ خواہشیں اچھی نہیں
عابد کمالوی​
 

زیرک

محفلین
میں کہتا ہوں اسے مت دیکھو، لیکن
مِری آنکھیں، مِری سنتی کہاں ہیں
رحمان فارس​
 

زیرک

محفلین
گزر رہے ہیں عجب مرحلوں سے دیدہ و دل
سحر کی آس تو ہے، زندگی کی آس نہیں
ناصر کاظمی​
 

زیرک

محفلین
لڑنے کو دل جو چاہے تو آنکھیں لڑائیے
ہو جنگ بھی اگر تو مزے دار جنگ ہو
مادھو رام جوہر​
 

زیرک

محفلین
اپنی زباں سے مجھے جو چاہے کہہ لیں آپ
بڑھ بڑھ کر بولنا نہیں اچھا رقیب کا
مادھو رام جوہر​
 
Top