الطاف حسین کو 81 سال قید کی سزا سنا دی گئی

الطاف حسین کو 81 سال قید کی سزا سنا دی گئی

الطاف حسین کو سزا کے ساتھ ساتھ جائیداد ضبط کرنے کے علاوہ 24 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے
پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کو مختلف مقدمات میں دو مرتبہ عمر قید سمیت مجموعی طور پر 81 سال قید کی سزا سنائی ہے

الطاف حسین کو یہ سزا پاکستان کے سکیورٹی اداروں کے خلاف متنازع تقاریر کرنے پر سنائی گئی ہے۔
الطاف حسین کو سزا کے ساتھ ساتھ جائیداد ضبط کرنے کے علاوہ 24 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

الطاف حسین کی تقاریر پر اخبارات میں بھی پابندی
عدالت نے الطاف حسین کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 124A کے تحت عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ دفعہ 153A کے تحت انھیں پانچ سال قید اور پانچ لاکھ جرمانہ، دفعہ 200 کے تحت دو سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
عدالت نے دفعہ 504 کے تحت دو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ اور دفعہ 505 کے تحت سات سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
انسدادِ دہشت گردی کے قاتون کے دفعہ 11V کے تحت عمر قید اور تمام اندرون ملک اور بیرون ملک جائیدار ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے قانون کے تحت دس دس سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا ہے۔
پاکستان کے سکیورٹی اداروں کے خلاف متنازع تقاریر پر الطاف حسین کے خلاف گلگت بلتستان کی عدالتوں میں نو مقدمات درج کروائے گئے تھے۔ ان تمام مقدمات پر انسداد دہشت گردی کے عدالت نے 21 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان کے سکیورٹی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را سے مدد مانگنے اور فوج پر تنقید کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف ملک میں سو سے زائد مقدمات درج ہیں اور لاہور ہائیکورٹ نے الطاف حسین کے براہراست خطاب نشر کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ الطاف حسین نے اپنے متنازع خطاب پر معذرت کی تھی۔
 
فاتح

لائبریرین
حیران کن! کیا واقعی اتنی بڑی سزا صرف سکیورٹی اداروں کے خلاف متنازع تقاریر پر سنائی گئی ہے؟
 
مجھے کوئی بیر نہیں ہے
ایوب ضیا مشرف صرف چہرے ہیں
اچھا ۔۔۔۔۔۔
الطاف حسین صاحب کو جس جرم میں سزا ملی ہے وہ سرزد کروانے میں کس پنجابی کا ہاتھ ہے ؟
ملکی قوانین کے تحت عدالت نے سزا دی گئی ہے وہ
الطاف حیسن کو سزا پاکستانی عدالت اور پاکستان کے نظام پر کالا داغ ہے
کالا داغ کیسے ہو گئی
 
اچھا ۔۔۔۔۔۔
الطاف حسین صاحب کو جس جرم میں سزا ملی ہے وہ سرزد کروانے میں کس پنجابی کا ہاتھ ہے ؟
ملکی قوانین کے تحت عدالت نے سزا دی گئی ہے وہ

کالا داغ کیسے ہو گئی
سب جانتے ہیں کس کا ہاتھ ہے
کونسے ملکی قانون گلگت بلتستان میں؟
لعنت ہے ایسے قانون پر
 
سب جانتے ہیں کس کا ہاتھ ہے
نہیں آپ بتائیں۔۔ ادھر بڑے بڑے تماشے بہت کچھ کہہ کر بھی زندہ و جاوید ہیں کچھ نہیں ہوتا آپ کو۔۔۔ کہیے
کونسے ملکی قانون گلگت بلتستان میں؟
کیا وہاں قوانین نہیں ہیں ؟
لعنت ہے ایسے قانون پر
زبردست۔
اپنے نمائیندگان سے کہیے کہ ایسے لعنتی قوانین کی تبدیلی کے لیے صوبائی یا قومی اسمبلی میں قرارداد لائیں۔ لیکن جب تک وہ موجود ہیں ان کا احترام کریں
 
نہیں آپ بتائیں۔۔ ادھر بڑے بڑے تماشے بہت کچھ کہہ کر بھی زندہ و جاوید ہیں کچھ نہیں ہوتا آپ کو۔۔۔ کہیے

کیا وہاں قوانین نہیں ہیں ؟

زبردست۔
اپنے نمائیندگان سے کہیے کہ ایسے لعنتی قوانین کی تبدیلی کے لیے صوبائی یا قومی اسمبلی میں قرارداد لائیں۔ لیکن جب تک وہ موجود ہیں ان کا احترام کریں

اگر پارلیمنٹ کالا قانون بنالے تو وہ کالاہی رہے گا چاہے دنیا کچھ کہتی رہے
 
اگر پارلیمنٹ کالا قانون بنالے تو وہ کالاہی رہے گا چاہے دنیا کچھ کہتی رہے
آہاں۔۔۔ پارلیمنیٹ ہمارے آپ کے درمیان میں رہنے والے لوگوں کا ہی مجموعہ ہے، آسمان سے کوئی نہیں آیا۔ آپ بات کریں اپنے نمائیندگان سے
 
آہاں۔۔۔ پارلیمنیٹ ہمارے آپ کے درمیان میں رہنے والے لوگوں کا ہی مجموعہ ہے، آسمان سے کوئی نہیں آیا۔ آپ بات کریں اپنے نمائیندگان سے

اسانی سے ائیں یا مشکل سے
اگر وہ کالا قانون بنائیں تو وہ وہ قانون خود ان کے منہ پر کالک بن کر ہی رہے گا
 
Top