تعارف السلام علیکم

اپنا تعارف کیوں پیش کروں؟ سمجھ میں آتا ہے۔ مگر کیا پیش کروں؟ سمجھ میں نہیں آتا۔ بس اتنا کہہ چلتا ہوں کہ میں شعروسخن کا دلدادہ ہوں۔ اچھا شعر جس سے مل جائے لطف اٹھاتا ہوں۔ محفل پر بعض بڑے اچھے شعراء دیکھے تو دل کیا کہ یہاں شمولیت اختیار کر لوں۔ باقی لاہور، پاکستان میں رہتا ہوں۔ اور کیا کہوں؟
بس میرا خیال ہے اچھا ہو گیا تعارف :angel:
 
خوش آمدید حضرت!
جی آپ نے درست ملاحظہ فرمایا۔۔۔ ہمارے یہاں خدایانِ سخن کی کوئی کمی نہیں! صد البتہ رعایائے سخن کی کمی ضرور ہے۔۔ تو حضرت خود بھی قلمروئے قلم پر فرمان روائی و خدائی کرتے ہیں یا محفل میں محض رعایائے سخن کی کمی دور کرنے کی بابت شمولیت اختیار فرمائی ہے؟
مزید یہ کہ پیشہ سپہ گری کے علاوہ کیا ہے؟
 
حضور یہ ہماری آمد ہی پر کس دنداں شکن اردو کی بارش کر دی۔ اب اگر اپنے دندان ہائے دہان کو سالم پاؤں تو بنا منہ کو پوپلا کیے بول پاؤں۔ ;)
جہاں تک کہنے کہانے کی بات ہے تو خود کو کسی قابل نہیں سمجھتا اور جہاں تک سننے سنانے کی بات ہے تو خود کو لاحاصل نہیں سمجھتا۔
اور اب مزید اس سپہ گرئ قیل و قال کے بعد کس پیشہ کا ذکر کروں؟ :)
 
یہ نہ جانے ہماری اردو پر ہمیشہ دندان شکن، کمر شکن و گردن شکن جیسی تہمتیں کیوں لگائی جاتی ہیں؟؟ یہ کوئی پہلی بار تو نہیں! درست ہے کہ ہم طبابت پڑھتے ہیں مگر ہم انسان کو توڑ پھوڑ کر جوڑنے کے قائل بھی نہیں!
 
دیکھئے طبیب جی، آپ تو خود جانتے ہوں گے کہ جسمِ انسانی کا خمیر اس جہانِ آب و گل سے اٹھایا گیا ہے کہ جس میں عناصر اربعہ حد اعتدال میں رہتے ہوئے جسمِ انسانی کے حواس خمسہ کو توازن میں رکھتے ہیں۔ سو جب آپ اپنی دندان و کمر و گردن شکن اردو اس متوازن جسمِ انسانی پر آزماتے ہیں تو اس کی ھئیت میں ایک خلل واقع ہو جاتا ہے۔ پس یہی خلل ہے جو آپ پر ایسی برحق تہمتیں لگواتا ہے! ;)
 
ارے یہ کیا؟ اردو محفل کا ایک مقدس مدیر اعلیٰ اور زبان فرنگیوں کی۔ میں ہرگز 'ویلکم' کے معنی نہیں جانتا۔ ہاں ایک میلکم کو جانتا ہوں جو کسی دور کا مشہور گیند باز تھا۔ اور تو اور میرے پیارے پہلے آشنا مہدی صاحب بھی مجھ میں اردو کی روح پھونک گئے ہیں تو آپ کی یہ جسارت معذرت خواہی کے زمرے میں نہیں آنے والی۔
 
مقدس

لائبریرین

لولززز اس کو اردو میں لکھیں بھائی:rollingonthefloor:
 
Top