تعارف السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

کجھ اپنا تعارف وی تے کراو نا
کیا میرا تعارف ہے؟
اک عام سی لڑکی ہوں
اک عام سی صورت ہے
اک نام ہے یونہی سا
آنگن میں کہیں تنہا
بچپن ہے وہی بچہ سا
تکیے کے تلے رکھا
سپنا وہی کچا سا
کیا میرا تعارف ہے
لیکن یہ میرے لفظ
شاید کہ یہی ہوں میں
 
شکریہ گڑیا ۔۔ تم نے میرے کہنے کی لاج رکھی۔
دراصل میں بہت شرمسار تھا محفل میں آئی ایک خاتون
سیدہ ثوبیہ ۔۔ کو تم خیال کر بیٹھا تھا ، بعد میں دوستوں سے
اور موصوفہ سے معذرت بھی کی ۔۔ اور تمھیں یہاں لانے کا ارادہ ظاہر کیا۔
اتنے دن تم آن لائن نہیں ہوئی سو رابطہ نہ رہا۔
بہر کیف ، یہاں میری جانب سے ایک بار پھر
صمیمِ قلب سے خوش آمدید
تمہارا بھیا
م۔م۔مغل
:)بھیا جی مشکور تو میں آپکی ہوں جو آپ نے مجھے یاد رکھا ہے اور میری ہم نام کا بھی شکریہ جن کا نام میرے یہاں آنے کا سبب بنا:)
قائم و دائم رہے گی یہ دنیا
ہم نہ ہونگے تو ہم سا کوئی ہوگا
 

فاروقی

معطل
کیا میرا تعارف ہے؟
اک عام سی لڑکی ہوں
اک عام سی صورت ہے
اک نام ہے یونہی سا
آنگن میں کہیں تنہا
بچپن ہے وہی بچہ سا
تکیے کے تلے رکھا
سپنا وہی کچا سا
کیا میرا تعارف ہے
لیکن یہ میرے لفظ
شاید کہ یہی ہوں میں
ارے واہ . . . . بھئی تعارف تو سیدھا دل مین اتر گیا. . . بہت خوب سسٹر . . بہت خوب. . . خوب جمے گی آپ سے
 
ارے واہ . . . . بھئی تعارف تو سیدھا دل مین اتر گیا. . . بہت خوب سسٹر . . بہت خوب. . . خوب جمے گی آپ سے
:)
دیار نور میں تیرہ شبوں کا ساتھی ہو
کوئی تو ہو جو میری وحشتوں کا ساتھی ہو
کرے کلام جو مجھ سے تو میرے لہجے میں
میں چپ رہوں تو میری تیوروں کا ساتھی ہو
شکریہ بھیا جی
 

طالوت

محفلین
:)ستاروں پر یقین رکھنا بے ادبی ہے؟:eek:
بات کو گھمائیے مت میں نے ایسا کب کہا بے ادبی تو آپ نے اردو کے ساتھ کی اور ستاروں والی بات الگ سے تھی دوسری سطر میں۔۔۔۔
میں نے پوچھا کیا وجوہات ہیں کہ آپ ستاروں پر یقین رکھتی ہیں ۔۔
یوں سمجھئے معلومات عامہ کا سوال ہے
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
ستاروں پر یقین رکھنا معلوم نہیں ادب ہے یا بے ادبی، البتہ اردو ادب کی طالبہ ہوتے ہوئے " اردو ادب کی اسٹوڈینٹ ہوں " لکھنا اردو کی بے ادبی ضرور ہے۔
 
بات کو گھمائیے مت میں نے ایسا کب کہا بے ادبی تو آپ نے اردو کے ساتھ کی اور ستاروں والی بات الگ سے تھی دوسری سطر میں۔۔۔۔
میں نے پوچھا کیا وجوہات ہیں کہ آپ ستاروں پر یقین رکھتی ہیں ۔۔
یوں سمجھئے معلومات عامہ کا سوال ہے
وسلام
ہمممممم
ستاروں پر یقین بلکل بھی نہیں ہے الحمداللہ میں ذات باری تعاٰی پر ایمانِ کاملہ رکھتی ہوں ۔ ہاں مجھے علمِ نجوم سے کافی شغف ہے صرف پڑھنے اور سیکھنے کی حد تک ویسے بھی
"ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں ":)

 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں، ابھی نئی نئی ہیں ناں۔ اس لیے اردو میں انگریزی کا تڑکہ لگا رہی ہیں۔ آہستہ آہستہ سمجھ جائیں گی کہ اس اردو محفل میں انگریزی کے ساتھ سوتیلی زبان والا سلوک ہوتا ہے۔
 

طالوت

محفلین
لیکن شمشاد ایک اچھا اضافہ ہیں ۔۔ ایم اے کی طالبہ وہ بھی اردو ادب میں ۔۔ فورم کی شان بڑھے گی ورنہ مجھ سے نیم خواندہ بندوں کے ساتھ کب تک نبیل ، آپ اور ہمنوا اسے کھینچیں گے ۔۔۔ کم ازکم اور کچھ نہیں تو مستند مضامین اور اچھی شاعری (لیلٰی مجنوں سے پاک) پڑھنے کو ملے گی ۔۔۔

محترمہ آپ کو پھر سے خوش آمدید ۔۔۔ کہ کچھ ہمیں بھی سکھائیں اردو کے حوالے سے

وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے آپ سے اتفاق ہے لیکن اتنا کرم کریں کہ اردو میں انگریزی کے الفاظ نہ لکھیں۔ انگریزی کے لیے ہمارا الگ سے زمرہ ہے۔ وہاں انگریزی لکھنے کا شوق پورا ہو سکتا ہے۔
 

مغزل

محفلین
ثوبی ،، ایک بار پھر خوش آمدید
اور ہاں ۔۔ شمشاد بھیا، الف عین (باباجانی)، جیہ (جی جی) ، وارث بھائی کی خصوصی تکریم ۔۔۔ ٹھیک ہے ؟؟
باقی سب احباب کی بھی عزت لازمی ہے، کسی بھی مراسلے میں کوئی ایسی بات مت کرنا جس سے کسی کی
دل شکنی ہو۔۔۔ ارے ہاں بھئی۔۔ تم ایسی نہیں ہو ۔۔۔ مگر بڑا ہونے کی حیثیت سے سمجھا رہاہوں۔
میں نے یہاں تمھارے مطلب کا تھریڈ (مصورانہ شاعری) بھی بنا یاہے ۔۔ ربط فراہم کردوں‌ گا۔۔
وہاں دل کھول کر اپنی فن کا رانہ صلاحیتوں کا اظہار کرنا۔۔
ٹھیک ہے منّے۔۔؟؟
والسلام
تمھارا بھیا۔
 

ایم اے راجا

محفلین
سیدہ صاحبہ السلام علیکم، اور خوش آمدید، امید ہیکہ محفل اور آپکا ساتھ اور اسی توسط سے ہمارا ساتھ بہت دور تک رہے گا۔
 
Top