تعارف السلام علیکم زونی کی جانب سے

محمد وارث

لائبریرین
طفری بھیا کو بلا کر لانا پڑے گا ورنہ محفل نہیں جمے گی :)

نوٹ: میں صرف ظفری کو بلا رہا ہوں

محب میں بھی آ گیا تمھارے بلائے بغیر لیکن یہ نہ سمجھنا کہ میں تم جیسے 'ملنگ' کو چھیڑنے آیا ہوں، میں تو صرف یہ سمجھنے آیا ہوں کہ یہ 'قالین' کا کیا معاملہ ہے، میں نے تو آج تک 'کمبل' ہی سنا تھا۔;)
 
زونی

محفلین
ہاں بھئی کیونکہ

جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے۔

زونی بیچاری کو تو پتہ نہیں چل رہا کہ کسے بھائی کہے اور کسے انکل :dontbother:

کیوں پریشان ہو رھے ہیں بھئی آپ لوگ مجھے ایک لسٹ بنا دیں میں سب کو انکل کہنے کیلئے تیار ہوں،اور آپکی عمروں کا تو مجھے سرے سے ہی اندازہ نہیں ھے اسلئے حفظ ما تقدّم کے طور پر انکل از دا بیسٹ، کیا خیال ھے:grin:
 
جیہ

لائبریرین
جی بالکل ۔ یہ تو میں نے انہیں کہا ہے جو آپ کے تعارفی دھاگے کو میدان کارزاع بنانے پر تلے ہوئے ہیں:)
 
جیہ

لائبریرین
یہی تو وجہ ہے کہ آپ نے اپنی پوری تعارف نہیں کی تو یہ لوگ اپنا تعارف کروارہے ہیں:(
 
جیا تم نے تو اپنا تعارف کروادیا اب چاہتی ہو کسی اور کا تعارف بھی نہ ہو

کتنی غلط بات ہے ؟ ہے نا;)
 
محب میں بھی آ گیا تمھارے بلائے بغیر لیکن یہ نہ سمجھنا کہ میں تم جیسے 'ملنگ' کو چھیڑنے آیا ہوں، میں تو صرف یہ سمجھنے آیا ہوں کہ یہ 'قالین' کا کیا معاملہ ہے، میں نے تو آج تک 'کمبل' ہی سنا تھا۔;)

مجھے پتہ تھا وارث کہ تمہیں تو بلانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی خود ہی آ جاؤ گے

بھائی کمبل خود لپٹ جاتا ہے اور قالین کو لپیٹنا پڑتا ہے ، سمجھ گئے نہ اب دوسروں کو نہ سمجھانے بیٹھ جانا ;)
 
جیہ

لائبریرین
اگر تعارف کرانے کا اتنا ہی شوق ہے تو اپنا تعارفی دھاگہ انہیں بتادیں۔ شاید یہ عنوان تھا۔ ہم آئے ہیں تو گرمئ بازار دیکھانا۔ تب کا گرم بازار ابھی تک سرد نہیں ہوا۔ میرا تعارفی دھاگہ تو کب کا دم توڑ چکا ہے۔ :rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں میں شروع کرتا ہوں :

زونی آپ یہ بتائیں کہ آپ کتنے بھائی بہن ہیں، آپ کا نمبر کیا ہے؟

بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے؟

کبھی " آ بیل مجھ مار" پر عمل کیا، کیا نتیجہ نکلا؟

ابھی کے لیے اتنا ہی۔
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی، یہ سوال آپ نے "رٹا" کیے ہوئے ہیں۔ آپ ہمیشہ شروع ان سے کرتے ہیں:eek:
 
شمشاد

لائبریرین
شروعات انہی سے ہوتی ہے، اگر جواب تواتر سے آئے تو آگے جا کر مزید سوالات کئے جائیں گے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے پتہ تھا وارث کہ تمہیں تو بلانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی خود ہی آ جاؤ گے

بھائی کمبل خود لپٹ جاتا ہے اور قالین کو لپیٹنا پڑتا ہے ، سمجھ گئے نہ اب دوسروں کو نہ سمجھانے بیٹھ جانا ;)

کیوں نہ آؤں گا بھائی جب محب گنگا بہا رہا ہے۔

میں تمھاری بات سے یہ سمجھا ہوں کہ مشرف 'کمبل' اور نواز شریف 'قالین' ہے اور اضافہ کرلیں تو بے نظیر 'لٹو' ہے، تم کہاں ہو؟;)
 
اگر تعارف کرانے کا اتنا ہی شوق ہے تو اپنا تعارفی دھاگہ انہیں بتادیں۔ شاید یہ عنوان تھا۔ ہم آئے ہیں تو گرمئ بازار دیکھانا۔ تب کا گرم بازار ابھی تک سرد نہیں ہوا۔ میرا تعارفی دھاگہ تو کب کا دم توڑ چکا ہے۔ :rolleyes:

اب اپنا تعارفی دھاگہ کیا پھر سے شروع کروں جیا :)

گرمی بازار قائم دائم ہے سرد موسم میں بھی۔

تمہارا تعارفی دھاگہ کتنا چلایا تھا میں نے یاد ہے نہ ;)
 
Top