تعارف السلام علیکم رحمتہ اللہ و برکاتہ

fast_ismail

محفلین
السلام علیکم رحمتہ اللہ و برکاتہ
تمام ممبران و ناظم و متظیمن کو
میرے نام محمد اسمعٰیل حسین ہے
میں پیشہ سے پوٹ فولیو مینجر ہوں ایک خانگی کمپنی میں کام کرتا ہوں
اردو میری مادری زبان ہونے کی وجہہ سے اس کے اسرا و رموز سے واقف ہوں
اس فورم میں داخلہ ہونے کی وجہ آپ حضرات سے کچھ سیکھ سکوں اور اپنے علم میں مزید اضافہ کرسکوں
انشاء اللہ میری طرف سے ہر ممکن کوشش ہوگی کے آپ حضرات سے استفادہ کرو
امید ہے آپ حضرات مجھ کم علم کی ضرور مدد فرمائیں گئے
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

یہ پوٹ فولیو مینجر کے کیا فرائض ہوتے ہیں؟
 

fast_ismail

محفلین
و علیکم السلام

اردو محفل میں صمیم قلب سے خوش آمدید۔

یہ پوٹ فولیو مینجر کے کیا فرائض ہوتے ہیں؟
Portfolio Manager
پوٹفولیو مینجر یہ شیر مارکٹ اور انوسٹمنٹ سے تعلق والا لفظ ہے
ہمارا کام ہمارے کلینٹ کو اس کے کھاتہ میں موجود اجناس commodityیا پھر کمپنی کے شیرس پر اپنی رائے دینا
اور کلینٹ (گاہک) سے اجازت لےکر اس کے کھاتہ میں موجود شیر یا اجناس کو خریدنہ یا پھر بیچھنا ہوتا ہے
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید اسمٰعیل، امید ہے کہ پابندی سے آتے رہیں گے۔ ایک اور ہندوستانی کی آمد سے خوشی ہوئی۔ اپنا مزید تعارف کرائیں، کہاں کے ہیں، کہاں رہتے ہیں؟
 

fast_ismail

محفلین
خوش آمدید اسمٰعیل، امید ہے کہ پابندی سے آتے رہیں گے۔ ایک اور ہندوستانی کی آمد سے خوشی ہوئی۔ اپنا مزید تعارف کرائیں، کہاں کے ہیں، کہاں رہتے ہیں؟
بہت بہت شکریہ آپ کا میں انشاء اللہ کوشش کروں گا کہ پابندی کے ساتھ حاضر ہوتا رہوں
میرے تعلق حیدرآباد دکن سے ہےاور شہر حیدرآباد ہی میں رہتاہوں
 
Top