مبارکباد الحمد للہ! میں گولڈ میڈلسٹ بن گیا ہوں

حسینی

محفلین
الحمد للہ! میں گولڈ میڈلسٹ بن گیا ہوں۔
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے بی ایس آنرز میں 3،97 جی پی اے حاصل کرنے پر مجھ ناچیز کو گولڈ میڈل سے نوازا ہے۔
بندہ اس یونیورسٹی میں 2006 سے 2010 تک بی ایس آنرز عربی کا طالب علم تھا اور تمام مضامین میں (سوائے دو مضامین جن میں بی پلس تھا) اے گریڈ حاصل کیا تھا۔ پچھلے دنوں اسلامی یونیورسٹی کے نویں ٰکنویکشن کا انعقاد ہوا تھا، لیکن بندہ چونکہ اک عرصے سے یونیورسٹی سے دور تھا لہذا اس ایونٹ میں شرکت نہ کرسکا۔
اپنی اس کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور والدین کی نیک دعاؤں کی مرہون سمجھتا ہوں۔
الحمد للہ علی نعمہ وآلائہ۔
 
قیصرانی

لائبریرین

بہت بہت مبارک ہو :)
بی ایس سائنس ہوتی ہے نا، تو عربی میں کیسے؟
 
بہت بہت مبارک!
بہت اچھی خبر ہے۔ خوشی ہوئی۔
ماشاءاللہ
محترم حسینی بھائی دلی دعاؤں بھری مبارک باد قبول فرمائیں
ہماری جانب سے بھی مبارکباد قبول کیجئے

تمام احباب کا فردا فردا نہایت شکرگزار ہوں۔۔ اتنی محبت سے نوازا ہے۔
اللہ ہم سب کو دنیا وآخرت کے ہر امتحان میں کامیاب کرے۔
 
حسینی

محفلین
محبت سے پلارہے ہیں، اب منع کریں گے تو ناراض ہوجائیں گے۔ پانچ منٹ پہلے کہتے تو احتجاج ہوسکتا تھا۔
ویسے اس حوالے سے افراد اپنی طبیعت کے لحاظ سے فرق کرتے ہیں۔
میں کچھ ایسے افراد کو جانتا ہوں جو جب تک چائے شربت کی طرح ٹھنڈی نہ ہو اس وقت تک پیتے نہیں ہیں۔۔ جبکہ دوسری طرف بعض لوگ ابلتی ہوئی چائے جب تک نہ پئے، ان کو مزا ہی نہیں آتا۔
 
عبد الرحمن

ارے سائنس دان صاحب! آج تو آرام کریں! ابھی سے تدریس شروع کردی۔
 
الحمد للہ! میں گولڈ میڈلسٹ بن گیا ہوں۔
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے بی ایس آنرز میں 3،97 جی پی اے حاصل کرنے پر مجھ ناچیز کو گولڈ میڈل سے نوازا ہے۔
بندہ اس یونیورسٹی میں 2006 سے 2010 تک بی ایس آنرز عربی کا طالب علم تھا اور تمام مضامین میں (سوائے دو مضامین جن میں بی پلس تھا) اے گریڈ حاصل کیا تھا۔ پچھلے دنوں اسلامی یونیورسٹی کے نویں ٰکنویکشن کا انعقاد ہوا تھا، لیکن بندہ چونکہ اک عرصے سے یونیورسٹی سے دور تھا لہذا اس ایونٹ میں شرکت نہ کرسکا۔
اپنی اس کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور والدین کی نیک دعاؤں کی مرہون سمجھتا ہوں۔
الحمد للہ علی نعمہ وآلائہ۔
ماشاءاللہ ، بہت خوشی اور اعزاز کی بات ہے ۔
بہت بہت مبارک ہو، اللہ آپ کے علم اور مرتبے میں اضافہ فرمائے آمین۔
 
محمد امین

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو :)
بی ایس سائنس ہوتی ہے نا، تو عربی میں کیسے؟

کچھ سالوں قبل ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جب تنظیمِ نو ہوئی تھی تو تین سالہ اونرز پروگرام کو چار سالہ کردیا گیا تھا، اسی وقت اس کا نام بی ایس رکھنے کا فیصلہ ہوا تھا جس کو بیچلرز اف اسٹڈیز کہا گیا تھا۔
 
Top