الجھے سلسلے

مخلص انسان

محفلین
سوال کا پیٹرن کیا ہے یہ دیکھنا ہوتا ہے۔۔۔ لاجک سمجھنی ہوتی ہے پھر جواب ۔۔۔
اگر اس کا جواب یوں ہے کہ جو بھی نمبر ہے اس کے اگلے نمبر سے ضرب دینا
یعنی 3 ضرب 4 کا 12
4 ضرب 5 کا 20
5 ضرب 6 کا 30
تو پھر 9 کے سامنے 90 ہونا چاہیے تھا نہ کے 72
یا
7 کے سامنے 56
 
اگلا سوال بھی دیں ۔۔۔۔
اچھا یہ شرط بھی ہے۔ چلیں یہ لیں:

ایک چھوٹا سا سوال میری طرف سے .

علی اور بکر نئے نئے زید کے دوست بنے ہیں. وہ اس کی تاریخِ پیدائش معلوم کرنا چاہتے ہیں ، زید ان کو یہ تاریخیں بتاتا ہے :

جنوری 5، 6، 9
جون 7، 8
جولائی 4، 6
اگست 4، 5، 7

پِھر زید علی کو مہینہ بتا دیتا ہے اور بکر کو تاریخ.

علی : مجھے زید کی تاریخِ پیدائش تو نہیں معلوم ، لیکن یہ معلوم ہے کہ بکر کو بھی نہیں معلوم .

بکر : پہلے مجھے نہیں معلوم تھی لیکن اب مجھے معلوم ہو گئی ہے .

علی : اب مجھے بھی معلوم ہو گئی ہے .

اب آپ بھی بتائیے کہ زید کی برتھ ڈے کب ہے ؟
 
Top