الجزائر کی وزیر ثقافت کی اپنی کتاب میں اسلامی احکامات کے خلاف ہرزہ سرائی!

حسینی

محفلین
الجزائر کی وزیر ثقافت خلیدہ مسعودی نے اپنی کتاب
(خليدة مسعودي جزائرية واقفة)
میں اسلامی احکام کا کھلے عام مذاق اڑایا ہے۔۔۔ اور الجزائر اور دوسرے ممالک میں اس حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے۔۔۔


ان کا کہنا تھا کہ:

نماز انسان کی سب سے بڑی توھین ہے!

میں شادی پر یقین نہیں رکھتی ہوں!

مجھے ان اموال کے حوالے سے افسوس ہوتا ہے جو حج پر خرچ کیا جاتا ہے! اس سے بہتر ہے ان پیسون سے سینما تعمیر کیے جائے!

اطلاعات کے مطابق موصوفہ نے اپنی کتاب میں اسلام اور عرب دونون کو سب وشتم سے نوازا ہے۔

موصوفہ کا کہنا ہے:
"میں نے فیصلہ کیا ہے کہ نماز نہیں پڑھوں گی۔ قرآن میں بھی پانچ نمازوں کا تذکرہ نہیں، اور اپنے سر کو سجدے میں زمین پر رکھنا انسان کی سب سے بڑی توہین ہے۔ اس طرح کی نماز سعودی عرب کے غلام فروخت بدووں کی ایجاد ہے۔"

افسوس کا مقام یہ ہے کہ اس طرح کی باتیں ایک عرب اسلامی ملک کی مسئول اور وزیر کے منہ سے نکل رہی ہے۔
 

عسکری

معطل
الجزائر اسلامی ملک نہیں ہے جناب وہاں کی عوام مسلمان ہے لیکن ملک آفیشلی پیپلز ری پبلک ہے اسلامک ری پبلک نہیں ہے

عوامی جمہوری جمہوریہ الجزائر
الجمهورية الجزائرية الديمقراطية الشعبية
The People's Democratic Republic of Algeria
 
Top