الاخلاص فائونڈیشن، احمدآباد

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
الاخلاص فائونڈیشن، احمدآباد ایک غیر سرکاری، غیر تجارتی ادارہ ہے جو نئی نسل کو اسلامی اقدار سے آراستہ اور دینی معلومات سے مزین کرنے کے لیے رات دِن کوشاں ہے۔ اِسلامک اِسٹڈیز ٹیلنٹ سرچ پروگرام کے تحت اِدارہ ہر سال پری پرائمری، اپر پرائمری، ہائی اسکول، ہائر سکنڈری، کالج، یونیورسٹی اور دارالعلوم نیز جامعات کے طلبہ و طالبات کے اِمتحانات منعقد کرواتا ہے اور ہر سال کلاس وائز ٹاپرس کو سند،نقد اِنعامات اور تحائف سے نوازتا ہے۔ اِسلامک اسٹڈیز ٹیلنٹ سرچ کے ۲۰۰۹ءمیں منعقدہ امتحانات میں ۳۳۰۰ طلبہ وطالبات نے حصہ لیا تھا، ۲۰۱۰ءمیں ۷۰۰۰اور ۲۰۱۱ءمیں منعقدہ امتحانات میں ۱۲،۰۳۵ طلبہ وطالبات نے حصہ لیا تھا،کلاس وائز ٹاپرس میں ہر کلاس میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے کو ۲۰۰۰ روپیے، سیکنڈ پوزیشن پانے والے کو ۱۵۰۰ روپے، تھرڈ پوزیشن والے کو ۱۰۰۰ روپے اور فارتھ پوزیشن والے کو ۷۵۰ روپے کے نقد وظائف ،انعامات، سرٹیفکٹ اور ٹرافی سے نوازا جاتا ہے۔یوں ادارہ ہر سال تقریبا پانچ لاکھ روپے کے وظائف جاری کرتا ہے۔ ۲۰۱۱ میں گجرات کے ۴۸ اور اتر پردیس کے ۳ مراکز پر یہ امتحانات منعقد ہوئے تھے۔ ۲۴فروری ۲۰۱۳ کو بمقام ٹائون ہال، احمدآباد میں منعقد ہونے والے جلسے میں نتائج کے اعلان کے ساتھ ساتھ ٹاپرس کو نوازا جائے گا۔ اگرآپ انڈیا میں مقیم ہیں اور اپنے شہر کے مسلم بچوں کے لیے اس ادارے کے امتحانات کا مرکز حاصل کرنا چاہتے ہوں توایڈیشنل سکریٹری، الاخلاص فائونڈیشن ۴۳۹، ایف کالونی، شاہِ عالم پوسٹ آفس کے سامنے، شاہِ عالم دروازہ، احمد آباد ۳۸۰۰۰۱سے رابطہ کرسکتے ہیں
 
Top