الائی خواڑ پن بجلی منصوبہ

الف نظامی

لائبریرین
30 جون 2012
121میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل الائی خواڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیرمیں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے ۔ پراجیکٹ کے لئے ڈیم مکمل ہو گیا ہے

19 فروری 2013
واپڈا نے 121 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا حامل الائی خواڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے، پراجیکٹ کا میکینکل رن شروع کر دیا گیا ہے، رواں ماہ کے آخر تک منصوبے سے بجلی کی آزمائشی بنیاد پر پیداوار شروع ہو جائے گی جبکہ پراجیکٹ سے کمرشل جنریشن کا آغاز مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع کر دیا جائے گا۔
الائی خواڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ صوبہ خیبر پی کے کے ضلع بٹگرام میں دریائے سندھ کے معاون دریا الائی خواڑ پر تعمیر کیا گیا ہے، 88 میٹر طویل اور 51 میٹر بلند کنکریٹ ڈیم، 2.3 کلو میٹر طویل سٹیل لائنڈ سرنگ، 687 میٹر ریکارڈ ڈیزائن ہیڈ کے حامل 2 پاور جنریٹنگ یونٹس (جن میں سے ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 61.5 میگاواٹ ہے) اور سوئچ یارڈ پراجیکٹ کے اہم حصوں میں شامل ہیں۔
الائی خواڑ سے قومی نظام کو بجلی مہیا کرنے کی صلاحیت 56 کروڑ یونٹ سالانہ ہے، پراجیکٹ کے سالانہ فوائد کا تخمینہ ساڑھے 4 ارب روپے ہے۔الائی خواڑ 3 ہائی ہیڈ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں تکمیل کو پہنچنے والا دوسرا منصوبہ ہے۔
قبل ازیں نومبر2010 ءمیں 72 میگاواٹ کا خان خواڑ منصوبہ مکمل کیا گیا تھا، 130 میگاواٹ صلاحیت کا تیسرا اور آخری دبیر خواڑ ہائی ہیڈ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بھی اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ ان میں 6 منصوبے اگلے 2 سے 3 ماہ کے دوران مکمل ہو جائیں گے جن سے 400 میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہوگی اور 12 لاکھ 30 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بجلی کی پیداوار کے علاوہ دوسرا اہم نکتہ جو ہے وہ پانی کا ذخیرہ کرنا ہے جس سے سیلابوں سے بچاؤ کے علاوہ زیادہ زمین زیر کاشت لانا اور سیم و تھور میں کمی بھی اہم فوائد میں شامل ہیں
 
Top