اقوال امام حسین علیہ السلام

فاخر رضا

محفلین
السلام علیکم
پہلے دو اقوال رسول اکرم کے امام حسین علیہ السلام کے متعلق اور اس کے بعد امام حسین کے چند اقوال

قال رسول الله (صلی الله علیہ و آله وسلم): الحسن والحسین سیدا شباب اھل الجنة ،حسن وحسین، جوانان جنت کے سردار ہیں. (مسند احمد ، سنن ترمذی ، مستدرک حاکم ، بحارالانوار, و....)

قال رسول الله (صلی الله علیه وآله وسلم): حسین منی و انا من حسین احب الله من احب حسینا. "حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں جو حسین سے محبت رکھے گا خدا اس سے محبت رکھے گا." (مسند احمد ، سنن ابن ماجہ ، مناقب ابن شہر آشوب , و.......)
 

فاخر رضا

محفلین
قال الامام الحسین علیہ السلام:

” انی لا اری الموت الا سعادةَ ولا الحیاة مع الظالمین الا برما “

ترجمہ:

حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں :

” میں موت کو سعادت اور ظالموں کے ساتھ زندگی کو لائقِ ملامت سمجھتا ھوں “ ۔
 

فاخر رضا

محفلین
قال الامام الحسین علیہ السلام:

” من احبک نھاک و من ابغضک اغراک “

ترجمہ:

حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں:

”دوست وہ ھے جو تمھیں برائی سے بچائے اور دشمن وہ ھے جو تمھیں برائیوں کی ترغیب دلائے “۔
 

فاخر رضا

محفلین
قال الامام الحسین علیہ السلام:

”ان المومن لا یسئی و لا یعتذر والمنافق کل یوم یسئی و یعتذر “

ترجمہ: حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں:

” مومن نہ برائی کرتا ھے اور نہ ھی عذر پیش کرتا ھے جب کہ منافق ھر روز برائی کرتا ھے اور ھر روز عذر خواھی کرتا ھے “ ۔
 

فاخر رضا

محفلین
کچھ اور بھی اقوال ہیں مگر محفل کے ضوابط کے مطابق بہت سارے مراسلے ایک ساتھ نہیں بھیجنے چاہیئں اس لئے شاید کل بھیجوں. انشاءاللہ
 

فاخر رضا

محفلین
قال الامام الحسین علیہ السلام:

” ایھا الناس من جاد ساد ، و من بخل رذل “

ترجمہ:

حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں :

” لوگو! جود و سخاوت کرنے والا سردار قرار پاتا ھے ، اور بخل کرنے والا ذلیل و رسوا ھوتا ھے “۔
 

فاخر رضا

محفلین
قال الامام الحسین علیہ السلام:

” موت فی عز خیر من حیات فی ذل “

ترجمہ:

حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں :

” ذلت کی زندگی سے عزت کی موت کھیں بھتر ھے “
 

فاخر رضا

محفلین
قال الامام الحسین علیہ السلام:

” من نفس کربة مومن فرج اللہ عنہ کرب الدنیا و الاخرة “

ترجمہ:

حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں:

” جو کسی مومن کے کرب و غم کو دور کرے ،خدا اسکے دنیا و آخرت کے غم و اندوہ کو دور کرے گا “
 

فاخر رضا

محفلین
قال الامام الحسین علیہ السلام:

” ان اعفیٰ الناس من عفا عن قدرة “

ترجمہ:

حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں :” سب سے بڑا عفو کرنے والا انسان وہ ھے جو قدرت ھونے کے باوجود معاف کر دے “ ۔
 

فاخر رضا

محفلین
قال الامام الحسین علیہ السلام :

” ان اجود الناس من اعطی من لا یرجوہ “

ترجمہ:

حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں:

” سب سے بڑا سخی وہ انسان ھے جو کسی ایسے کو عطا کرے جس سے کسی قسم کی توقع نہ ھو “
 

فاخر رضا

محفلین
قال الامام الحسین علیہ السلام :

” ان اجود الناس من اعطی من لا یرجوہ “

ترجمہ:

حضرت امام حسین علیہ السلام فرماتے ھیں:

” سب سے بڑا سخی وہ انسان ھے جو کسی ایسے کو عطا کرے جس سے کسی قسم کی توقع نہ ھو “
یہ اقوال سرورق پر کیوں نہیں آتے
 

فاخر رضا

محفلین
معبود! جوچيزيں اپنے وجود ميں تيری محتاج ہيں ان سے تيرے لئے کيونکراستدلال کياجاسکتاہے؟ کياکسی کے لئے اتناظہور ہے جو تيرے لئے ہے؟ تاکہ وہ تيرے اظہارکاذريعہ بن سکے،(بھلا) توغائب ہی کب تھاکہ تيرے لئے کسی ايسی دليل کی ضرورت پڑے جوتيرے اوپر دلالت کرے؟ اورتوکب دورتھا تاکہ آثار کے ذريعہ تجھ تک پہونچا جاسکے؟ آندھی ہوجائيں وہ آنکھيں جوتجھے نہ ديکھ سکيں حالانکہ توہميشہ ان کاہم نشين تھا۔
(دعائے عرفہ ،بحار/ج 98 ص 226) ۔
 

فاخر رضا

محفلین
امام حسین علیہ السلام کے مزید اقوال
⬅جس نے تجھ کوکھوديااس کوکياملا؟ اورجس نے تجھ کوپالياکون سی چيزہے جس کواس نے نہيں حاصل کيا؟ جوبھی تيرے بدلے ميں جس پربھی راضی ہوا،وہ تمام چيزوں سے محروم ہوگيا۔(دعائے عرفہ ،بحار/ج 98 ص 22)
⬅اس قوم کوکبھی فلاح حاصل نہيں ہوسکتي جس نے خداکوناراض کرکے مخلوق کی مرضی خريدلی۔(مقتل خوارزمی،ج 1 ص 239) ۔
⬅قيامت کے دن اسی کوامن وامان حاصل ہوگاجودنياميں خداسے ڈرتارہاہو۔(بحار/ج 44 ص 192) ۔
⬅۔خداوندعالم نے امربہ معروف ونہی ازمنکرکواپنے ايک واجب کی حيثيت سے پہلے ذکرکياکيونکہ وہ جانتاہے کہ اگريہ دونوں فريضے (امربمعروف ونہی ازمنکر) اداکئے گئے توسارے فرائض خواہ سخت ہوں يانرم،قائم ہوجائيں گے کيونکہ يہ دونوں انسانوں کواسلام کی طرف دعوت دينے والے ہيں اورصاحبان حقوق کے حقوق ان کی طرف پلٹانے والے ہيں اورظالموں کومخالفت پرآمادہ کرنے والے ہيں۔(تحف العقول ص 237) ۔
⬅لوگو! رسول خداکاارشادہے : جوديکھے کسی ظالم بادشاہ کوکہ اس نے حرام خداکوحلال کردياہے، پيمان الہی کوتوڑدياہے سنت رسول کی مخالفت کرتاہے، بندگان خداکے درميان ظلم وگناہ کرتاہے اورپھربھی نہ عمل سے اورنہ قول سے اس کی مخالفت کرتاہے توخداپرواجب ہے کہ اس ظالم بادشاہ کے عذاب کي جگہ اس کوڈال دے۔(مقتل خوارزمی،ج 1 ص 234) ۔
⬅لوگ دنياکے غلام ہيں ،اوردين ان کی زبانوں کے لئے چٹنی ہے ،جب تک (دين کے نام پر) معاش کادارومدارہے دين کانام ليتے ہيں ليکن جب مصيبتوں ميں مبتلاہوجاتے ہيں تو دينداروں کي تعدادبہت کم ہوجاتی ہے۔تحف العقول ص 445) ۔
⬅جوشخص خداکی نافرمانی کرکے اپنامقصدحاصل کرناچاہتاہے اس کے حصول مقصدکاراستہ بندہوجاتاہے اوربہت جلدخطرات ميں گھرسکتاہے۔(تحف العقول ص 24)
 

فاخر رضا

محفلین
آج امام حسین علیہ السلام کی یوم ولادت سب کو مبارک ہو. اس موقع پر امام کے اقوال کی لڑی کو زندہ کررہا ہوں. شکریہ
 

اکمل زیدی

محفلین
جس نے تجھ کوکھوديااس کوکياملا؟ اورجس نے تجھ کوپالياکون سی چيزہے جس کواس نے نہيں حاصل کيا؟ جوبھی تيرے بدلے ميں جس پربھی راضی ہوا،وہ تمام چيزوں سے محروم ہوگيا۔(دعائے عرفہ ،بحار/ج 98 ص 22)
 
Top