اقوالِ سیمیں

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ ، بہت لذیدار!!
یہ مزیدار اور لذت دار کا فیوژن تخلیق کیا ہے آپ نے؟! گمان غالب ہے کہ آلو میں مٹر کی ملاوٹ کرتےوقت اس شاہکار نے کچن میں جنم لیا ہے۔
بہت عمدہ مزاحیہ تحریر۔۔ شگفتگی سے بھرپور۔۔ امید ہے آپ لکھتے رہیں گے اور ہم پڑھتے رہیں گے۔
بہت بہت شکریہ! لکھنا لکھانا تو زندگی کے ساتھ ہے ۔ یہ عارضہ آسانی سے جان نہیں چھوڑتا ۔ سو آپ امید برقرار رکھیے۔
 

جاسمن

لائبریرین
بہت بہت شکریہ ، شکیل احمد!
آپ کا تبصرہ نظر نواز ہوا اور وجہِ مسرت بنا۔ ماشاء اللہ ، آپ خوب لکھتے ہیں! حسنِ ظن ہے ، ذرہ نوازی ہے آپ کی ۔ شگفتہ بیانی کی اس چھوٹی سی کوشش کو اس قدر فراخدلی سے سراہنے پر ممنون ہوں۔
گزارش یہ ہے کہ آپ اچھا لکھ سکتے ہیں سو اپنے شہوارِ قلم کو مراسلات کی جولان گاہ تک محدود نہ رکھیے۔ آپ اگر اپنی پسند کے موضوعات پر کوئی باقاعدہ تحریر لکھیں اور کسی دھاگے کا آغاز کریں تو بہت اچھا ہوگا۔میری درخواست ہے کہ آپ اپنے قلم کی توانائی سے دیگر قارئین کو مستفید کیجیے۔
متفق۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ کے خیال میں کیا میں @نیرنگ خیال کے کوچے سے بہت دور رہتا ہوں ؟! آپ مجھے ان کے پچھواڑے ہی میں سمجھیے۔ :):):)
ہوتے ہوتے انسان کاہل ہو ہی جاتا ہے۔

سارے کام مجھی کو کرنے ہیں کیا؟ یہ @نیرنگ خیال کا قلم اتنے دنوں سے پلنگ توڑ رہا ہے اسے کب اٹھا کر کسی دھندے سے لگایا جائے گا آخر؟
میرا قلم اصل میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا چاہتا ہے۔ آلکسی کا۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہوتے ہوتے انسان کاہل ہو ہی جاتا ہے۔
بیشک! وہ جو کسی نے کہا ہے نا کہ:

وقت کرتا ہے پرورش برسوں
کاہلی ایک دم نہیں آتی
میرا قلم اصل میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا چاہتا ہے۔ آلکسی کا۔
اس معاملے میں آپ کا قلم ابھی اُن صاحب سے کئی برس پیچھے ہے کہ جنہوں نے ابھی تک ایک مراسلہ بھی نہیں لکھا۔ بلکہ ابھی تک وہ رکن بھی نہیں بنے ہیں یہاں کے ۔ سوچ رہے ہیں کہ اب رکن بن ہی جائیں۔
اللہ اللہ! کیسے کیسے کاہلِ فن لوگ ہیں دنیا میں!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اس معاملے میں آپ کا قلم ابھی اُن صاحب سے کئی برس پیچھے ہے کہ جنہوں نے ابھی تک ایک مراسلہ بھی نہیں لکھا۔ بلکہ ابھی تک وہ رکن بھی نہیں بنے ہیں یہاں کے ۔ سوچ رہے ہیں کہ اب رکن بن ہی جائیں۔
اللہ اللہ! کیسے کیسے کاہلِ فن لوگ ہیں دنیا میں!
میر نہیں تم پیر۔۔۔۔ اللہ رے کاہلی۔۔۔

یشک! وہ جو کسی نے کہا ہے نا کہ:

وقت کرتا ہے پرورش برسوں
کاہلی ایک دم نہیں آتی
بالکل سچ فرمایا۔۔۔ کسی اور شاعر نے یہ بھی کہتا تھا۔۔۔
وقت کرتا ہے پرورش برسوں
کاہلی ایک پل نہیں ہوتا۔۔۔۔
 
Top