اقوالِ زریں

ف۔قدوسی

محفلین
اقوال زریں​


لالچ سے انسان برائی پر آمادہ ہوجاتا ہے ۔۔۔۔۔
کردار ایک ہیرہ ہے جو پتھر کو کاٹ سکتا ہے ۔۔۔۔۔
وقت کے ہار میں کارناموں کے پھول پروتے رہو ۔۔۔۔۔۔
اللہ کی قربت کا نزدیک ترین راستہ عاجزی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا فائدہ اس صورت کا جسکی سیرت اچھی نہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔
صرف بے وقف ہی ایک گھڑے میں دو مرتبہ گر سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
اعتماد وہ نازک آئنہ ہے جو ٹوٹنے کے بعد جڑ نہیں سکتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدلہ لینے میں جلدی اور نیکی کرنے میں تاخیر نہ کیجئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی چیز کو اتنا مت تراشو کہ اسکا وجود ہی مٹ جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا میں کوئی شخص جاہل نہیں ہے ہر شخص سے کچھ نہ کچھ سیکھا جاسکتاہے ۔۔۔۔۔
جو لوگ اپنے چراغوں کو پس پشت رکھتے ہیں،انکا سایہ انہیں کے راستے پہ پڑتا پے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
ماں​

مالی نے کہا ماں گلشن کا دلکش پھول ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آسمان نے کہا ماں زمین پر اللہ تعالٰی کا خوبصورت تحفہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاعر نے کہا ماں ایک ایسی غزل ہے جو ہر دل میں سماجاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بادل نے کہا ماں ایک ایسی دھنک ہے جس میں ہر رنگ نظر آتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سمندر نے کہا ماں ایک ایسی ہستی ہے جو اپنے اولاد کے لاکھوں راز اپنے دل کی گہرائیوں میں چھپالیتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

عسکری

معطل
1۔۔۔جو شخص دوسرے کے غم سے بےغم ہے ۔ وہ آدمی کہلانے کا حق دار نہیں
2۔۔۔ دشمن سے ہمیشہ بچو ، اور دوست سے اس وقت بچو جب وہ آپکے منہ پر آپکی تعریف کرنے لگے
3۔۔۔ اگر چڑیوں میں اتحاد ہوجائے تو وہ شیر کی کھال اتار سکتی ہیں
4۔۔۔ شیریں کلام اور نرم زبان ، غصے کی آگ پر پانی کا کام کرتی ہے۔
5۔۔۔ عقلمند انسان ، محفل میں اس وقت تک نہیں‌بولتا جب تک خاموشی نہ ہوجائے


شیخ سعدی شیرازی
 

عسکری

معطل
تنہائیوں میں اللہ تعالٰی کی مخالفت کرنے سے ڈرو کیوں کہ جو گواہ ہے وہی حاکم ہے۔

اپنی سوچ کو اتنا بلند رکھو کے اگر کوئی پتھر مارے تو اُسی کو جا لگے

وقت اگر کبھی منصف کا درجہ دے دے تو فیصلہ کر تے وقت اتنا ضرور سو چنا کہ کہیں کو ئی بے گنا ہ ز ندہ موت نہ مر جا ئے
 

عسکری

معطل
آ د می کے مر نے کے بعد رو نے سے اچھا ہے ۔ زند گی میں ہی خلو ص سے رہا جا ئے ۔۔۔۔

زبان کی لغزش قدم کی لغزش سے زیادہ خطرناک ہے۔

اس دن پر آنسو بہائو، جو دن تم نےبغیر نیکی کیئے گزار دیا۔

بدترین شخص وہ ہے، جسکے ڈر سے لوگ اسکی عزت کرنے پر مجبور ہوں۔

جو شخص چاہے کہ اللہ اس پر ہمیشہ کرم کرتا رہے، وہ خدا کے بندوں پر کرم کرتا رہے۔

اصل طاقت برداشت کرنے میں ہے، انتقام لینے میں نہیں۔

اللہ کی راہ بظاہر کانٹوں بھری ہے، مگر درحقیقت اطمینان اور سکون کی دولت سے بھری پڑی ہے۔
 

عسکری

معطل
عمل کے بغیر جنت کو طلب کرنا بھی گناہ ہے۔(حضرت بایزیدبسطامی)
دنیا کے اے مسافر منزل تیری قبر ہے
 

عسکری

معطل
جس درخت کی لکڑی نرم ہوتی ہے اس پر شاخیں زیادہ نکلتی ہیں ۔ پس نرم طبیعت اور نرم خو ہوجاؤ تاکہ تمھارے دوست زیادہ بن سکیں ۔ (فرمانِ حضرت علی )

اپنی قسمت پہ وہی شخص روتا ہے جسے سجدوں میں رونے کی عادت نہ ہو۔
 

عسکری

معطل
ماں


ماں زمین پر نازل کردہ اللہ تعالی کا انمول خزانہ ہے ۔

ماں آس بھی ہے امید بھی ہے ، ماں پیار کا جلتا ہوا دیپ بھی ہے ۔

ماں اپنے پیار کی خوشبو سے اولاد کو پروان چڑھاتی ہے ۔

ماں الفت و شفقت کا مینہ برسا کر اولاد کی پیاس بجھاتی ہے ۔

ماں دل کی ٹھنڈک ہے آنکھوں کا نور ہے ، دماغ کا سرور ہے ۔

وہ گھر جس میں ماں نہیں ، وہاں درد و الم پلتے ہیں ۔

ماں کے قدموں تلے جنت ہے ۔

ماں کے بغیر گھر ایک قبرستان ہے ۔

ماں کی کی آغوش انسان کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے ۔

ماں کی نافرمانی کرنے والا جنت میں داخل نہ ہو گا ۔

ماں کی بدعا عرش کو ہلا دیتی ہے ۔

ماں دنیا کی عزیز ترین ہستی ہے ۔

ماں کے بغیر کائنات نامکمل ہے ۔

ماں جنت کا دوسرا نام ہے ۔

ماں کی نافرمانی کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑا گناہ ہے ۔
 

عسکری

معطل
عالم کے علم کی سب سے بڑی زکوٰۃ یہ ہے کہ وہ جاہل کی جہالت کو برداشت کرے ۔ (حضرت علی کرم اللہ وجہہ )


گناہ سے نفرت کرو گناہگار سے نہیں۔

غصہ عقل کو کھا جاتا ھے
 

عسکری

معطل
حسد نیکیوں کو ایسے جلاتا ہے جیسے آگ خشک لکڑی کو ۔
جس شخص کو پرکھنا ہو اُس کے دوست دیکھو، کیونکہ دوستی ہمیشہ ہم خیال لوگوں سے ہوتی ہے۔
جو کوئی اللہ پر توکل رکھے گا اللہ اس کے لئے کافی ہو گا۔
 

عسکری

معطل
1۔۔حق کا پرستار کبھی ذلیل نہیں ہوتا چاہے سارا زمانہ اسکے خلاف ہوجائے
اور باطل کا پیروکار کبھی عزت نہیں‌پاتا چاہے چاند اسکی پیشانی پر ظاہر ہوجائے۔

2۔۔ مہمان کے واسطے زیادہ خرچ کرو ۔ کیونکہ یہ اسراف (فضول خرچی) نہیں‌ ہے۔

(سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنھا )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1۔۔ گناہ پر ندامت گناہ کو مٹا دیتی ہے ۔ جبکہ نیکی پر غرور نیکی کو تباہ کردیتا ہے

2۔۔ موت کو ہمیشہ یاد رکھو ۔ لیکن موت کی آرزو کبھی مت کرو

(سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم )
 

عسکری

معطل
حرص سے کچھ روزی نہیں بڑھ جاتی مگر آدمی کی قدر گھٹ جاتی ہے

انسان کی سمجھداری یہ ہے کہ وہ کفایت شعار ہو

اگر کوئی شخص قرض لے اور دینے کی نیت نہ ہو تو وہ چور ہے۔
 

عسکری

معطل
سچ اور سچائی

سچائی کی مشعل سے فائدہ (روشنی) حاصل کرو۔ یہ مت دیکھو مشعل بردار کون ہے۔
(سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا)


زبان درست ہو جائے تو اعمال خود بخود درست ہوجاتے ہیں
(سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ )


ہمیشہ سچ بولو تاکہ تمھیں قسم کھانے کی ضرورت ہی نہ پڑے ۔
(سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم )


مجھے فصیح و بلیغ جھوٹے سے ، بدکار سچے سے زیادہ محبت ہو گی
(حضرت جنید بغدادی رضی اللہ عنہ )
 

عسکری

معطل
اگر تم غریب پیدا ہوئے ہو تو یہ تمھاری غلطی نہیں
لیکن اگر تم مرتے وقت بھی غریب رہے تو یہ تمھاری غلطی ہے


بل گیٹ


اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ اس نے زندگی میں‌کبھی کوئی غلطی نہیں کی
تو اسکا مطلب یہ ہوا کہ
اس نے زندگی میں کبھی کوئی نیا قدم نہیں اٹھایا

آئن سٹائن
 

عسکری

معطل
اگر آپ جیت جائیں تو آپ کو کبھی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں پیش آتی
لیکن اگر آپ ہار جائیں تو پھر آپ کو وضاحت دینے کی لیے وہاں " موجود " نہیں ہونا چاہیے


آڈلف ہٹلر





اپنا موازنہ اس دنیا میں کسی کے ساتھ بھی مت کرو
اگر تم ایسا کرتے ہو تو گویا تم اپنی توہین کررہے ہو

ایلن سٹرائیک
 

عسکری

معطل
موتی اگر کیچڑ میں بھی گر جائے تو بیش قیمت ہے ۔ دھول اگر آسمان پر بھی چڑھ جائے تو بے قیمت ہے

اپنے عمل سے اونچا ہوں نہ کہ کسی کو نیچا دکھا کے

اگر میں‌ 1 ہزار بار بھی کامیاب نہ ہوسکوں تو میں یہ نہیں کہوں گا کہ
" میں ہزار بار ناکام ہوا "
بلکہ میں کہوں گا
" میں 1 ہزار راستے ایسے جانتا ہوں جو ناکامی کا سبب بنتے ہیں "

تھامس ایڈسن
 

عسکری

معطل
اگر روزی کا انحصار عقلمندی پر ہوتا تو بیوقوفوں سے بڑھ کر کوئی تنگ دست نہ ہوتا


کوئی دنیا کو تبدیل کرنے کی بات کرتا ہے
لیکن خود کو تبدیل کرنے کی طرف بہت کم آتے ہیں

لیو ٹولسٹوئے





ہر کسی پر اعتبار کرنا خطرناک ہوتا ہے
لیکن
کسی پر بھی اعتبار نہ کرنا سب سے خطرناک ہوتا ہے۔

ابراہم لنکن
 
Top