اقوالِ زریں

شمشاد نے 'کھیل ہی کھیل میں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 27, 2006

  1. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    یہ دھاگہ خاص طور پر اپنے سب سے چھوٹے رکن فرذوق کی فرمائش پر کھولا گیا ہے۔ اس میں صرف اور صرف اقوالِ زریں لکھیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399


    ~~
    "جو لوگ میانہ روی اختیار کرتے ہیں، کسی کے محتاج نہیں ہوتے۔"

    نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم)
    ~~​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399


    ~~
    "جو علم کو دنیا کمانے کے لیے حاصل کرتا ہے علم اس کے قلب میں جگہ نہیں پاتا۔"

    امام ابو حنیفہ (رحمتہ اللہ علیہ)

    ~~

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    ~~
    "جب خلقت کے پاس آؤ تو زبان کی نگہداشت کرو"

    حضرت لقمان علیہ السلام
    ~~
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اللہ تعالٰی نے اشیاء کی حقیقت کا علم تم سے چھپا لیا ہے، اس لیئے کوئی چیز تمہیں اچھی لگے یا نہ لگے، اس کے خلاف نہ کہو۔
    (شیخ عبد القادر جیلانی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بعض اوقات اللہ کا بندے کی درخواست کو قبول نہ کرنا بندے پر شفقت کی وجہ سے ہوتا ہے۔
    (شیخ عبد القادر جیلانی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    دین کی اصل عقل، عقل کی اصل علم اور علم کی اصل صبر ہے، لہذا صبر کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑو۔
    (شیخ عبد القادر جیلانی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. تیشہ

    تیشہ محفلین

    مراسلے:
    21,892
    اک میرا فیورٹ ، اقوال ،
    کہ ملنے کے صرف دو ہی معیار ہوتے ہیں ، خون ملتا ہو ، یا خیالات ملتے ہو ،
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    اللہ پاک سے دعا کیا کریں کہ
    آپ کی ہر دعا قبول مت ہو۔صرف وہی دعا قبول کی جائے جس میں بہتری ہو
    منصور
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. راجہ صاحب

    راجہ صاحب محفلین

    مراسلے:
    6,542
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    جس کسی نے مجھے ایک لفظ بھی پڑھایا وہ میرا استاد ہے
    (حضرت علی کرم اللہ تعالی وجہ)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. فرذوق احمد

    فرذوق احمد محفلین

    مراسلے:
    2,617
    تین کام کسی کے دل میں آپ کی عزت کو بڑھاتے ہیں ،،


    سلام کرنا 2کسی کو جگہ دینا 3اچھے نام سے پُکارنا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. زینب

    زینب محفلین

    مراسلے:
    11,211
    دولت،رتبہ اور اختیار ملنے سے انسان بدلتا نہین اس کا اصلی چہرہ سامنے آجاتا ہے۔۔۔حضرت علی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. فرذوق احمد

    فرذوق احمد محفلین

    مراسلے:
    2,617
    خوش نصیب وہ ہے جو اپنے نصیب پر خوش رہے ۔۔

    حضرت واصف علی واصف
     
  14. ف۔قدوسی

    ف۔قدوسی محفلین

    مراسلے:
    6,932
    سچائ انسانیت کا حسن ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جھوٹ دم گھٹنے والا دھوّاں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  15. ف۔قدوسی

    ف۔قدوسی محفلین

    مراسلے:
    6,932
    میری ڈائری میں بہت زیادہ اقوال ہیں۔میں جب چاہوں جتنے چاہوں یہاں لکھ سکتی ہوں یا پھر کوئ قواعد و ضوابط وغیرہ ہیں؟ مجھے اقوال زریں بہت پسند ہے۔۔۔۔۔۔
     
  16. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    یہی قاعدہ اور ضابطہ ہے کہ قول زریں ہو اور بس۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. ف۔قدوسی

    ف۔قدوسی محفلین

    مراسلے:
    6,932
    حکمت کی باتیں

    نیک نامی انسان کا زیور ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جھوٹ تمام گناہوں کی ماں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    غصّہ قابل ترین انسان کو بے وقوف بنادیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نادان لوگ دل کا چین لٹا دیتے ہیں دولت کیلئے جبکہ دانشمند لوگ دولت لٹادیتے ہیں دل کے چین کیلئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. ف۔قدوسی

    ف۔قدوسی محفلین

    مراسلے:
    6,932
    یاد رکھو
    جو شخص تمہاری باتوں کو غور سے نہ سنے انہیں سننے کی تکلیف نہ دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سب سے بڑا گناہ وہ ہے جو کرنے والے کی نظر میں چھوٹا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔
    جب یہ پتہ چل جاتا ہے کہ زندگی کیا ہے تو وہ بہت کم بچی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔
    جو شخص نصیحت مان لے وہ بعض اوقات نصیحت کرنے والے سے بھی بڑا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آسمان پر نظر ضرور رکھو پر یہ نہ بھولو کہ پیر زمین پر ہی رکھے جاتے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. ف۔قدوسی

    ف۔قدوسی محفلین

    مراسلے:
    6,932
    نہیں ہوتی

    بخیل کے اندر وفا نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔۔۔
    حاسد کو کبھی راحت نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تنگ دل کا کوئ دوست نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جھوٹے میں مروت نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    خائن کبھی قابل اعتماد نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بد اخلاق کے اندر محبت نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت خوب فاطمہ، بہت اچھی باتیں شریک محفل کر رہی ہیں۔ جاری رکھیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر