اقوالِ حِکمت : : تجزیے اور تبصرے

پیارے دوستوں

آپ پر سلامتی ہو

یہ ڈور میری ڈور " اقوال حکمت " کی ایک ذیلی ڈور ہے ۔ اس ڈور میں آپ میری ڈور " اقوال حکمت " کے سلسلے اپنے تجزیے اور تبصرے شائع کر سکتے ہیں ۔ شکریہ !
 
شمیل مجھے اس ڈور پر دو اعتراض ہیں :

1۔ اقوال کی جگہ غلط ہے ، اسے اپنی تحریروں کی بجائے کہیں اور ہونا چاہیے۔

2۔ تصویری شکل میں کیوں پیش کر رہے ہو اقوال ، تحریری شکل میں کروں چاہے بڑا کردو اور رنگین بھی :)
 
محب بھائی : آداب ! میری اس نئي سرگرمی کے سلسلے میں رائے دینے کا بہت بہت شکریہ ۔
آپ کی بات درست ہے کہ یہ ڈور درست ہے کہ ڈور اس جگہ نہیں کسی اور جگہ پر ہونی چاہیے تھی ۔ میری بہت سی ایسی غلطیاں " زکریا " بھائی درست کر دیا کرتے ہیں ۔ وہ جیسے ہی اس ڈور کو دیکھیں گے وہ جھٹ سے اس ڈور کو اس کی اصل جگہ پر لے جائیں گے ۔

دوسری بات یہ ہے کہ میں نے بہت سی اقوال کی کتب دیکھی ہیں ۔ وہاں بہت سی عمدہ کتابوں میں اقوال کے لیے یہی طرز اختیار کی گئی ہے ۔ اس میں انگریزی کی ہوں یا پھر اردو کی کتب ہوں ۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ اور باقی اراکین محفل مجھے اجازت دیں کہ میں یہی تصویری طرز ہی رکھوں ۔ یہ تصویری طرز مجھے بہت بہت بھاتی ہے ۔ میں آپ سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ بعد میں ، میں ان اقوال کو لفظوں کی صورت میں بھی لکھ دوں گا ۔
 

زیک

مسافر
منتقل تو میں نے کر دیا ہے۔

میں بھی محب سے اتفاق کروں گا کہ تصویری اردو میں “لکھنے“ کا کوئی فائدہ نہیں۔ یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئی کہ کتابوں میں تصویری اردو میں آپ نے اقوال کیسے دیکھے ہیں؟ آپ ایک چھپی ہوئی کتاب میں تصویری اور تحریری اردو کا فرق کیسے کرتے ہیں؟

اگر آپ فونٹ، سائز، رنگ اور presentation کی بات کر رہے ہیں تو وہ تحریری اردو میں بھی ممکن ہے۔
 
میں بھی زکریا کی تائید کروں گا کہ اگر انداز کو منفرد کرنا ہے تو شمیل اس کے لیے رنگ اور فارمیٹنگ کر سکتے ہو جس سے دلکش بھی اور خوبصورت بھی ہو جائے گا۔ مثلا


وقت وہ تلوار ہے جسے آپ نہیں کاٹیں گے تو وہ آپ کو کاٹ دے گی
 

دوست

محفلین
بات تو اچھی کر رہے ہو۔ پر تصویری بناوٹ کچھ جچی نہیں۔ پھیکی پھیکی سی سفید تصویریں حسب معمول نسخ۔
چلو کم از کم نستعلیق تو ہو اگر زحمت کر ہی رہے ہو۔
محب بھائی ٹھیک کہہ رہے تھے کچھ رنگینی تو لاؤ۔
 
دوست بھائی : یہ پریزینٹیشنز میں مائیکروسافٹ آفس کے پر گرام " پاور پوائینٹ " میں تیار کر رہا ہوں ۔ اور وہاں پر نستعلیق کٹ کٹ کے لکھے جاتے ہیں ۔ باقی تمام یونیکوڈ اردو فونٹس کو سپورٹ کر رہا ہے یہ پرگرام ۔ صرف اس فونٹ سے اسے بیر ہے ۔
 
شاکر بھائي : میں نے اب سے نئي سلائیڈز نفیس نستعلیق میں لکھی ہیں ۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ سلائيڈز رنگین بھی ہیں ۔ ان کو دیکھ کر بتائیں کہ اب آپ کو کیسے لگیں ۔

اب سے آگے والی 1000 اقوال میں ان ہی سلايڈز کی طرح لکھوں گا ۔ دوسری سلائیڈز کو ایک دوسرے سے نمایاں کرنے کے لیے رنگ بھرائی اثرات بھی استعمال کیئے جا سکتے ہیں ۔

محب بھائي : آپ کی بات درست ہے کہ محفل جب یونی کوڈ میں ہے تو مجھے تصویری سے زیادہ الفاظ پر مبنی پوسٹ کرنی چاہیں ۔ لیکن اب کی رنگین سلائيڈز جو میں نے آج پوسٹ کی ہیں ۔ ان کے دیکھ کر بتائيں کہ آپ کو کیسے لگیں ہیں ۔ میرے خیال میں ان رنگین سلائيڈ کا مقابلہ کوئي اور فورمیٹ نہیں کر سکتا ۔ لیکن پھر بھی آپ سے وعدہ ہے کہ میں ایک اور ڈور میں یہ دوبارہ بھی یونی کوڈ میں لکھ دوں گا ۔

مزید آراء کا انتظار رہے گا ۔
 
Top