اقوالِ حضرت علی (رض)

ہم یہاں اقوال حضرت علی (رض) پیش کریں گے۔ اگر غلطی ہو تو تصحیح کردیں ۔ اپ بھی شرکت کریں

" اگر کوئی تم کو صرف اپنی ضرورت کے وقت یاد کرتا ہے تو پریشان مت ہونا بلکہ فخر کرنا کہ اس کو اندھیروں میں روشنی کی ضرورت ہے اور وہ تم ہو"
 
"بے وقوف کی ہم نشینی اختیار نہ کرو۔کیونکہ وہ تھمارے کاموں کو سج کر پیش کرے گااور یہ چاہے گا کہ تم اسی کے جیسے ہوجاوے"
نہج البلاغہ 293
 
"تھمارے اور پند ونصح کے درمیان غفلت کا ایک بڑا پردہ حائل ہے"
نہج البلاغہ 282
کتنا سچا قول ہے حضرت علی (رض)کا۔
 
"جب حکما کا بیان درست ہو تو دوا ہے، جب غلط ہو تو مرض ہے"
نہج البلاغہ 265

بے شک۔ اج کل کے ذاکروں پر یہ تو 100 فی صد فٹ ہے
 
ایک شخص نے ایک مشکل مسئلہ اپ سے دریافت کیا ، توآپ نے فرمایا سمجھنے کے لیے پوچھو، الجھنے کے لیے نہ پوچھو۔ کیونکہ وہ جاہل جو سیکھنا چاہتا ہےمثل عالم کے ہے اور وہ عالم جو الجھنا چاہتا ہے مثل جاہل کے ہے
نہج البلاغہ 320
 
Top