اقلیتیوں کو تبلیغ کی اجازت اور مرتد کا مسئلہ آج کے حالات کے مطابق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

دوست

محفلین
جی افریقہ میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے ولا مذہب عیسائیت ہی ہے۔ اور اس کی سب سے بڑی وجہ مشنریوں کا طریقہ کار ہے جس میں وہ لوگوں پیسے اور مال و دولت کا لالچ دے کر عیسائی کرتے ہیں۔
گرائیں الحمد اللہ ثم الحمد اللہ مجھے ذرہ برابر بھی شبہ نہیں کہ میرا بھائی یا کوئی اہل خاندان ان کی تبلیغ سے متاثر ہوکر اسلام چھوڑ دے گا۔ میں نے یہاں تبلیغ کی بات کی ہے اس گھناؤنے طریقہ کار کی نہیں جس کو استعمال کرکے یہ لوگ مذہب تبدیل کرا دیتے ہیں۔ میرے بھائی ہر کوئی سلمان رشدی جیسا مردود نہیں ہوتا الحمد اللہ ہم اپنے مذہب کے بارے میں جانتے ہیں اور ہم مسلمان ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اسلام کو بہترین دین مانتے ہوئے مسلمان ہیں۔ میرے عزیز اس ڈر کی بات کرتے ہیں تو باہر جانے والے لاکھوں پاکستانی تو گئے کام سے؟ وہاں تو کوئی روک ٹوک نہیں ہے تبلیغ پر۔ حیرت کی بات ہے کہ الحمد اللہ ثم الحمد اللہ وہ لوگ نسلوں سے مسلمان ہیں بلکہ دوسروں کو بھی کررہے ہیں۔ آخر ہمارا ایمان اتنا کمزور کیوں ہے کہ کسی عیسائی پادری یا ہندو پنڈت یا نن کے قریب سے گزرنے پر بھی چھو کرکے اڑ جائے۔
ویسے مجھے حیرت ہوتی ہے ان بزرگوں‌پر جنہوں نے اپنے ایمان کی حفاظت پاکستان بننے سے پہلے کی اس وقت تو کوئی اسلامی مملکت نہیں تھی نا اور نہ ہی اس وقت عیسائیوں کو تبلیغ سے روکا جاتا تھا بلکہ ان کو سرکار سپورٹ کرتی تھی۔ ہائے کتنے عظیم لوگ تھے وہ اور ایک ہم ہیں کہ پتا بھی کھڑک جائے تو ہمارا ایمان کانپ اٹھتا ہے۔
جان دیو سائیں نہ تُساں ساڈی گل مننی نہ اساں تہاڈی۔ تے ساڈی اوقات اے وے کہ اساں ناں دے مسلمان اُتّوں اجلے دے بھیتروں گند دیاں پوٹاں۔ اساں کس چیز دے مسلمان سائیں جنھاں دے پلّے صرف نعرے نیں تے عمل کوئی نئیں۔ اساں صرف گلاں‌کرسکدے آں بس۔ بھیڈاں وانگ ایک دوجے نال ڈھڈاں لڑاندے رہناں بلا وجہ بلا مقصد تاکہ ٹیم پاس ہُندا رئے۔ ایس موضوع تے میرے کول ہور کجھ نئیں کہن لئی۔ میرا موقف بیان ہوگیا کوئی سمجھے یا نہ سمجھے مینوں اینہاں‌توں کوئی ڈر نئیں اینہاں‌ساریاں دی ایسی دی تیسی کوئی آوے تبلیغ کرن فیر میں اونھوں اوہدے گھر تک پہنچا کے آواں جتھے او بول وی نہ سکے۔
وما علینا الا البلاغ
 
فیصلہ کریں کہ ہمارے ملک کا آئین اوراس کے سیکشن "الف" کے تحت تمام اقلیتوں بشمول "قادیانیوں" کے۔ ان کی مذہبی آزادی دیتا ہے یا نہیں۔

13934_1272603532108_1140481293_30844256_3982333_n.jpg
 
dxbgraphics

فرحان آپ الطاف حسین کا موقف چھوڑیں وہ تو کسی کو بھی مسلمان کہہ دیں گے۔ آپ ذاتی طور پر یہ بتائیں کہ پاکستان میں دوسرے مذاہب کو تبلیغ کی اجازت ہونی چاہیے یا نہیں۔
 
گرائیں

محفلین
میں فرحان سے وہی سوال پوچھوں گا جو میں نے مہوش سے پوچھا تھا، جسے انھوں نے بآسانی نظر انداز کر دیا۔

سوال یہ تھا:

کیا آپ برداشت کر لیں گے کہ آپ کا کوئی قریبی عزیز مرتد ہو جائے؟
 
arifkarim

معطل
فرحان آپ الطاف حسین کا موقف چھوڑیں وہ تو کسی کو بھی مسلمان کہہ دیں گے۔ آپ ذاتی طور پر یہ بتائیں کہ پاکستان میں دوسرے مذاہب کو تبلیغ کی اجازت ہونی چاہیے یا نہیں۔

میں‌نے اسکا جواب لکھا تھا مگر نبیل بھائی نے حذف کر دیا۔ اب ایسا جواب لکھتا ہوں جو ناظمین کی پسند کا ہوگا:
پاکستان میں ہر مذہب کی تبلیغ کی اجازت ہونی چاہئے۔ :)
 
arifkarim

معطل
کیا آپ برداشت کر لیں گے کہ آپ کا کوئی قریبی عزیز مرتد ہو جائے؟

ہر کسی نے اپنی قبر میں‌جانا ہے۔ اگر آپکا کوئی عزیز یا رشتہ دار مرتد ہو جائے تو شروع میں ظاہر ہے اس سے مذہب کی بدلی کی وجہ دریافت کی جائے گی۔ اگر وہ بضد رہا تو اسکا معاملہ اللہ کیساتھ۔ دین میں‌کوئی جبر نہیں۔ اگر وہ اپنے اس نئے مذہب کا پرچار کرتا ہے تو بھی اسکو قتل کر دینے کا حق کسی کو نہیں۔
 
دوست

محفلین
میرے پاس اس کا جواب یہ ہے کہ الحمد اللہ مجھے پتا ہے میرے عزیزوں‌سے کوئی بھی ایسا نہیں کہ وہ ایسا کرے۔ بلکہ امید ہے اس کو مسلمان کرلیں۔ الحمد اللہ۔
 
ڈنڈے کے زور پر ، طاقت کے زور پر؟
مذہب یا ایمان ہر انسان کا ذاتی مسئلہ ہے۔ مغرب کے رہنے والے مادہ پرست اگر اسلام میں‌نور دیکھ کر مسلمان ہو سکتے ہیں تو غریب مسلمان علماء کے ظلم و ستم سے تنگ آکر کوئی اور مذہب اختیار کر سکتے ہیں۔ اگر اس دنیا میں ہر شخص کو اسلام میں داخل کرنا ہی خدا کا مقصد ہوتا تو اسکو اتنے مذاہب کی ورائیٹی پیدا کرنے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ یہ تمام مذاہب ایک کنٹراسٹ پیدا کرتے ہیں تاکہ انسان اپنی مرضی سے "انتخاب" کر سکیں جو انکے مطابق بہتر ہو۔ ڈنڈے کے زور پر روبوٹس کام کرتے ہیں۔ انسان نہیں۔
 
واصف علی واصف نے بڑی پیاری بات کی کہ۔ ۔ ۔ " تضادات کو برداشت کرنے کیلئے عظیم دل چاہیئے۔ کمزور عقیدہ الجھتا ہے، لڑتا ہے، جھگڑتا ہے لیکن طاقتور اور صحتمند عقائد دوسرے عقائد کو اپنے ساتھ اس طرح ملاتے ہیں جیسے سمندر دریاوں کو اپنے اندر سمیٹتا ہے"۔ ۔ ۔
 
dxbgraphics

محفلین
ڈنڈے کے زور پر ، طاقت کے زور پر؟
مذہب یا ایمان ہر انسان کا ذاتی مسئلہ ہے۔ مغرب کے رہنے والے مادہ پرست اگر اسلام میں‌نور دیکھ کر مسلمان ہو سکتے ہیں تو غریب مسلمان علماء کے ظلم و ستم سے تنگ آکر کوئی اور مذہب اختیار کر سکتے ہیں۔ اگر اس دنیا میں ہر شخص کو اسلام میں داخل کرنا ہی خدا کا مقصد ہوتا تو اسکو اتنے مذاہب کی ورائیٹی پیدا کرنے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ یہ تمام مذاہب ایک کنٹراسٹ پیدا کرتے ہیں تاکہ انسان اپنی مرضی سے "انتخاب" کر سکیں جو انکے مطابق بہتر ہو۔ ڈنڈے کے زور پر روبوٹس کام کرتے ہیں۔ انسان نہیں۔

سرخ زدہ الفاظ کی وضاحت کیجئے ذرا ثبوت کے ساتھ
 
بالکل درست فرمایا۔ ۔ ۔ ۔:applause:
 
اشتیاق علی

لائبریرین
اس سے مراد "میری" مرضی والا عالم ہے!

10 فیصد صرف وہ افراد دیتے ہیں جنہوں نے باقاعدہ وصیت کی ہو۔ باقی لوگ اپنی حصہ آمد کا کچھ حصہ اپنی مرضی سے دے سکتے ہیں۔ اور یوں یہ افعال ان لوگوں کا منہ اپنے آپ بند کر دیتے ہیں جو یہ کہتے نہیں رکتے کہ "قادیانیوں" کو غیر ملکی فائننشل اسپورٹ حاصل ہے۔ جبکہ جماعت کو چلانے کا تمام خرچہ ممبران جماعت کو خود برداشت کرنا پڑتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ ہر جماعت میں جب اس قسم کی چندہ وصولی ہو تو کرپشن اپنے آپ نکل آتی ہے اور قادیانی جماعت اس کرپشن سے پاک نہیں ہے۔
عارف بھائی آپ کے پاس کافی معلومات ہیں قادیانیوں کے بارے میں ۔
لگتا ہے کافی مطالعہ کیا ہے آپ نے۔
 
خورشیدآزاد

محفلین
میں نے پورےکالم کا مطالعہ تو نہیں کیا ہے لیکن اس موضوع پر میرے اپنے ذاتی خیالات ہیں جو میں یہاں انتہائی مختصراً بیان کروں گا۔

آپ دنیا کے بہت سارے ممالک میں دیکھیں گے کہ باہر سے آئے ہوئے لوگوں نے وہاں عالی شان مساجدتعمیر کی ہیں جیسے آپ ہانگ کانگ کی کولون مسجد کو ہی لے لیں
Kowloon_Masjid_and_Islamic_Centre_from_East.jpg

یہ مسجد ہانگ کانگ کے معروف شہر چھم سا چھئی کے بالکل درمیان میں انتہائی مصروف سٹی سنٹر ناتھن روڈ پر واقع ہے جو ہانگ کانگ ایک معروف سیاحتی مرکز ہے جس کی وجہ سے یہاں زمین انتہائی قیمتی ہے۔ یہاں میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنےشہر یا قصبے کے اسی طرح کے معروف اور قیمتی جگہ پر باہر سے آئے ہوئے لوگوں‌کو عبادت گاہ بنانیں دیں گے؟؟‌یہ تو صرف ایک چھوٹی سی مثال ہانگ کانگ کی تھی لیکن میں نے اسی طرح عالی شان مسجدیں انگلینڈ میں بھی دیکھی ہیں جس سے یہاں دوسرا سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر عیسائی اور دوسرے مذاہب کے لوگ ہمیں اپنی عبادت گائیں تعمیر کرنے او ر اپنے سماج اور معاشرے میں تبلیغ پرکوئی روک ٹوک نہیں لگاتے تو ہم کیوں‌اس وجہ سے کہ اسلام ہی ایک سچا مذہب ہےمرتد ہونے پر موت کی سزائیں نافذ کرتےہیں؟؟ اگر اسلام سچا مذہب ہے تو ہمیں کسی کا مرتد ہونے کا ڈر کیوں ہے؟؟ اگر مشنریز پیسے دے کر بھی کسی کو مرتد بناتے ہیں تو ہمیں اس بات پر اتنا ایمان ہونا چاہیے کہ جیسے ہی وہ شخص آزاد ہوا سچ اس کو نظر بھی آئے گا اور وہ سچائی کی طرف لوٹ آئے گا۔۔
 
dxbgraphics

محفلین
میں نے پورےکالم کا مطالعہ تو نہیں کیا ہے لیکن اس موضوع پر میرے اپنے ذاتی خیالات ہیں جو میں یہاں انتہائی مختصراً بیان کروں گا۔

آپ دنیا کے بہت سارے ممالک میں دیکھیں گے کہ باہر سے آئے ہوئے لوگوں نے وہاں عالی شان مساجدتعمیر کی ہیں جیسے آپ ہانگ کانگ کی کولون مسجد کو ہی لے لیں
kowloon_masjid_and_islamic_centre_from_east.jpg

یہ مسجد ہانگ کانگ کے معروف شہر چھم سا چھئی کے بالکل درمیان میں انتہائی مصروف سٹی سنٹر ناتھن روڈ پر واقع ہے جو ہانگ کانگ ایک معروف سیاحتی مرکز ہے جس کی وجہ سے یہاں زمین انتہائی قیمتی ہے۔ یہاں میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنےشہر یا قصبے کے اسی طرح کے معروف اور قیمتی جگہ پر باہر سے آئے ہوئے لوگوں‌کو عبادت گاہ بنانیں دیں گے؟؟‌یہ تو صرف ایک چھوٹی سی مثال ہانگ کانگ کی تھی لیکن میں نے اسی طرح عالی شان مسجدیں انگلینڈ میں بھی دیکھی ہیں جس سے یہاں دوسرا سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر عیسائی اور دوسرے مذاہب کے لوگ ہمیں اپنی عبادت گائیں تعمیر کرنے او ر اپنے سماج اور معاشرے میں تبلیغ پرکوئی روک ٹوک نہیں لگاتے تو ہم کیوں‌اس وجہ سے کہ اسلام ہی ایک سچا مذہب ہےمرتد ہونے پر موت کی سزائیں نافذ کرتےہیں؟؟ اگر اسلام سچا مذہب ہے تو ہمیں کسی کا مرتد ہونے کا ڈر کیوں ہے؟؟ اگر مشنریز پیسے دے کر بھی کسی کو مرتد بناتے ہیں تو ہمیں اس بات پر اتنا ایمان ہونا چاہیے کہ جیسے ہی وہ شخص آزاد ہوا سچ اس کو نظر بھی آئے گا اور وہ سچائی کی طرف لوٹ آئے گا۔۔

یہ سزا شریعت میں ہے ۔ کسی نے نافذ نہیں کی۔
اور حاکم ہی یہ سزا دینے کا اختیار رکھتا ہے۔
 
میری ناقص رائے میں، اُس زمانے کے سیاسی و سماجی حالات کے مطابق مرتد ہونا غدّار ہونے کے مترادف ہوتا تھا۔ کفّارِ مکّہ اور یہود کی دشمنیوں اور ریشہ دوانیوں کی وجہ سے مسلمان ایک مسلسل حالتِ جنگ میں تھے۔ ان حالات میں اپنی صفوں میں غدّاروں کا اور دشمن کے ایجنٹوں کے داخلے کا سدّباب اسی طریقے سے ہوسکتا تھا۔ ۔ ۔ ۔واللہ اعلم بالصّواب
 
دوست

محفلین
ڈنڈے کے زور پر ، طاقت کے زور پر؟
مذہب یا ایمان ہر انسان کا ذاتی مسئلہ ہے۔ مغرب کے رہنے والے مادہ پرست اگر اسلام میں‌نور دیکھ کر مسلمان ہو سکتے ہیں تو غریب مسلمان علماء کے ظلم و ستم سے تنگ آکر کوئی اور مذہب اختیار کر سکتے ہیں۔ اگر اس دنیا میں ہر شخص کو اسلام میں داخل کرنا ہی خدا کا مقصد ہوتا تو اسکو اتنے مذاہب کی ورائیٹی پیدا کرنے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ یہ تمام مذاہب ایک کنٹراسٹ پیدا کرتے ہیں تاکہ انسان اپنی مرضی سے "انتخاب" کر سکیں جو انکے مطابق بہتر ہو۔ ڈنڈے کے زور پر روبوٹس کام کرتے ہیں۔ انسان نہیں۔
جی میرے مراسلے میں ڈنڈے کا کہیں‌بھی ذکر نہیں‌ہے۔ میں‌ نے دلیل سے قائل کرنے کی بات کی تھی۔
 
arifkarim

معطل
جی میرے مراسلے میں ڈنڈے کا کہیں‌بھی ذکر نہیں‌ہے۔ میں‌ نے دلیل سے قائل کرنے کی بات کی تھی۔

جی بالکل۔ شروع میں دلیل سے ، پیار سے محبت سے قائل کرنا ہوگا۔ اگر پھر بھی بضد رہے تو اسکو قتل کرنا، یا خاندان سے بے دخل کرکے بدنام کرنا، یا قتل کرنا ہر لحاظ سے غیر انسانی فعل ہے۔
 
arifkarim

معطل
اگر عیسائی اور دوسرے مذاہب کے لوگ ہمیں اپنی عبادت گائیں تعمیر کرنے او ر اپنے سماج اور معاشرے میں تبلیغ پرکوئی روک ٹوک نہیں لگاتے تو ہم کیوں‌اس وجہ سے کہ اسلام ہی ایک سچا مذہب ہےمرتد ہونے پر موت کی سزائیں نافذ کرتےہیں؟؟ اگر اسلام سچا مذہب ہے تو ہمیں کسی کا مرتد ہونے کا ڈر کیوں ہے؟؟ اگر مشنریز پیسے دے کر بھی کسی کو مرتد بناتے ہیں تو ہمیں اس بات پر اتنا ایمان ہونا چاہیے کہ جیسے ہی وہ شخص آزاد ہوا سچ اس کو نظر بھی آئے گا اور وہ سچائی کی طرف لوٹ آئے گا۔۔

بہت خوب! دراصل الزام ہم لوگ نہیں لگاتے بلکہ ہمارے علما لگاتے ہیں۔ انکو مسلمانوں پر حکومت کیلئے کوئی "دشمن" درکار ہے، جسے یہ کافر کافر کہہ کر مسلمانوں کو اپنے زیر نگیں رکھ سکیں۔ یہ سلسلہ 1400 سے جاری ہے۔ :cool:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top