اقتدار ملا تو اخوان المسلمین کا صفایا کردوں گا، عبد الفتاح سیسی

حسینی

محفلین
1102200930-1.gif

http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102200930&Issue=NP_LHE&
Date=20140507


x1046790_47550819.jpg.pagespeed.ic.lo2nHSE23A.jpg

http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102200930&Issue=NP_LHE&Date=20140507
 
آخری تدوین:
خدا کی بے آواز لاٹھی کا انتظار کرو ظالمو
ظالم سمجھ رہا ہے خُدا اس کے ساتھ ہے
کیا جانے اس کی اصل میں رسی دراز ہو
 

ساقی۔

محفلین
یوں کھڑا مقتل میں قاتل کہہ رہا ہے بار بار
کیا تمنا ئے شہادت بھی کِسی کے دِل میں ہے
دل میں طوفانوں کی ٹولی اور نسوں میں انقلاب
ہوش دشمن کے اڑا دیں گے ہمیں روکو نہ آج
ہم جو گھر سے نکلے ہی تھے باندھ کے سر پہ کفن
جاں ہتھیلی پر لئے، لو لے چلے ہیں یہ قدم
زندگی تو اپنی مہماں موت کی محفل میں ہے

دیکھتے ہیں زور کتنا بازوئے قاتل (سیسی)میں ہے!
 

حسینی

محفلین
اور اگر اسرائیل کو غصہ آگیا تو حزب اللہ کا کوئی وجود نہیں رہے گا!

اسرائیل کو 2006میں بڑا غصہ آیا تھا۔۔ لیکن بیچارہ کچھ بھی نہ کرسکا اور شکست ناپذیر ہونے کا طلسم ٹوٹ گیا۔۔۔۔ دنیا کی بزدل ترین قوم ہے۔۔۔۔ ڈر کے اپنے گرد ہی دیواریں کھڑی کر رہا ہے۔۔ کہاں ہے وہ فرات اور نیل کے ساحل تک قبضہ کرنے کے دعوے؟؟
 

حسینی

محفلین
اخوان المسلمین سے لاکھ نظریاتی اختلاف سہی لیکن مصر میں اس جماعت ک ساتھ بڑا ظلم ہو رہا ہے۔۔۔ البتہ بہت حد تک اس ظلم کا ذمہ دار بھی خود اخوان ہے۔۔ بڑے عرصے بعد جو حکومت ملی تھی اس کو سنبھال اورچلا نہ سکی۔۔۔۔
 

arifkarim

معطل
اسرائیل کو 2006میں بڑا غصہ آیا تھا۔۔ لیکن بیچارہ کچھ بھی نہ کرسکا اور شکست ناپذیر ہونے کا طلسم ٹوٹ گیا۔۔۔ ۔ دنیا کی بزدل ترین قوم ہے۔۔۔ ۔ ڈر کے اپنے گرد ہی دیواریں کھڑی کر رہا ہے۔۔ کہاں ہے وہ فرات اور نیل کے ساحل تک قبضہ کرنے کے دعوے؟؟
اسرائیل نے لبنان اور حزب اللہ کی اینٹ سے اینٹ بجادی اور اس جنگ کے بعد انہوں نے اسرائیل کیخلاف کوئی جارحیت بھی نہیں کی:
Locations_bombed_Aug13_no_fact_box.jpg
 

arifkarim

معطل
اخوان المسلمین سے لاکھ نظریاتی اختلاف سہی لیکن مصر میں اس جماعت ک ساتھ بڑا ظلم ہو رہا ہے۔۔۔ البتہ بہت حد تک اس ظلم کا ذمہ دار بھی خود اخوان ہے۔۔ بڑے عرصے بعد جو حکومت ملی تھی اس کو سنبھال اورچلا نہ سکی۔۔۔ ۔
اسلامی شدت پسند حکومت کرنے کے قابل اور لائق ہیں؟
 

arifkarim

معطل
اس فقرے میں اسلامی کا لفظ غیرضروری نہیں؟
شدت پسند چونکہ اسلام کی ٹھیکے داری کیساتھ یہ سب کرتے ہیں اسلئے اسلامی لگانا ضروری ہے۔ ہر شدت پسند نظریہ کی ایک خاص بنیاد ہوتی ہے۔ جیسے صیہونیت کی بنیاد یہودیت، ناتزیم کی بنیاد سفید فام آریا نسل کی برتری وغیرہ
 

حسینی

محفلین
اسرائیل نے لبنان اور حزب اللہ کی اینٹ سے اینٹ بجادی اور اس جنگ کے بعد انہوں نے اسرائیل کیخلاف کوئی جارحیت بھی نہیں کی:
بے شک بہت زیادہ نقصان ہوا۔۔۔۔ لیکن اسرائیل اپنے مقصد میں ہرگز کامیاب نہ ہوا۔۔۔ اور اپنے دو اسیروں کو جن کی وجہ سے جنگ کا آغاز ہوا تھا نہ چھڑا سکا۔۔۔ اور اس حوالے سے ان کو سبکی ہوئی۔ اسرائیل کے ذمہ داران کے شکست کے اعتراف میں بیانات ریکارڈ پر ہیں۔۔۔ ان کو دیکھ لیجیے گا۔۔۔ اور ہاں حزب اللہ کے میزائلوں نے حیفا اور مابعد حیفا میں جو تباہیاں مچائی تھیں ان کابھی تذکرہ کیاجائے تو اچھا رہے گا۔ ۔۔ آج بھی اسرائیل حزب اللہ سے ڈرتا ہے۔۔ اور اگر اگلی جنگ چھڑی تو انشاءا للہ اس ناجائز ریاست کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انشا ء اللہ
 

فلک شیر

محفلین
جمہوریت کے داعی ممالک کے "اہل اعتدال" کو اس منتخب جمہوریت پہ شب خون مارنےوالے مہم جو کی حمایت مبارک ۔ اس سے کئی فائدے ہوئے ہیں ، سب سے بڑا تو یہ کہ ہر ایک کا اصل چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے ۔ فرمایا کرتے تھے ، کہ اگر عوام تمہیں ووٹ دیں ، تو ہمیں کیا تکلیف ہے تمہاری ..........تمہیں وہ مینڈیٹ دیں ، تو شوق سے حکومت کرو۔ اچھا جی، چلو یہ بھی کر دیکھتے ہیں ..........کرنے والوں نے کیا.....اور اب !!!!
شرم تم کو مگر نہیں آتی
سیدھی سادھی بات کرو، کہ اسلام کو انفرادی اصلاحی سلسلہ کے طور پہ تم قبول کرتے ہو...........اور اجتماعی نظام حیات یعنی ریاستی امور چلانے کے قابل نہیں سمجھتے.......قابل کیا ، اس لیے آسمان سے اترا ہی نہیں سمجھتے ............تو میاں بحث کاہے کی ...............لکم دینکم ولی دین
اخوان کی فکر سے اختلاف ممکن.....حکمت عملی سے انکار ممکن............لیکن یہ ہمیں علم ہے...........کہ سیسی جیسے کئی قبر میں یہی خواب دیکھتے اتر گئے کہ انہیں ختم کریں .......اس لیے نہیں کہ آب حیات پیے ہوئے ہیں وہ .........اس لیے کہ پورے قد اور وجود سے وہ اس چیز پہ قائم ہیں ، جسے حق جانتے ہیں اور موت ان کے لیے کوئی نئی چیز نہ ہے ..........سیسی اور ہمنوایان بسم اللہ کریں ........یہ گھوڑا اور یہ میدان ................باقی رہے نام اللہ کا..........اور جس کا وہ چاہے گا ، اسی کا ۔
 

x boy

محفلین
اسرائیل اور حسب اللہ دونوں دوست ہیں دونوں کو اپنی مفاد پیاری ہے جام تو پہلے ہی پی چکے دوستی کی اندر ہی اندر اور باہر ایک دوسرے کو للکار تے ہیں۔ اسرائیل کے پاس فوج بھی ہے ٹیکنالوجی وہ چاہے تو ایک دن میں لبنان کو لے لے لیکن وہ ایسا نہیں کریگا کیونکہ اس کا دوست وہاں ہے اور ذندگی کا کاروبار کو چلتے رہنا چاہیے۔
 

arifkarim

معطل
اور اگر اگلی جنگ چھڑی تو انشاءا للہ اس ناجائز ریاست کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انشا ء اللہ
یہ انشاءَللہ 1948، 1956، 1967، 1973، 1982، 2006، 2008 میں کہا تھا؟ تاریخ شاہد ہے۔ اسرائیل پر ہونے والے ہر حملے میں خود حملہ کرنے والوں کو پسپائی ہوئی ہے۔ انشاءاللہ کے مصداق۔ اگر اس ناجائز ریاست کو الٰہی نصرت حاصل نہ ہوتی تو یہ آج تک اپنے سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہمسایوں کا مقابلہ کر سکتا؟
 
Top