اقبال اور انجمن حمایت اسلام

السلام علیکم

اقبال علیہ الرحمہ کی شخصیت محتاج تعارف نہیں۔آپ انجمن حمایت اسلام سے بھی وابستہ رہے اور اس کی صدارت بھی فرماتے رہے۔ میں آجکل کچھ تحقیق میں مصروف ہوں جس میں مجھے اس انجمن کے آرگن تک رسائی چاہیے۔ بدقسمتی سے مجھے اس رسالے کا نام بھی ٹھیک معلوم نہیں۔ احباب میں سے کوئی جانتا ہو تو ضرور مطلع فرمائیں نیز اگر کسی کو معلوم ہو کہ اس کی فائلیں کہاں سے میسر ہوں گی تو ممنون ہوں گا۔مجھے 1936ء کے فائل کی تلاش ہے۔اسی موضوع پر چند کتب کے نام کسی کے ذہن میں ہوں تو وہ بھی لکھیے۔

اسی طرح برصغیر کے مجلات و رسائل مثلاً زمیندار ، شہباز ، احسان ، منشور ، الجمعیٰۃ ، خلافت ، ڈان ، صدق ، کوثر وغیرہ کی تلاش میں سرگرداں ہوں۔ آپ سب حضرات سے تعاون کی اپیل ہے۔
 
Top