اف یہ سوالات.........................!!

تاخیر کے لیے معذرت اور یاد دہانی کا شکریہ :)
لیں عینی ڈیر اپ کے سوالات کے جوابات ...یعنی سوالات :)
@ : آپ فون کیوں نہیں اٹھاتیں؟
یہ واحد سوال جس کا کوئی جواب نہیں ہوتا ہمارے پاس :) جتنی عزت افزائی اس سوال پر ہوتی ہے اگر جواب بھی دینے لگیں تو ان لللہ ہو جایئں:)
@: کیا اپ سید ہیں ؟
جواب ہاں میں ہونے پر اگلا سوال یہ ہوتا ہے کہ اپ سنی سید ہیں یا اہل تشیع؟
بندہ سر ہی پیٹ لیتا ہے ایسے سوال پر کہ جب سید ہیں تو سنی ہوں یا اہل تشیع آپکی صحت پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں
@کیا یہ اپ کے اپنے بال ہیں ؟یا پھر کیا ڈالتی ہیں ان میں ؟
یوریا کھاد ڈالتے ہیں بالوں میں حد نہیں ہے یہ اب بندہ پوچھے کہ سر ہمارا اپنا ہے تو کیا بال مانگ کر لگانے گئے ہیں .
فلاں چیز کا پتا ہے کہ کہاں رکھی ہے ؟
یہ اور بات ہے کہ سارا گھر اس چیز کو ڈھونڈ رہا ہوتا ہے یہ کہتے ہوے کہ مدیحہ کو پتا ہوگا اس نے رکھی ہو گی وہ چیز لکن بتا نہیں رہیں ..اور ہم بڑے آرام سے یہ کہتے ہیں کہ نہیں ہمیں نہیں معلوم اور جب وہ چیز ڈھونڈ لی جاتی ہے تو ہم کہے دیتے ہیں اچھا یہ او ہو یہ تو ہم نے ہی رکھی تھی :)
@چائے پیئیں گی آپ ؟
نشے کی حد تک چاے پینے والے بندے سے یہ سوال اس کا دماغ گھومانے کے لئے کافی ہوتا ہے .اور مزے کی بات یہ ہے کہ یہ سوال ہماری چھوٹی بہن عینی کی جانب سے ہوتا ہے.جب وہ یہ کہتی ہے کہ ابھی تو اپ نے پی تھی اور بیچاری کو بے بھاؤ سننا پڑ جاتیں ہیں .کہ بیٹا آپکو کیا مسلہ ہے .جتنی بار بھی پیوں .اصل میں اسے مسلہ ہوتا ہے کیونکہ اسے بنانا پڑتی ہے ناں :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین

بہت زبردست اور پرمزاح
اب یہ چائے والا سوال تو میرے اور آپ کے درمیان مشترک ہوا۔۔!!
لیکن مجھ پر کافی پابندی ہے گھر میں ۔۔!
اگر میں پینے لگوں تو فورا میری بہن شکایت لگادیتی ہیں۔
اور بہت خوشی ہوئی کہ آخر کار آپ کی بریک ختم ہوگئی۔
بے حد شکریہ!:happy:
 
مجھ پر پابندی تو نہیں ہے لیکن کبھی کبھار چاے کے نقصانات پر کافی کچھ سننے کو مل جاتا ہے بابا سائیں سے:) .. اورہماری تو چاے بھی ڈرائیور ٹی ہوتی ہے ٹرک جو چلانے ہوتے ہیں ہمیں :battingeyelashes:
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
مجھ پر پابندی تو نہیں ہے لیکن کبھی کبھار چاے کے نقصانات پر کافی کچھ سننے کو مل جاتا ہے بابا سائیں سے:) .. اورہماری تو چاے بھی ڈرائیور ٹی ہوتی ہے ٹرک جو چلانے ہوتے ہیں ہمیں :battingeyelashes:
اف توبہ یعنی کہ کڑک چھاپ۔۔۔!
یہ تو پھر آپ پر بھی پابندی لگنی چاہیئے۔۔
میرے گھر میں تو دودھ پتی بنتی ہے لیکن مجھے دو کپ سے زیادہ اجازت نہیں ہے۔۔!
ایک کپ میں صبح پیتی ہوں
پھر بس میری نگرانی ہوتی ہے
یہ میں کچن میں گئی اور یہ آواز آئی
امی یییییی!
عینی چائے پینے کی کوشش میں ہیں۔:happy:
 
اف توبہ یعنی کہ کڑک چھاپ۔۔۔ !
یہ تو پھر آپ پر بھی پابندی لگنی چاہیئے۔۔
میرے گھر میں تو دودھ پتی بنتی ہے لیکن مجھے دو کپ سے زیادہ اجازت نہیں ہے۔۔!
ایک کپ میں صبح پیتی ہوں
پھر بس میری نگرانی ہوتی ہے
یہ میں کچن میں گئی اور یہ آواز آئی
امی ییی ییی !
عینی چائے پینے کی کوشش میں ہیں۔:happy:
نہیییییییں یہ ظلم نہیں کیجیے گا پھر ہم زندہ کیسے رہیں گے :) صرف دو کپ ! اور وہ بھی دھودھ پتی ... نہ کریں :) .اور ہم تو دھودھ پتی کو چاے کنسیڈر ہی نہیں کرتے :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
نہییی ییی یں یہ ظلم نہیں کیجیے گا پھر ہم زندہ کیسے رہیں گے :) صرف دو کپ ! اور وہ بھی دھودھ پتی ... نہ کریں :) .اور ہم تو دھودھ پتی کو چاے کنسیڈر ہی نہیں کرتے :)
یعنی کہ آپ چائے کی مچھلی ہوگئیں
لیکن پھر بھی ایسی خطرناک چائے آپ تھوڑی سے کم کر دیجئے :happy:
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
مجھے جو سوال ناگوار گزرتے ہیں وہ یہ ہیں:

آپ کا عقیدہ کیا ہے؟ کہہ دوں کہ مسلمان ہوں تو پوچھتے ہیں شیعہ ہو یا سنی یا کچھ اور؟؟ یہ سخت برا لگتا ہے۔۔۔
اس کے علاوہ میں تنہائی پسند ہوں اور بہت سی باتوں کے بارے میں حد سے زیادہ فکر و تردد کا شکار بھی۔۔۔
کوئی یہ کہہ دے کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا لو تو کھاتا کم اور دوسروں پر نظر زیادہ رکھتا ہوں کہیں کوئی میری طرف تو نہیں دیکھ رہا۔۔

ہاتھ سے کھاتا ہوں تو یہ سوال نا گوار گزرتا ہے کہ آپ چمچ کیوں استعمال نہیں کرتے؟ کسی نے تمیز نہیں سکھائی؟؟

اس کے علاوہ ابے تبے کی زبان بری لگتی ہے لیکن یار لوگ یہی بولتے ہیں تو بولنی پڑتی ہے ورنہ وہ جان کو آجائیں گے۔ آپ جناب سے بات کی تو سمجھیں گے میں ان کو وہ عزت دے رہا ہوں جس کے وہ لائق نہیں ہیں۔ اس وقت ہر سوال اور ہر جواب زہر لگتا ہے۔کیونکہ اردو کا قتل ہورہا ہوتا ہے ہمارے خیال میں۔۔۔
شاعری کرتا ہوں لیکن اس کے بارے میں کوئی بھی سوال کیاجائے تو برا لگتا ہے۔۔ لکھنے کو میں شاعری کی اب تک دو کتابوں کا مصنف ہوگیا ہوتا لیکن کہنے کو میرے پاس ایک شعر بھی نہیں۔ کوئی یہ کہے کہ اپنا شعر سنا دو تو چپ سی لگ جاتی ہے۔ اتنا برا لگتا ہے کہ پوچھئے مت۔ یعنی شعر بھی میں لکھوں اور سناؤں بھی میں؟ میں کہتا ہوں مجھے یاد نہیں۔ کہتے ہیں کمال ہے!! تمہیں اپنا ہی شعر یاد نہیں؟؟ ہم نے تو سنا تھا تم بہت اچھا لکھتے ہو۔ میں یہ کہتا ہوا اٹھ جاتا ہوں کہ اچھا لکھا ہوتا تو مجھے بھی یاد ہوتا۔۔۔

اس کے علاوہ خود پر مسلط کی گئی شائستگی بھی بری لگنے لگی ہے۔ مثلا شاید یہ پرسوں کی بات ہے۔ ایک صاحب آئے اور ان کو میرے ایک کولیگ نے بتا دیا کہ شاہد شاعری کرتا ہے۔ وہ شروع ہو گئے۔ کبھی کوئی شعر سنا رہے ہیں، کبھی کوئی۔ شعر کم اور پیروڈی زیادہ تھی۔ خدا معلوم ان کے اپنے شعر تھے یا کچھ اور۔۔ زیادہ تر قافیہ پیمائی تھی اور وزن سے گرے ہوئے اشعار بھی بہت تھے۔۔ میرا جی چاہ رہا تھا ان کو دو باتیں تو ایسی سنا دوں کہ وہ چپ ہوجائیں۔۔ لیکن وہ چپ ہوئے نہ میری شائستگی میں کوئی کمی آئی۔ سر تو ہلاتا رہا لیکن داد دینے کی بھی ہمت نہیں ہوئی۔ یہ سوچ کر نہیں کہ میں شاعر ہوں اور غلط شعر پر داد دوں گا تو بدنام ہوں گاکیونکہ اس کا تو خوف ہی نہ تھا۔ مجھ سے کچھ بولا ہی نہیں گیا۔ بعد میں اپنے اس دوست کو جس کا یہ سب کیا دھرا تھا، میں نے بتایا کہ بھائی میں مشاعروں والا شاعر نہیں ہوں۔ میری شاعری فیس بک پر ضرور ہے اور میں محفل میں جا کر لوگوں سے شاعری کے موضوع پر بات بھی کرتا ہوں لیکن یہی بات مجھے عام زندگی میں کرنی پڑ جائے تو میرے لیے مشکل نہیں، ناممکن ہے۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
مجھے آنکھوں کی اتنی سمجھ نہیں ہے
بس ڈراونی آنکھیں اور خطرناک آنکھیں پتا ہیں
ایک ہوتی ہیں مسکراتی آنکھیں
ایک ہوتی ہیں روتی آنکھیں
ایک ہوتی ہیں طنزیہ آنکھیں
ایک ہوتی ہیں مسکین آنکھیں
ایک ہوتی ہیں چالاک آنکھیں
ایک ہوتی ہیں گہری آنکھیں
اور ایک ہوتی ہیں کتابی آنکھیں
:happy:
 
فہیم

لائبریرین
اب تو شاید کوئی سوال بھی عجیب نہیں لگتا جو بھی چاہے
جو کچھ بھی پوچھ لے بڑے صبر و تحمل سے سن کر اس کا کچھ نہ کچھ جواب دے ڈالتے ہیں :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اب تو شاید کوئی سوال بھی عجیب نہیں لگتا جو بھی چاہے
جو کچھ بھی پوچھ لے بڑے صبر و تحمل سے سن کر اس کا کچھ نہ کچھ جواب دے ڈالتے ہیں :)
یہ تو بہت اچھی بات ہے بھیا!
لیکن کچھ نا کچھ ناگواری ضرور محسوس ہوتی ہے کسی نہ کسی سوال سے
تھوڑی بہت ہی صحیح۔
 
فہیم

لائبریرین
یہ تو بہت اچھی بات ہے بھیا!
لیکن کچھ نا کچھ ناگواری ضرور محسوس ہوتی ہے کسی نہ کسی سوال سے
تھوڑی بہت ہی صحیح۔

ہاں جب ایسا ہو کہ کسی کام کے بارے میں میں تفصیل سے سب کچھ بتا چکا ہوں (خاص کر جاب پر ) کہ اس کام نے کب مکمل ہونا ہے۔
پھر جب کوئی بار بار اس کے متعلق استفسار کرے تو مجھے اچھا نہیں لگنگ :)

لیکن میں یہی کہہ کر بات ختم کردیتا ہوں کہ ابھی اس کے مکمل ہونے میں ٹائم باقی ہے :)
 
ایک ہوتی ہیں مسکراتی آنکھیں
ایک ہوتی ہیں روتی آنکھیں
ایک ہوتی ہیں طنزیہ آنکھیں
ایک ہوتی ہیں مسکین آنکھیں
ایک ہوتی ہیں چالاک آنکھیں
ایک ہوتی ہیں گہری آنکھیں
اور ایک ہوتی ہیں کتابی آنکھیں
:happy:
ایک ہوتی ہیں کالی آنکھیں
ایک ہوتی ہیں بھوری آنکھیں
ایک ہوتی ہیں نیلی آنکھیں
ایک ہوتی ہیں کنجی آنکھیں۔۔۔۔۔:D
 
ایک ہوتی ہیں مسکراتی آنکھیں
ایک ہوتی ہیں روتی آنکھیں
ایک ہوتی ہیں طنزیہ آنکھیں
ایک ہوتی ہیں مسکین آنکھیں
ایک ہوتی ہیں چالاک آنکھیں
ایک ہوتی ہیں گہری آنکھیں
اور ایک ہوتی ہیں کتابی آنکھیں
:happy:
ایک ہوتی ہیں خوابیدہ آنکھیں
ایک ہوتی ہیں نشیلی آنکھیں
ایک ہوتی ہیں افسروہ آنکھیں
ایک ہوتی ہیں گلابی آنکھیں
ایک ہوتی ہیں نم آنکھیں۔۔۔۔:D:D
 
چلیں اب بن سکتا ہے تھریڈ آنکھوں پر
تو پھر آپ تحریر کریں آنکھوں پر ایک شاعرانہ آرٹیکل۔
عنوان رکھیں "آپ کی آنکھیں"
ویسے ایک دفعہ آنکھیں کے نام سے ایک غزل پڑھی تھی۔ کسی نے ایس ایم ایس کی تھی۔
آپ کو یاد ہو تو شیئر کردیجیے گا۔
 
Top