"افق کا سفر"

عبدالحسیب

محفلین
محترم مہدی نقوی حجاز بھائی ۔ جانے کیوں میں اس تحریر پر کوئی ریٹنگ نہیں دے پایا! نیرنگ خیال بھائی کے الفاظ میں شاید یہ بھی ایک وجہ ہو! تحریر کے تعلق سے کچھ اشکال تھے جو ابن سعید بھائی کے نکات میں دور ہو گئے :)
آپ کی محبتوں کا مدیون ہوں جناب۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
برادرم نقوی، کیا ہی خوب لکھتے ہیں آپ۔ قلم میں "روشنائی" ڈال کر لکھتے ہیں یا پھر "رو-شنائی"؟ بھئی آپ کی قوت تحریر اور لغات پر گرفت پر کسے کلام ہو سکتا ہے، لہٰذا اصلاح کی اصطلاح ہی بے محل ہے۔ ہاں ذیل میں کچھ پروف ریڈنگ جیسے نوٹ لکھ رہے ہیں جن میں کچھ تو املا کی عمومی اغلاط ہیں اور کچھ سوالات بھی ہیں تا کہ ہم کچھ سیکھ سکیں۔ :) :) :)
  • ہیاہو: یہ شاید دو الفاظ ہیں ہیا اور ہو لہٰذا درمیان میں خلا ہونا چاہیے۔ :) :) :)
  • "سکوت کا کسی فرد کو چھو کر گزرنا" تھوڑا مبہم لگتا ہے۔ آواز بھی فرد کو نہیں بلکہ افراد کی سماعتوں کو چھوتی ہے لہٰذا اسی کے مثل سکوت کا ہدف بھی کچھ زیادہ واضح ہو تو بہتر ہوگا۔ :) :) :)
  • کھل بند ہونے: یہ شاید "کھلنے اور بند ہونے" لکھنے کی کوشش کی ہے آپ نے۔ :) :) :)
  • "خلل ڈالنا چاہا۔" اس کے بعد والا فقرہ دیکھ کر لگتا ہے کہ یہاں فل اسٹاپ کا نہیں بلکہ کاما کا محل تھا۔ رموز اوقاف کے مسائل پوری تحریر میں کئی مقامات پر موجود ہیں ان پر نظر ثانی کر لیں تو بہتر ہو گا۔ :) :) :)
  • تفکر کی نسیم: تفکر کی نسیم کو نسیمِ تفکر کر لیں تو فقرہ زیادہ چست محسوس ہوگا۔ :) :) :)
  • سایے: درست املا "سائے" ہوگا۔ :) :) :)
  • کہرا: یہاں شاید "گہرا" لکھنا چاہا ہے۔ :) :) :)
  • اندھیرے میں سایہ بننے والی تشبیہ بہت ہی مبہم ہے اور منطقی اعتبار سے مشاہدات کی ضد بھی۔ اس پر طرہ یہ کہ آپ نے ایک درخت کی مدد سے اس اندھیرے کو مزید گہرا کیا ہے لیکن کہا یہ ہے کہ سایہ مزید گہرا ہو گیا۔۔۔ سمجھ سکتے ہیں بچو جی کہ کیا انڈیلنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ :) :) :)
  • اٹھکھیلیاں: درست املا غالباً "اٹکھیلیاں" ہوتا ہے، ممکن ہے ایسا بھی ہوتا ہو۔ :) :) :)
  • لمس کرتی: لمس پانا پڑھا ہے لیکن لمس کرنا ذرا اجنبی محسوس ہو رہا ہے، لیکن مہدی بھائی نے استعمال کیا ہے تو ممکن ہے درست ہی ہو۔ :) :) :)
  • کنگھن: یہ کون سا لفظ ہے؟ کنگھی یا کنگن تو نہیں؟ لیکن ان الفاظ کا اس فقرے میں محل نہیں لگتا پھر کسی موتی کا بھی ذکر ہے۔ ممکن ہے کہ کچھ اور ہی ہو جو ہمیں معلوم نہیں۔ :) :) :)
  • دھارا بہتا: شاید دھارا مؤنث ہے۔ :) :) :)
  • مسکرا جاتا: مسکرا اٹھتا، مسکرا پڑتا، یا مسکرا دیتا پڑھا ہے، مسکرا جاتا نہیں۔ (ویسے بھی مسکان پر تو ہماری اتھارٹی ہے!) :) :) :)
  • بہت ناآسودہ معلوم ہو رہی تھیں: اس میں واضح نہیں ہے کہ مخفی ضمیر آنکھوں کی جانب راجع ہے۔ اس فقرے میں وضاحت ہو جائے تو آگے کے فقروں کا ابہام بھی جاتا رہے گا۔ :) :) :)
  • نیم وا تھیں،: یہاں کاما کا محل نہیں تھا بلکہ فل اسٹاپ زیادہ موزوں ہوتا۔ :) :) :)
  • ہوے: درست املا "ہوئے" ہوگا۔ :) :) :)
  • مسجد کے گلدستے سے ازان کی بانگ: مسجد کی شبیہ کی گلدستے سے تشبیہ خوب ہے اور اذان کی بانگ والی ترکیب بھی خوب لیکن کسی گلدستے سے بانگ کا تعلق جوڑنا ذرا اجنبی سا ہے۔ اور اذان کی املا بھی درست کرنے کی ضرورت ہے۔ :) :) :)
  • ملایم: درست املا "ملائم" ہوگا۔ :) :) :)
  • تھپیڑے چہرے پر گرانی کر رہے تھے: گرانی کرنا یہاں کن معنوں میں مستعمل ہے؟ :) :) :)
  • رک گئیں تھیں: "تھیں" کی موجودگی میں "گئی" لکھا جانا چاہیے۔ :) :) :)
  • بدرقہ کرنا: بدرقہ تو سمجھ میں آتا ہے، کیا بدرقہ کیا بھی جاتا ہے؟ اول تو یہ لفظ اردو میں بہت زیادہ مستعمل نہیں لہٰذا یہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ اس کو فعل بنانے کے لیے اس کے ساتھ کیا استعمال کیا جانا چاہیے۔ لیکن مہدی بھائی لکھتے ہیں تو ایسے ہی ٹھیک ہوگا۔ :) :) :)
  • تعنوں: تسلیت تو معلوم تھا لیکن تعنوں کیا ہے یہ ہم نہیں جانتے اس لیے اس کا مطلب پوچھنا مقصود ہے۔ :) :) :)
  • آنکھیں بیش از بہت: فارسی ترکیب ہی بنانی ہے ہے تو بیش از بسیار کر لیں۔ :) :) :)
  • اثار نمودار نہیں تھے: "آثار نمودار نہیں ہوئے تھے" کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ :) :) :)
  • تیکھی نظروں نے چھیڑا: اس فقرے میں چھیڑنا لفظ کچھ با معنی نہیں لگا۔ شاید تیکھی نظریں چبھیں، یا چھیدا جیسا کچھ زیادہ موزوں ہوتا۔ :) :) :)
  • غسل خانے کے صحن میں: غسل خانے میں بھی صحن؟ :) :) :)
  • مستقبلِ نا ممکن: یہ ترکیب کچھ زیادہ مبہم نہیں لگتی؟ یہاں نا ممکن مستقبل سے کیا مراد ہے؟ :) :) :)
  • ٹکٹکی باندھ گئی: "بندھ" ہونا چاہیے شاید۔ :) :) :)
  • ہزار خیال: ہزار ایک متعین عدد ہے، اس کے بجائے کثرت کے اظہار کے لیے "ہزارہا" یا "صدہا" کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
  • مخالف سمت پر: جس فقرے میں استعمال ہوا ہے وہاں شاید "پر" کی جگہ "میں" زیادہ موزوں ہو۔ :) :) :)
ویسے یہ تو طے ہے کہ ثقیل گوئی کے باوجود مہدی بھائی کی تحریریں بہت ہی سحر انگیز ہوتی ہیں۔ :) :) :)

میرا دِل اتنے زور سے دھک دھک کر رہا ہے:unsure: ،،،، سوچ رہا ہوں میری کہانی میں کتنی اغلاط ہوں گی :( ،،،،،،، اور آپ نے ایک بھی نہیں بتلائی کیوں ؟؟ :cautious: ،،، خفا ہیں سعود بھائی ؟؟
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
استادِ محترم میں ایک تو شاگرد ، اور دوسرا کم سن از قلم :straightface: ،،، میں کیا کہ سکتا ہوں اس کے سوا کہ مجھے آپ سے بے انتہا سیکھنے کو مل رہا ہے :) کمال تحریر اور مضمون :) کاش مجھے بھی ایسا ہی گرفت کرنا آ جائے !!!
 
ہمارے لیے ایسے خطرناک القاب کا استعمال نہ کیا کریں۔ آپ تو کس نیت سے کہتے ہیں یہ ہم جانتے ہیں، لوگ کیا سمجھیں گے؟ کچھ خوف خدا کیجیے صاحب!! :) :) :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
ہمارے لیے ایسے خطرناک القاب کا استعمال نہ کیا کریں۔ آپ تو کس نیت سے کہتے ہیں یہ ہم جانتے ہیں، لوگ کیا سمجھیں گے؟ کچھ خوف خدا کیجیے صاحب!! :) :) :)
ارے لوگوں کا کیا ہے پیارے بھائی ،،، ایک حرف سِکھانے والا بھی اُستاد ہوتا ہے ، اور آپ نے تو بے بہا اور بے لوث راہنمائی فرمائی :) اللہ آپ کو جزا دے ،، رہی دُنیا کی زبان کی بابت تو وہ تو کاٹنے پر بھی نہیں رُکتی ، ایسی شے کی پرواہ کیا کرنا ؟؟ :) :)
 
محبت اور خیر جناب!
 
میرا دِل اتنے زور سے دھک دھک کر رہا ہے:unsure: ،،،، سوچ رہا ہوں میری کہانی میں کتنی اغلاط ہوں گی :( ،،،،،،، اور آپ نے ایک بھی نہیں بتلائی کیوں ؟؟ :cautious: ،،، خفا ہیں سعود بھائی ؟؟
حد ہوتی ہے بھئی، کیا ہمیں ناراض ہونے والی مشین سمجھ رکھا ہے؟ :) :) :)
بہت سارے احباب اتنی خوبصورت تحریریں لکھتے ہیں اور ہم ان پر تبصرہ نہیں کر پاتے تو کیا ہمیں سبھی سے ناراض گردانا جائے گا؟ اب یہ تو اس روز مہدی بھائی کے دن خراب تھے جو ہم اپنی تھکان ان کی تحریری پر اتار گئے۔ :) :) :)
 
  • تعنوں: تسلیت تو معلوم تھا لیکن تعنوں کیا ہے یہ ہم نہیں جانتے اس لیے اس کا مطلب پوچھنا مقصود ہے۔ :) :) :)
  • تعن و تشنیع کا جو تعن ہے اس کی جمع۔
ہم طعنہ نہیں کس رہے لیکن ہمارا خیال ہے کہ لعن طعن یا طعنہ و تشنیع میں ط کی طوطی بولتی ہے۔ :) :) :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
حد ہوتی ہے بھئی، کیا ہمیں ناراض ہونے والی مشین سمجھ رکھا ہے؟ :) :) :)
بہت سارے احباب اتنی خوبصورت تحریریں لکھتے ہیں اور ہم ان پر تبصرہ نہیں کر پاتے تو کیا ہمیں سبھی سے ناراض گردانا جائے گا؟ اب یہ تو اس روز مہدی بھائی کے دن خراب تھے جو ہم اپنی تھکان ان کی تحریری پر اتار گئے۔ :) :) :)
مجھے پتا چل چکا ہے کہ آپ مجھ سے بھی ناراض ہیں۔ اور آج سے نہیں پہلے دن سے۔۔۔۔:(
پوری محفل مجھ سے ناراض ہے۔۔۔۔ :cry:
 
ماہی احمد

لائبریرین
حد ہوتی ہے بھئی، کیا ہمیں ناراض ہونے والی مشین سمجھ رکھا ہے؟ :) :) :)
بہت سارے احباب اتنی خوبصورت تحریریں لکھتے ہیں اور ہم ان پر تبصرہ نہیں کر پاتے تو کیا ہمیں سبھی سے ناراض گردانا جائے گا؟ اب یہ تو اس روز مہدی بھائی کے دن خراب تھے جو ہم اپنی تھکان ان کی تحریری پر اتار گئے۔ :) :) :)
ہمارے دن پتا نہیں کیوں نہیں ایسے خراب ہوتے:cautious:
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
تم بھی سعود بھائی سے ناراض ہو؟ سوتیلا پارٹ تھری۔۔۔۔ :unsure:
اچھا یہ بھی تھا۔۔ ٹھیک ہے نینی بھیا کے ساتھ ساتھ مجھے لگ رہا ہے میں سعود بھیا سے بھی ناراض ہوں۔:devil:
لیکن میں سعود بھائی سے ناراض ہوں یا وہ مجھ سے؟
 
Top