افغان ائیرفورس کا مخرف مگ 21

29جون 2013ء کے دن بچوں کے ساتھ پاکستان ائیر فورس میوزئیم جانے کا اتفاق ہوا۔۔ اس میوزئم ہی میں افغان ائیر فورس کا ایک مخرف مگ 21 طیارہ بھی موجود ہے جسے باقی پاکستانی طیاروں سے نسبتاً مختلف طریقے سے نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔۔ پاکستانی طیارے باقاعدہ چمکدار ٹائلز والے گول چبوتروں پر ایک شان سے اپنے جلوے دکھا رہے ہیں لیکن یہ مخرف جہاز تین اطراف سے بنکر نما دیوار اور سامنے کی جانب سے ایک نسبتاً اونچے جنگلے میں مقید خاصا مظلوم اور بے بس دکھائی دیتا ہے۔
9170426120_4a76289fe7_c.jpg
 
اس جہاز کے بارے میں ایک تعارفی تختی بھی ساتھ ہی نصب ہے جس میں اسکا شجرہ نصب اور کارنامے بیان کئے گئے ہیں:
9182723746_b1fcf01461_o.jpg

مزید گوگل گردی سے یہ معلوم ہوا کے اس جہاز کے ہواباز افغان ائیرفورس کے کیپٹن جلال الدین وردک تھے جو 29 ستمبر 1989ء کے دن مخرف ہو کر اس طیارے کو قندہار سے پشاور ائیربیس پر اُڑا لائے۔
 
اس جہاز کے ساتھ کچھ بے توقیری والا معاملہ بھی ہے لوگ جنگلہ باآسانی پھلانگ کر اس مخرف طیارے کے ساتھ فخریہ تصاویر کھنچوا رہے تھے ۔۔ جبکہ دیگر پاکستانی طیاروں کے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہورہا تھا اگر کوئی ایسی حرکت کرنے کی کوشش بھی کرتا تو سکیورٹی پر معمور عملہ سیٹیاں بجانا اور واپس آنے کے اشارے کرنا شروع کردیتا ۔۔ اس تصویر میں جو صاحب نظر آرہے ہیں یہ ایک مخصوص پوز کے بارے میں اپنے بچوں کو بتارہے تھے کہ اسطرح ہاتھ رکھ کر کھٹرے ہو میں تصویر کھینچوں گا۔
9180546173_16e150dfc3_b.jpg
 
Top