افطاری

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں افطاری سے 10 منٹ پہلے ہی ماموں کے گھر پہنچ گیا۔میں نے جب دروازہ کھول کر اندر دیکھا تو ابھی اور کوئی نہیں آیا تھا یعنی میں سب سے پہلے پہنچا تھا۔ ابھی اندر داخل ہوا ہی تھا کہ سب نے آواز دینا شروع کر دی آ جاؤ آجاؤ افطاری ہمارے ساتھ ہی کرو۔ میں بہت حیران ہوا، یعنی کہ خود ہی آج میری افطاری رکھی ہوئی ہے اور خود ہی کہتے ہیں کہ افطاری ہمارے ساتھ کرو۔ ظاہر ہے آج میری یہاں افطاری تھی تو مجھے ان کے ساتھ ہی افطاری کرنی تھی۔
میں جا کر دسترخوان میں بیٹھ گیا اور باقی لوگوں کا انتظار کرنے لگا۔ اسی دوران میں نے دسترخوان کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ جیسے ہم گھر میں عام دنوں میں افطاری کرتے ہیں اسی طرح یہاں کا دسترخوان بھی عام کھانوں سے ہی سجا ہوا تھا۔ میں نے سوچا اگر افطاری رکھنی ہی تھی تو کم از کم ایک آدھ کھانا تو سپیشل بنا لیتے۔ اسی دوران روزہ کھولنے کی نوید سنائی دی۔ لیکن مجھے حیرت ہوئی کہ میرے علاوہ کوئی نہیں آیا یا صرف میری ہی افطاری کی گئی ہے۔ خیر خوب مزے سے افطاری کی تھوڑی دیر سب کے ساتھ گپ شپ لگائی اور اس کے بعد اٹھ کر گھر کی طرف چل پڑا۔ راستے میں یہی سوچتا رہا کہ یہ کس طرح کی افطاری تھی کچھ بھی تو اسپیشل نہیں تھا۔ انہیں سوچوں میں جب گھر پہنچا تو ماں جی نے پوچھا کہاں چلے گے تھے افطاری کے وقت۔ تو میں نے بتایا آج ماموں کے گھر افطاری تھی، لیکن ذرہ مزہ نہیں آیا، کچھ بھی اسپیشل نہیں تھا، سب کچھ عام ہی تھا کچھ خاص طور پر تیار نہیں کیا تھا۔ ابھی میں بول ہی رہا تھا کہ ماں جی نے میری بات کاٹی اور بولی "اوے پاگل تیرے ماموں کے گھر افطاری تو کل ہے"
 

نایاب

لائبریرین
بہت خوب خرم بھائی
چلیں اچھا ہے ۔ ثواب بڑھ گیا آپ کے روزے کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب کل کا دھیان سے یاد رکھیئے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہیں دوسرے ماموں کی جانب نہ نکل جائیں ۔۔۔۔۔
 

سید ذیشان

محفلین
ویسے میں کچھ اسطرح کا کلائمیکس سوچ رہا تھا "---اور پھر مجھے امی کی آواز آئی اٹھو بیٹا سحری تیار ہے"
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
خرم کیا ہو گیا ہے تمہیں؟ ابھی شادی کو اتنا زیادہ عرصہ تو نہیں گزرا اور یہ نوبت آ گئی ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ویسے یہ سب میرے ساتھ نہیں ہوا میرے کزن کے ساتھ ہوا ہے ہم نے ہی افطاری رکھی تھی سارے خاندان کی آج کی رکھی ہے لیکن کزن کل آ گیا تھا تو میں نے اس کی اجازت سے لکھا ہے
 

بنت شبیر

محفلین
:eek::)ویسے بھائی کل تو ہم نے افطاری کے لئے مچھلی ،چکن،گوشت ،اور چپل کباب بنائیں تھے ۔کیا ابھی بھی اسپیشل نہیں تھا ؟میں پوچھتی ہوں ذرا یاسر بھائی سے
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
:eek::)ویسے بھائی کل تو ہم نے افطاری کے لئے مچھلی ،چکن،گوشت ،اور چپل کباب بنائیں تھے ۔کیا ابھی بھی اسپیشل نہیں تھا ؟میں پوچھتی ہوں ذرا یاسر بھائی سے
جی ہاں تھوڑا تھوڑا سب بنایا تھا لیکن کسی کو کچھ ملا تھا اور کسی کو نہیں ۔ مجھے تو مچھلی اور گوشت نہیں ملا اور چکن میں نے خود نہیں کھایا:D
 

زبیر مرزا

محفلین
ہمیں بھی ایک دوست نے افطار اور نہاری کی دعوت دی ہے --------آج یا پتہ نہیں----- کل کا کہا ہے؟
ارے خرم بھائی کس مشکل میں ڈال دیا
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
میں تو کل ایک افطاری میں گیا ہوا تھا اور وہاں پر سب شمالی ہندوستان کی ڈشیں تھیں۔
 

عثمان

محفلین
او جناب مجھے ایک دفعہ ایک افطاری پر مدعو کیا گیا۔
افطاری پر چیزیں تو لزیز تھیں لیکن مجھے مقدار میں کچھ کم محسوس ہوئیں۔ لیکن بہرحال جو کچھ میسر تھا، میں نے ڈٹ کر پیٹ بھر کر کھایا۔
افطاری کے بعد نماز مغرب ادا کی گئی۔
مغرب کی نماز کے فوراً بعد میزبان نے اعلان کیا کہ اب کھانا لگواتے ہیں!! o_O
 

شمشاد

لائبریرین
ہاہاہا پھر تو آپ گھاٹے میں رہے ہوں گے کہ مزید کھانے کی گنجائش ہی نہیں رہی ہو گی۔
 

بنت شبیر

محفلین
:p:p:p:p
جی ہاں تھوڑا تھوڑا سب بنایا تھا لیکن کسی کو کچھ ملا تھا اور کسی کو نہیں ۔ مجھے تو مچھلی اور گوشت نہیں ملا اور چکن میں نے خود نہیں کھایا:D
یہ تو بھائی آپ خود ہی پیچھے بیٹھے رہتے ہیں کے کوئی آپ کو کھانا ڈال دیں۔۔۔۔اب افطار ٹائم بھی کوئی اپنی پلیٹ چھوڑ کر کسی کو د یکھتا ہے۔
 
Top