اغوا ہونیوالا بارود سے بھرا ٹرک 4لاکھ تاوان کی ادائیگی کے بعد بازیاب

کاشف رفیق

محفلین
ٹیکسلا(نامہ نگار) 5ستمبرکو اغوا ہونیوالابارود سے بھرا ٹرک ڈرائیور فداحسین اور محافظ محمد اقبال سمیت ساڑھے چار لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد بازیاب کرالیا گیا۔ خلیل روڈ ٹیکسلا شہر سے گن پوائنٹ پر اغوا ہونے والا ساڑھے بارہ سو کلوگرام بارودسے بھرا ٹرک میسرز یونس اینڈ کمپنی کے مالکان چوہدری شہباز وغیرہ نے اغوا کاروں کے ساتھ 10روزہ مذاکرات کے بعد بازیاب کرالیا جس کی تصدیق مقامی پولیس آفیسر نے کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ادارے اس امر کی تفتیش کررہے ہیں کہ آیا واقعی بارود سے بھرا ٹرک اپنی پوری مقدار میں واپس کیا گیا ہے یا کہ نہیں۔

روزنامہ جنگ: 17 ستمبر 2008

یہ نئی بات سننے کو ملی ہے۔ پہلے تو صرف انسان ہی اغوا ہوا کرتے تھے، اب بارودی ٹرک بھی اغوا ہونے لگے۔ شاید اب انسانوں کی وہ قیمت نہیں رہی!
 
Top