اطلاعاتی میل آنا بند کیوں ہو جاتی ہے ؟

میں نے جن لڑیوں سے باخبر رہنے کی ترجیح مقرر کی ہوتی ہے وہاں سے چند مرتبہ میل آنے کے بعد مزید میل آنا خودبخود بند ہو جاتی ہے ، کیا اس کی کوئی خاص وجہ ہے؟ اور اس کا کیا حل ہے ؟
 
قیصرانی

لائبریرین
اطلاعاتی میل آنا بند کیوں ہو جاتی ہے

شیرافضل خان نے کہا:
میں نے جن لڑیوں سے باخبر رہنے کی ترجیح مقرر کی ہوتی ہے وہاں سے چند مرتبہ میل آنے کے بعد مزید میل آنا خودبخود بند ہو جاتی ہے ، کیا اس کی کوئی خاص وجہ ہے؟ اور اس کا کیا حل ہے ؟
اگر آپ نے غلطی سے ایسی کسی بھی ایک ای میل کو سپیم قرار دے دیا ہو تو پھر اردو ویب کی طرف سے سب میلز اسی طرح خود بخود سپیم باکس میں چلی جاتی ہیں۔ اپنے ای میل اکاؤنٹ میں جا کر سپیم دیکھیں، کیا یہ میلز ادھر ہیں؟ اگر ہیں تو ناٹ سپیم کا آپشن چن لیں
 
بدتمیز

محفلین
اگر کسی تھریڈ پر جواب آنے کی میل آپکو موصول ہو اور آپ اس تھریڈ کو وزٹ نہ کریں تو اگلی دفعہ میل نہیں آتی کیونکہ محفل کے بیک اینڈ پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ آپ نے ابھی تک اپنا میل باکس استعمال نہیں کیا۔
شاید نبیل اس کو تبدیل کر کے یوزرز کے آنلائن آنے سے بھی منسلک کر سکیں کہ اگر یوزر اپنے میل باکس کو چیک نہیں کرتا لیکن محفل پر لاگ ان ہوتا ہے تو بھی اس کو اگلے ریپلائی کے بارے میں مطلع کیا جا سکے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ای میل کی وصولی میں مسائل؟ :( :(

دراصل کچھ قصور اس میں ہمارے ویب ہوسٹ کا بھی ہے جس کے smtp سرور میں کچھ دنوں سے کچھ مسائل پیش آ رہے ہیں۔ اسی لیے نئے رجسٹر ہونے والوں کو کنفرمیشن ای میل بھی نہیں مل رہی تھی۔ اسی لیے میں نے فی الحال فورم پر رجسٹریشن کے لیے ای میل کنفرمیشن کی شرط ختم کی ہوئی ہے اور صرف visual confirmation سے کام چل جاتا ہے۔

اگر تھریڈ کو سبسکرائب کرنے والی فیچر صحیح کام نہیں کر رہی تو شاید آرایس ایس فیڈ اس کا کسی حد تک متبادل ثابت ہو سکتی ہے۔ کیا خیال ہے آپ کا؟
 
بدتمیز

محفلین
کیا rss feed اس قابل ہے کہ صرف انہی تھریڈ کے بارے میں انفارمیشن مہیا کرے جن کے بارے میں یوزر جاننا چاہتا ہے؟
 
بدتمیز نے کہا:
اگر کسی تھریڈ پر جواب آنے کی میل آپکو موصول ہو اور آپ اس تھریڈ کو وزٹ نہ کریں تو اگلی دفعہ میل نہیں آتی کیونکہ محفل کے بیک اینڈ پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ آپ نے ابھی تک اپنا میل باکس استعمال نہیں کیا۔
شاید نبیل اس کو تبدیل کر کے یوزرز کے آنلائن آنے سے بھی منسلک کر سکیں کہ اگر یوزر اپنے میل باکس کو چیک نہیں کرتا لیکن محفل پر لاگ ان ہوتا ہے تو بھی اس کو اگلے ریپلائی کے بارے میں مطلع کیا جا سکے۔

میرا تجربہ یہ ہے کہ میل سے متعلق تھریڈ کو وزٹ کرنے کے بعد اگر اپنا پیغام شامل نہ کیا جائے تو مزید میل آنا بند ہو جاتی ہے ۔ ضروری تو نہیں کہ ہر پیغام کے بعد اپنا پیغام شامل کرنے کے لئے مواد یا وقت صارف کے پاس موجود ہو ۔ لہذا کسی بھی تھریڈ سے متعلق اس وقت تک میل ملتی رہنی چاہئے جب تک صارف خود ان سبسکرائب نہ کرے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بدتمیز نے کہا:
کیا rss feed اس قابل ہے کہ صرف انہی تھریڈ کے بارے میں انفارمیشن مہیا کرے جن کے بارے میں یوزر جاننا چاہتا ہے؟

دراصل آرایس ایس فیڈ کا سب سے چھوٹا یونٹ فورم کی آرایس ایس ہے۔ فی الحال کسی ایک تھریڈ کی آرایس ایس کو سبسکرائب کرنا ممکن نہیں ہے۔
 
بدتمیز

محفلین
میرا تجربہ یہ ہے کہ میل سے متعلق تھریڈ کو وزٹ کرنے کے بعد اگر اپنا پیغام شامل نہ کیا جائے تو مزید میل آنا بند ہو جاتی ہے

آپ ایک سے زیادہ تھریڈز پر صرف اسی مقصد کے تحت تجربہ کریں۔ صرف ایک پوسٹ کریں اور دیکھیں کے کس تھریڈ سے کتنے عرصے تک میل آتی ہے۔ نبیل کی بات پڑھ کر کہ smtp سرور مسئلہ دے رہا ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ مسئلہ نئے ممبران کے ساتھ ہے لہذا کوئی نیا ساتھی ہی اس بات پر اپنا تجربہ بیان کر سکت ہے۔
 
Top