اصلاح کے لئے - زمیں پر چاند اترا آسمانوں سے

loneliness4ever

محفلین
السلام علیکم
ایک عرصے سے ہمت کر رہا تھا کہ اس بزم میں حاضر ہوکر
اساتذہ حضرات سے استفادہ کروں اور اپنی کم علمی کی سیاہی
کو یہاں روشن چراغوں کی روشنی سے دور کروں مگر اپنی
کم علمی کے ہاتھوں خوف میں مبتلا رہا ۔ احباب سے گزارش
ہے کان کھینچیں، پٹائی لگائیں، یا اور کوئی سرزش کریں مگر
عنایت کی نظر ہمہ وقت اس خاکسار پر رکھیں ۔ عین نوازش ہوگی
اللہ پاک علم میں اضافہ فرمائے ۔۔ آمین
احباب سے گزارش ہے کہ درج ذیل کاوش کو اصلاح کی کسوٹی
پر پرکھ کہ خاکسار کے کان کھینچیں تانکہ آئندہ غلطیوں سے پرہیز کیا جا سکے ۔۔۔




زمیں پر چاند اترا آسمانوں سے
تجھے میں سوچتا ہوں ان حوالوں سے

نہ جانے کب بہا لے جائیں عالم کو
مجھے لگتا ہے ڈر اب تیری آنکھوں سے

ستمگر ہیں تری آنکھیں زمانے میں
بھٹکتے ہیں مسافر ان چراغوں سے

یہ دل بسمل ترے گھر چھوڑ آیا ہوں
کہ ملنا ہے کئی ایسے بہانوں سے

چلو کچھ ہم نیا کرتے ہیں الفت میں
پرانے سب ہوئے قصے زمانوں سے

محبت میں تماشے کی ضرورت کیا؟
کریں الفت چھپا کے ہم زبانوں سے

کتابوں سے نہیں ملنا یہاں کچھ بھی
بنا لے زندگی تو بھی حوالوں سے

نہیں آنا کبھی تم چاندنی شب میں
مجھے لگتا ہے ڈر اپنے ارادوں سے

غریبوں کی اگر آنکھوں میں دیکھو گے
الجھ جاؤ گے جانے کن سوالوں سے



س ن مخمور​
 
مدیر کی آخری تدوین:

شوکت پرویز

محفلین
وعلیکم السلام مخمور صاحب!
اردو محفل میں خوش آمدید۔۔۔
آپ کی شاعری اچھی ہے (y)، مزید کے لئے اساتذہ کی رائے کا انتظار کریں۔
 

الف عین

لائبریرین
قوافی میرے خیال میں چلنا چاہئے۔ ان کی اجازت دے دی جائے۔
امیر ہے کہ س ن مخمور اپنے کو جلد ہی loneliness سے نکال لیں گے
 

loneliness4ever

محفلین
تمام احباب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں
امید کرتا ہوں کہ یوں ہی نوازتے رہیں گے
اصلاح فرماتے رہیں گے
 
Top