بہت دیر سے آئے هو
اب کیا کرنے آئے هو

ضرورت تھی تیری جب جب
تب تب مجھے ستایا ہے
جب کر لیے میں نے خشک آنسو
کیوں پھر سے رلانے آئے ہو

نه لگانا اب کوئی بہانا تم
نہ لگانا کوئی جھوٹی امید
جانتا ہون نہیں پروا کوئی
صرف دل بہلانے آئے ہو

تم ہو ہنسی کے شوقین
میں اشکوں کا خوگر ہوں
رهیں گے بے چین جو مل بیٹھیں
یه تضاد کیوں بڑھانے آئے ہو

تیری خاطر بہت چھپایا اشکوں کو
جھوٹا خود کو بہت هنسایا هے
مجھے چاهیے کوئی کندھا رونے کی خاطر
پر تم تو پھر ھنستے مسکراتے آئے ہو

بہت دیر سے آئے ہو
اب کیا کرنے آئے ہو
 
براہ کرم میری اصلاح کریں میں ایک گھریلو خاتون ہوں جس نے لکھنے کا شوق عرصئہ دراز سے چھوڑ دیا.. آج پ
پندرہ سال بعد پرانے بکسوں کی صفائی کی تو دھول ہٹانے پر ماضی کے دریچوں سے ایک آشنا سی آواز آئی. یہ وہی آواز ہے..کیا مجھے لکھنا چاہئے یا وقت نے بہت سی چیزوں کی طرح یہ صلاحیت بھی مجھ سے چھین لی ہے؟؟
 
فلسفی

محفلین
محفل میں خوش آمدید

اشعار کے تخیل کی داد قبول کیجیے، فنی لحاظ سے اساتذہ راہنمائی فرمائیں گے۔

اساتذہ کو ٹیگ کرنے کے لیے اپنے پیغام میں @ لکھ کر اس کے آگے استاد کا نام لکھ دیا کریں جیسے

الف عین
محمد تابش صدیقی
محمد خلیل الرحمٰن
وغیرہم
 
آخری تدوین:
آپ کا وقت نکال کر تبصرہ کرنے کا بے حد شکریہ نیز
راہنمائی کے لئے بے حد مشکور ہوں.امید ہی آئندا بھی راہنمائی کرتے رہیں گے.
سدا خوش رہیں.
 
ابھی تک کسی استاد نے میری اصلاح نہیں کی۔۔
کیا نئے ممبران کو پہلے جان پہچان بنانی ہوگی؟؟
پلیز میری راہنمائی کریں میں فورم پر نئی ہوں۔۔
فیروزہ جہاں
 
ابھی تک کسی استاد نے میری اصلاح نہیں کی۔۔
کیا نئے ممبران کو پہلے جان پہچان بنانی ہوگی؟؟
پلیز میری راہنمائی کریں میں فورم پر نئی ہوں۔۔
فیروزہ جہاں
آپ مطمئن رہے محفل پر استاد محترم الف عین اکثر صبح کے اوقات میں تشریف لاتے ہیں ۔وہ جب بھی تشریف لائیں گے تو لازمی اصلاح کے حوالے سے آپ کی رہنمائی کریں گے ۔
 
بہن، آپ کے پاس خیالات ہیں، الفاظ ہیں، بس انھیں کسی نظم و ضبط میں لانا ہے۔
مستند شعراء کا کلام کثرت سے پڑھیے اور اس کی ساخت کو سمجھیے۔ بحور اور اوزان کی سوجھ بوجھ پیدا کیجیے، ساتھ ہی ساتھ اساتذہ سے ملنے والی ہدایات پر توجہ دیجیے۔

ورنہ اسے نثری نظم تو کہہ ہی سکتے ہیں۔ :)
 
آپ کی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ۔میں آج ہی پرانی کتابیں نکالتی ہوں میرے پاس فیض اقبال جون اور پروین کی کتابیں موجود ہیں۔ آپ بھی کوئی اچھا شاعر سجسٹ کریں پڑھنے کے لیے۔۔
میں لکھ سکتی ہوں نا اچھا ؟ میرا مطلب نرّی بکواس تو نہیں لکھ دی میں نے۔۔
 
بالکل لکھ سکتی ہیں۔ لکھنے کے لیے دو بڑے عناصر خیالات اور الفاظ آپ کے پاس ہیں، ترتیب ان شاء اللہ سیکھنے سے آ جائے گی۔
نثر تو آپ ابھی بھی اچھی لکھ سکتی ہیں، شاعری کے لیے عروض و بحور کی شُد بُد ضروری ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
محفل میں خوش آمدید
نثری نظم میں عروض کی پابندی نہیں ہوتی اس لیے میں اصلاح کی ضرورت نہیں سمجھتا بس الفاظ کی درستی کر دیتا ہوں
لیکن یہ نظم جس طرح اور جس نظم سے تحریر کی گئی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پابند نظم ہے جس میں الگ الگ بند ہیں اور 'ٹیپ' کا مصرع یا شعر بھی موجود ہے جس کی ردیف 'آئے ہو' ہے۔ اس وجہ سے اس میں عروض کی پابندی ضروری ہے
جو اتنی دیر سے آئے ہو
اب تم کیا کرنے آئے ہو
چار بار فعلن کی بحر مقرر کر کے باقی مصرع بھی اسی میں کہنے کی کوشش کریں
یہ بھی خیال رکھیں کہ ٹیپ میں تم کا صیغہ ہے تو یہی صیغہ ہر مصرعے میں ہو، کہیں تو یا آپ نہ ہو جائے جیسا کہ

مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ جیسے علم والے اور فن کی پہچان رکھنے والے شخص نے میری تحریر کو پڑھا ہے۔ میرے لئے یہ اعزاز بھی کم نہیں ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ آئندہ بھی میری راہنمائی کرتے رہیں انشاءاللہ ﷻ آپ کی شاگردی اور نگرانی میں میری اردو کی سوجھ بوجھ اور تحریر میں نہ صرف بہتری آئے گی بلکہ آپ کے فیض سے شعر بھی اچھا اور وزن دار کہنے لگوں گی(اگر یہ لفظ ہے تو)
 
Top