اصلاح سخن ۔۔۔۔۔۔ چند تجاویز

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

تفسیر صاحب، آپ کے سوال کے لحاظ سے شاکر القادری صاحب نے تنقید کے بیان میں بالکل درست تحریر کیا ہے ۔ کسی بھی لفظ اور بالخصوص اصطلاح کی وضاحت سے پہلے لغوی تعریف ایک لازمی حصہ و ابتدا ہے ۔ مزید وضاحت بعد میں آتی ہے ۔ امید ہے شاکر صاحب مزید وضاحت بھی کریں گے۔

آپ نے جن نکات کا ذکر کیا ہے مشہور تنقید نگاروں کے حوالے سے تو ان ناموں نے بھی اسی مرحلے سے گذرنے کے بعد ہی اپنے خیالات پیش کئے تھے ایک ہی خیال کو جداگانہ طور پر۔ ورنہ تو اختلاف خود انھی بیانات میں بھی میں ، آپ ، ہم سب ڈھونڈ نکالیں گے۔

شاکر القادری خود اپنا مؤقف بہتر طور پر بیان کریں گے ۔ البتہ آپ دونوں کے پیغامات کو دیکھیں تو شاکر صاحب نے مختصر اور جامع انداز میں تعریف لکھی ہے اور آپ نے جو نکات ذکر کئے ہیں وہ تنقید کی تعریف کے بیان میں خوشنما اضافہ ہیں ۔

پہلا نکتہ نقاد کے بارے میں ہے
دوسرا اصولِ تنقید کے بارے میں
تیسرا تنقید کی افادیت
اسی طرح چوتھا

ان تمام سے پہلے لغوی تعریف کا آنا ضروری ہے

آخر میں یہ کہ آپ دونوں کے پیغامات میں اختلاف نہیں بلکہ انہیں تسلسل میں لینا ہو گا

شکریہ
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تفسیر صاحب

آپ نے پیغام ڈیلیٹ یا ایڈٹ کر دیا ہے اور میرا یہ پیغام آپ کے پچھلے پیغام کے بعد میں نے لکھا تھا ۔ اگر اب یہ آپ کے موجودہ پیغام سے مطابقت نہ رکھتا ہو تو پھر میں اسے ڈیلیٹ کر دوں گی لیکن اس وقت مجھے فوری طور پر لاگ آف ہونا ہے ابھی آپ کا موجودہ پیغام نہیں پڑھ سکوں گی
 

دوست

محفلین
شاید یہ بھی بے ادبی، بدتمیزی اور بداخلاقی کے دائرے میں آتا ہو۔ لیکن میں کہے بغیر نہیں رہ سکتا۔
مجھے آپ کے آخری الفاظ پڑھ کر بہت افسوس ہوا۔ :roll: :cry:
 

شاکرالقادری

لائبریرین
محترم تفیسر صاحب!
سلام مسنون!
میرا خیال ہے کہ بات اپنے موضوع سے بہت ہٹ گئی ہے ۔
یہاں بات ہو رہی تھی اصلاح سخن کے لیے چند تجاوز کی
اور ان میں سے ایک تجویز یہ بھی تھی کہ :
"اصلاح سخن بذریعہ مثبت اور معیاری تنقید"
یہاں موضوع تنقید کی تعریفیں متعین کرنا نہیں ہے
اس پر بہت سے صاحبان علم و فن کام کر چکے ہیں
اور تنقیدی اصول، ضابطے، قدریں اور معیارات سب متعین ہو چکے ہیں
میں اور آپ اس میں کیا اضافہ کر سکتے ہیں
یہاں تو میں نے آپ کے سوال پر چند الفاظ میں تنقید کی سکہ بند تعریف کی تھی
باقی جو کچھ آپ نے لکھا ہے
وہ میری جانب سے پوسٹ کیے جانے والے انہی چند الفاظ کی تفس۔۔۔۔۔۔۔ی۔۔ر ہے جو آپ نے کی ہے
ھ۔۔۔۔ر شخص سے میری مراد آپ بھی ہیں اور جن لوگوں کی کتابوں سے آپ نے حوالے دیے ہیں وہ بھی ہیں
اور ھر شخص کی مراد تنقید سے وھی ہے جو
میں نے لکھ دی تھی اب اس اجمال کی تفصیل میں چاہے آپ پوری پوری کتابیں یہاں پوسٹ کرتے چلے جائیں
بنیادی بات وہی رہے گی کہ
"معیاری تنقید کھوٹے کھرے کو علاحدہ علاحدہ کردیتی ہے"
اس ایک جملے کے اندر وہ تمام بنیادی مباحث موجود ہیں جن کا آپ نے ذکر فرمایا اور یوں "ہر شخص فہرست" ﴿جیسا کہ آپ نے اپنے خط میں لکھا﴾ میں یہ مباحث بھی شامل ہو گئے
تفسیر صاحب ۔۔۔۔۔۔۔!
یہ دھاکہ اس مقصد کے لیے کھولا گیا تھا کہ اردو محفل پر "اصلاح سخن بذریعہ تنقید" کے لیے ایک ضابطہ اخلاق متعین کر لیا جائے تاکہ کسی قسم کی لڑائی محفل میں نہ ہو
آپ کو دعوت اس لیے دی گئی تھی کہ آپ پہلے ہی سے اصلاح سخن کے کام میں مشغول ہیں ہم بھی آپ کے تجربات سے استفادہ کرتے اور آپ کی شراکت کے ساتھ نو آموز مبتدی شاعروں کی حوصلہ افزائی کرتے بہتراورمعیاری تنقید کے ساتھ ۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ
کیا اتنے سادہ سے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ فن تنقید کے متعلق بڑے بڑے مباحث کو چھیڑا جائے؟
کیا اس دھاگے میں ہمارا متعین شدہ دائرہ کار اس بات کی اجازت دیتا ہے؟
اصلاح سخن کرنے والے اگر آپس میں ایک دوسرے سے اختلاف برائے اختلاف کا رویہ اپنائیں گے تو کیا نو آموز مبتدی ہمارے اس رویہ سے ہمارے بارے میں کوئی اچھی رائے قائم کر سکیں گے؟
اساتذہ کی جانب سے اس قسم کے رویوں کے اظہار کے بعد کیا وہ اس بات کی توقع کر سکیں گے کہ ان کی درست سمت میں رہنمائی کی جائے گی؟

ہرشخص کو اپنی تخلیق سے پیار ہوتا ہے کیا وہ اپنی پیاری تخلیقات کو محض لتاڑے جانے کے لیے ہمارے سامنے رکھنا پسند کریں گے؟

میرا خیال ہے کہ ہمیں اپنے محدود دائرہ کار میں رہتے ہوئے مخلصانہ اور غیر مخاصمانہ انداز میں نوآموز مبتدی شاعروں کے کلام کو چانچ پرکھ کر انہیں مناسب انداز میں مشورے دیکر ان کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے
اور میرا مقصد یہی ہے
اگر آپ کواوردیگر احباب میں سے کسی کو اس سے اتفاق ہو اور وہ اس کام کو بہتر انداز میں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو تومیری طرف سے ایسے تمام لوگوں کو شرکت کی دعوت ہے
دعوت کو قبول کرنا نہ کرنا آپ کا اختیار ہے
لیکن نئے مباحث کا آغاز کر کے ہمیں اپنی متعین شدہ راہ سے نہ ھٹایئے
اس بات کے لیے ھم آپ کے شکر گزار ہونگے
میں سید ہ شگفتہ صاحبہ اوردوست شاکر عزیزآپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ یہاں موجود ہیں براہ کرم گفتگو کو موضوع کے اندر رکھنے میں میری مدد فرمائیں
8)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جناب
میرا خیال ہے کہ اب مزید انتظار کی بجائے عملی کام شروع کر دیا جائے
محترم اعجاز اختر صاحب
آپ "تنقیدی محفل" کے نام سے ایک نیا زمرہ شروع کر دیں تو سب سے پہلے میں اپنا کچھ کلام تنقید کے لیے پیش کرنا چاہوں گا
 

فاتح

لائبریرین
آج ہی اس دھاگے پر نظر پڑی ہے اور حیرت ہے کہ اتنے طویل عرصہ، یعنی ایک سال اور نصف ماہ سے یہ کار خیر مسلسل التوا کا شکار ہے۔:eek:

کم از کم مجھ سے کج سخن کے لیے تو یہ گوہر نایاب کے مماثل ہے۔ اور میرے ساتھ یقیناً کچھ اور دوست بھی اس سنہرے موقع سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں میں اپنی ایک غزل بغرض تنقید پیش کرنا چاہتا ہوں لیکن اس سے قبل جناب شاکر القادری صاحب، جناب اعجاز اختر صاحب اور دیگر سخنوران و ناقدانِ فن سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ اس دھاگے کو رونق بخشیں تا کہ یہ سلسلہ آگے بڑھایا جا سکے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
فاتح بھائي
آپ نے اس دھاگے کو کار خير قرار ديا ورہ احباب تو اسے کب کا کارعبث اور سعي لا حاصل قرار دے کر رخصت ہو چکے اب تو يہ ہے کہ فرداّ فرداّ بذريعہ ذب احبات کو متوجہ کيا جائے تو گلش کا کاروبار چلے
 

فاتح

لائبریرین
فاتح بھائي
آپ نے اس دھاگے کو کار خير قرار ديا ورہ احباب تو اسے کب کا کارعبث اور سعي لا حاصل قرار دے کر رخصت ہو چکے اب تو يہ ہے کہ فرداّ فرداّ بذريعہ ذب احبات کو متوجہ کيا جائے تو گلش کا کاروبار چلے

شکر الحمد اللہ کہ آپ کی نظر میرے اس پیغام پر پڑ گئی۔ درست فرمایا کہ واقعی اب اعجاز اختر صاحب اور دیگر سخنوران و ناقدان کی چشم کرم اس جانب مائل ہو تو اس کاروبار کو کچھ فروغ حاصل ہو۔
میں ہی ذاتی پیغام ارسال کرتا ہوں کچھ دوستوں کو تا کہ یہ سلسلہ رواں ہو۔
 

الف عین

لائبریرین
میں تو پہنچ گیا یہاں۔
لیکن وعدہ نہیں کرتا کہ یہیں ڈیرہ ڈال کر بیٹھوں گا۔ یوں بھی تنقیدی نظر وقت چاہتی ہے اور وہ میرے پاس عنقا ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم
مجھ کم سحن کی بھی نظر اس دھاگہ پر آج ہی پڑی ہے اور میں یہاں ہوں بھی نیا اب پتہ نہیں اس سلسلہ کا آغاز ہو چکا ہے یا ابھی ہونا باقی ہے جناب میں بھی شاعری کی بستی میں خاک چھانتا ہوں اور آپ جیسے گوہرِ نایاب کی تلاش میں رہتا ہوں مجھے امید ہے کے آپ جیسے اساتزہ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا جناب یہ سلسلہ کب شروع ہو گا میں بھی اپنی شاعری تنقید کے لے پیش کرنا چاہتا ہوں اور ایک بات
کچھ شاعر حضرات آزاد نظم کو نہیں مانتے اس کے لیے کیا رائے ہیں جناب کی
 

فاتح

لائبریرین
واہ یہ تو کافی ہمسفر ملتے جا رہے ہیں اور کارواں بنتا جا رہا ہے۔ میرا خیال ہے اب ہم اپنا کلام تنقید کے لیے پیش کر سکتے ہیں۔
 
Top