اقتباسات اشفاق احمد کی کتاب " زاویہ ۲ " سے اقتباس

تلمیذ

لائبریرین
کبھی ایسا ہوا کہ آپ کی شرارت پر امی نے بہت مارا ۔ اس کے بعد کیا ہوتا ہے بچے کی تکلیف پر روتی ہوئی ماں اپنے بچے کو سینے سے لگاتی ہے ، بچے کو ماں کی گود میں کتنا سکون ملتا ہے ، اسی طرح ہمیں بھی خطا کے بعد سزا اور اس کے بعد رونا استغفار اللہ کو بے حد پسند ہے اللہ ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے (آمین ثم آمین)

اس کیفیت کو پروفیسر انور مسعود نے ایک جگہ یوں نظم کیا ہے۔(میں پہلے بھی پنجابی فورم میں کہیں پوسٹ کر چکا ہوں)
قدرت دا وی بندیاں نال ماواں والا لیکھا ہے
کچھڑ چاہڑ کسے نوں چُمناں چِنڈ کسے نوں تھپنی اے
 
سائیں۔ وہ نسخہ بھی ارشاد فرما دیں۔ شائد کسی عامی کو اللہ عزوجل خواص کی نقل کرنے کی برکت سے ہی خاص کر لے۔۔۔ :)
ارشاد باری تعالیٰ ہے الا بذکر اللہ تطمئن قلوب۔۔۔۔خبردار اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو اطمینان نصیب ہوتا ہے دنیا دار لوگوں کو اس کی سمجھ نہیں آتی ہے کہ وہ سارا دن مادہ پرستی میں الجھے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا نفس طاقتور ہوجاتا ہے اور روح کمزور پڑجاتی ہے اور روح کو اپنی توانائی کی ضرورت ہے جو کہ اللہ کا ذکر ہے۔
اسی طرح صوفیاء بھی اللہ اللہ کرتے ہوئے یکسانیت کا شکار ہوجاتے ہیں اور ان کو ایسا لگتا ہے کہ ان کی روحانی ترقی رک گئی ہے اور ان کی طبیعت انقباض کا شکار ہوجاتی ہے اس موقعہ پر ان کو ہسپتال جاکر کسی ایسے مریض کا خیال رکھنا چاہیئے جس کا کوئی تیمادار نہ ہو اس سے طبیعت میں پیدا انقباض ختم ہوکر انبساط کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔
اشفاق احمد نے جو حل تجویز کیا ہے وہ میرے خیال سے ٹھیک نہیں ہے اس کے سائیڈ افیکٹس بہت زیادہ ہیں۔
 
سید زبیر

محفلین
ارشاد باری تعالیٰ ہے الا بذکر اللہ تطمئن قلوب۔۔۔ ۔خبردار اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو اطمینان نصیب ہوتا ہے دنیا دار لوگوں کو اس کی سمجھ نہیں آتی ہے کہ وہ سارا دن مادہ پرستی میں الجھے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا نفس طاقتور ہوجاتا ہے اور روح کمزور پڑجاتی ہے اور روح کو اپنی توانائی کی ضرورت ہے جو کہ اللہ کا ذکر ہے۔

سو فیصد متفق ، ہسپتال انجانے مریضوں کی تیمارداری ۔۔۔۔۔اللہ اللہ ، نصیبوں ولوں کو ہی نصیب ہوتی ہے ، سرکار بہت مشکل امر ہے ۔۔کسی کے لیے وقت نکالنا
اللہ ہمیں توفیق عطا فرمائے
ذکر ، اس کے بارے میں کیا خوب ہے
جو دم غافل اوہ دم کافر ۔۔۔ اللہ ہم پر رحم فرمائے اور عمل کی توفیق عطا فرمائے (آمین ثم آمین)
 
سو فیصد متفق ، ہسپتال انجانے مریضوں کی تیمارداری ۔۔۔ ۔۔اللہ اللہ ، نصیبوں ولوں کو ہی نصیب ہوتی ہے ، سرکار بہت مشکل امر ہے ۔۔کسی کے لیے وقت نکالنا
اللہ ہمیں توفیق عطا فرمائے
ذکر ، اس کے بارے میں کیا خوب ہے
جو دم غافل اوہ دم کافر ۔۔۔ اللہ ہم پر رحم فرمائے اور عمل کی توفیق عطا فرمائے (آمین ثم آمین)
سَر آپ میرے الٹے پلٹے تجربوں سے سوفیصد متفق ہوئے۔۔۔ آپ کی محبت ہے اور کرم نوازی ہے۔
 
الشفاء

لائبریرین
ارشاد باری تعالیٰ ہے الا بذکر اللہ تطمئن قلوب۔۔۔ ۔خبردار اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو اطمینان نصیب ہوتا ہے دنیا دار لوگوں کو اس کی سمجھ نہیں آتی ہے کہ وہ سارا دن مادہ پرستی میں الجھے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا نفس طاقتور ہوجاتا ہے اور روح کمزور پڑجاتی ہے اور روح کو اپنی توانائی کی ضرورت ہے جو کہ اللہ کا ذکر ہے۔
اسی طرح صوفیاء بھی اللہ اللہ کرتے ہوئے یکسانیت کا شکار ہوجاتے ہیں اور ان کو ایسا لگتا ہے کہ ان کی روحانی ترقی رک گئی ہے اور ان کی طبیعت انقباض کا شکار ہوجاتی ہے اس موقعہ پر ان کو ہسپتال جاکر کسی ایسے مریض کا خیال رکھنا چاہیئے جس کا کوئی تیمادار نہ ہو اس سے طبیعت میں پیدا انقباض ختم ہوکر انبساط کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔
اشفاق احمد نے جو حل تجویز کیا ہے وہ میرے خیال سے ٹھیک نہیں ہے اس کے سائیڈ افیکٹس بہت زیادہ ہیں۔

جزاک اللہ خیراً کثیرا بابا جی۔۔۔
اگر خصوصی نہیں تو آپ کی اسی طرح کی عمومی توجہ سے ہی ان شاءاللہ ہمیں نفع حاصل ہوتا رہے گا۔۔۔:)
 
سید زبیر

محفلین
اشفاق احمد کی کتاب " زاویہ " سے اقتباس
" ۔۔۔۔ہمارے دین میں سب سے اہم چیز ڈسپلن ہے ۔ میں تین چار برس پہلے کینیڈا گیا تھا ،وہاں ایک یوری انڈریو نامی ریڈیو انانسر ہے ۔ اب وہ مسلمان ہوگیا ہے اس کی آواز بڑی خوبصورت آواز ہے میں اس وجہ سے کہ وہ اچھا اناونسر ہے اور اب مسلمان ہوگیا ہے اس سے ملنے گیا وہ اپنے مسلمان ہونے کی وجوہات کے بارے میں بتاتا رہا اس نے مسلمان ہونے کی وجہ تسمیہ بتاتے ہوءے کہا کہ وہ سورہ روم پڑھ کر مسلمان ہوا ہے میں پھر کبھی آپ کو بتاؤں گا کہ اس کو سورہ روم میں کیا نظر آیا ۔ میں نے کہا اب ہمارے حالات تو بڑے کمزور ہیں اس نے کہا نہیں اسلام کا نام تو جلی حروف میں سامنے دیوار پر بڑا بڑا کرکے لکھا ہوا ہے ۔ میں نے کہا نہیں ہم تو ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ، خاص طور پر جس طرح ہم کو گھیرا جارہا ہے ۔ اس نے کہا ٹھیک ہے گھیرا جا رہا ہے لیکن اس صورتحال سے نکلنے کا بھی ایک انداز ہے ۔ ہم نکلیں گے ، میں نے کہا ہم کیسے نکلیں گے اس نے کہا کہ جب کوئی پانچ چھے سات سوامریکی مسلمان ہو جائیں گے اور اس طرح سے چھے سات سو کینیڈین مسلمان ہو جائیں گے اور ساڑھے آٹھ نو سو سکنڈے نیوین مسلمان ہو جائیں گے تو پھر ہمارا قافلہ چل پڑے گا کیونکہ وی آر ڈسپلنڈ ۔ اسلام ڈسپلن سکھاتا ہے ' نعرہ بازی کو نہیں مانتا ۔ میں بڑا مایوس 'شرمندہ اور تھک سا گیا اس کی یہ بات سن کر اور سوچا کہ دیکھو ! ہر حال میں ان کی چڑھ مچ جاتی ہے ۔یہ جو گورے ہیں یہ یہاں بھی کامیاب ہو جائیں گے ۔۔۔۔"​
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اشفاق احمد کی کتاب " زاویہ " سے اقتباس
" ۔۔۔ ۔ہمارے دین میں سب سے اہم چیز ڈسپلن ہے ۔ میں تین چار برس پہلے کینیڈا گیا تھا ،وہاں ایک یوری انڈریو نامی ریڈیو انانسر ہے ۔ اب وہ مسلمان ہوگیا ہے اس کی آواز بڑی خوبصورت آواز ہے میں اس وجہ سے کہ وہ اچھا اناونسر ہے اور اب مسلمان ہوگیا ہے اس سے ملنے گیا وہ اپنے مسلمان ہونے کی وجوہات کے بارے میں بتاتا رہا اس نے مسلمان ہونے کی وجہ تسمیہ بتاتے ہوءے کہا کہ وہ سورہ روم پڑھ کر مسلمان ہوا ہے میں پھر کبھی آپ کو بتاؤں گا کہ اس کو سورہ روم میں کیا نظر آیا ۔ میں نے کہا اب ہمارے حالات تو بڑے کمزور ہیں اس نے کہا نہیں اسلام کا نام تو جلی حروف میں سامنے دیوار پر بڑا بڑا کرکے لکھا ہوا ہے ۔ میں نے کہا نہیں ہم تو ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ، خاص طور پر جس طرح ہم کو گھیرا جارہا ہے ۔ اس نے کہا ٹھیک ہے گھیرا جا رہا ہے لیکن اس صورتحال سے نکلنے کا بھی ایک انداز ہے ۔ ہم نکلیں گے ، میں نے کہا ہم کیسے نکلیں گے اس نے کہا کہ جب کوئی پانچ چھے سات سوامریکی مسلمان ہو جائیں گے اور اس طرح سے چھے سات سو کینیڈین مسلمان ہو جائیں گے اور ساڑھے آٹھ نو سو سکنڈے نیوین مسلمان ہو جائیں گے تو پھر ہمارا قافلہ چل پڑے گا کیونکہ وی آر ڈسپلنڈ ۔ اسلام ڈسپلن سکھاتا ہے ' نعرہ بازی کو نہیں مانتا ۔ میں بڑا مایوس 'شرمندہ اور تھک سا گیا اس کی یہ بات سن کر اور سوچا کہ دیکھو ! ہر حال میں ان کی چڑھ مچ جاتی ہے ۔یہ جو گورے ہیں یہ یہاں بھی کامیاب ہو جائیں گے ۔۔۔ ۔"​

زبردست انتخاب زبیر انکل۔ میں نے اسے پڑھ کر یہی سوچا تھا کہ نظم و ضبط میں یہ لوگ واقعی ہم سے بہت آگے ہیں اور اس بنیاد پر اس نو مسلم کی بات کو مکمل طور پر جھٹلایا بھی نہیں جا سکتا۔
 
سید زبیر

محفلین
زبردست انتخاب زبیر انکل۔ میں نے اسے پڑھ کر یہی سوچا تھا کہ نظم و ضبط میں یہ لوگ واقعی ہم سے بہت آگے ہیں اور اس بنیاد پر اس نو مسلم کی بات کو مکمل طور پر جھٹلایا بھی نہیں جا سکتا۔

آپ کی بات سو فیصد درست ہے ۔ جب لیڈی ڈیانا کا انتقال ہوا تھا ۔ تو سڑک کے کنارے لوگوں نے منوں پھولوں کے گلدستے رکھے تھے ۔ اور جس طرح لائن بنائی ہوئی تھی قابل تعریف امر تھا اس کے مقابلے میں ہمارے ہاں جمعہ کی نماز اور حج کے موقع پر ہمارا ڈسپلن کیسا ہوتا ہے انسانی حقوق ( بین الاقوامی حکومتی دہشت گردی سے ماورا) اپنے معاشرے میں مثالی ہے یہ نیا خون شامل ہوگا تو اسلام نشونما پائے گا ۔
 
باباجی

محفلین
کفر و اسلام کے بیچ صرف کلمہ کا فرق ہے
کافر کلمہ پڑھ لے تو پورا مسلمان ہوجاتا ہے کہ اس میں انسانیت کے لیئے جو حکم ہے وہ عادات پہلے سے موجود ہوتی ہیں
کلمہ انہیں جِلا بخشتا ہے
 
زبیر مرزا

محفلین
بابا واقعات کو جس انداز میں تحریرکرتے ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں بہت کچھ سوچنے اور سمجھنے
کے لیے دے جاتے ہیں - بہت شکریہ سر شئیر کرنے کے لیے
 
قیصرانی

لائبریرین
اشفاق احمد کی کتاب " زاویہ " سے اقتباس
" ۔۔۔ ۔ہمارے دین میں سب سے اہم چیز ڈسپلن ہے ۔ میں تین چار برس پہلے کینیڈا گیا تھا ،وہاں ایک یوری انڈریو نامی ریڈیو انانسر ہے ۔ اب وہ مسلمان ہوگیا ہے اس کی آواز بڑی خوبصورت آواز ہے میں اس وجہ سے کہ وہ اچھا اناونسر ہے اور اب مسلمان ہوگیا ہے اس سے ملنے گیا وہ اپنے مسلمان ہونے کی وجوہات کے بارے میں بتاتا رہا اس نے مسلمان ہونے کی وجہ تسمیہ بتاتے ہوءے کہا کہ وہ سورہ روم پڑھ کر مسلمان ہوا ہے میں پھر کبھی آپ کو بتاؤں گا کہ اس کو سورہ روم میں کیا نظر آیا ۔ میں نے کہا اب ہمارے حالات تو بڑے کمزور ہیں اس نے کہا نہیں اسلام کا نام تو جلی حروف میں سامنے دیوار پر بڑا بڑا کرکے لکھا ہوا ہے ۔ میں نے کہا نہیں ہم تو ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ، خاص طور پر جس طرح ہم کو گھیرا جارہا ہے ۔ اس نے کہا ٹھیک ہے گھیرا جا رہا ہے لیکن اس صورتحال سے نکلنے کا بھی ایک انداز ہے ۔ ہم نکلیں گے ، میں نے کہا ہم کیسے نکلیں گے اس نے کہا کہ جب کوئی پانچ چھے سات سوامریکی مسلمان ہو جائیں گے اور اس طرح سے چھے سات سو کینیڈین مسلمان ہو جائیں گے اور ساڑھے آٹھ نو سو سکنڈے نیوین مسلمان ہو جائیں گے تو پھر ہمارا قافلہ چل پڑے گا کیونکہ وی آر ڈسپلنڈ ۔ اسلام ڈسپلن سکھاتا ہے ' نعرہ بازی کو نہیں مانتا ۔ میں بڑا مایوس 'شرمندہ اور تھک سا گیا اس کی یہ بات سن کر اور سوچا کہ دیکھو ! ہر حال میں ان کی چڑھ مچ جاتی ہے ۔یہ جو گورے ہیں یہ یہاں بھی کامیاب ہو جائیں گے ۔۔۔ ۔"​

اس میں ایک فقرے کی کمی محسوس ہو رہی ہے جس میں یوری اینڈریو نے موجودہ مسلمانوں کی تعداد کے بارے مرحوم کے سوال پر یہ فقرہ کہا تھا
کیونکہ وی آر ڈسپلنڈ ۔ اسلام ڈسپلن سکھاتا ہے ' نعرہ بازی کو نہیں مانتا​
 
عسکری

معطل
ہم پھر بالکل فٹ ہیں ہم تو ہر کھانے سے پہلے 3 اور بعد میں 3 بونگیاں مارتے ہیں :grin:
 
Top