اشعار کو ایچ ٹی ایم ایل ٹیبل میں خود کار طور پر کس طرح ڈالا جا سکتا ہے؟

شکیب

محفلین
مثال کے طور پر یہ اشعار ہیں۔۔۔
تعزیر بستوی
میری رگ رگ میں خدا تو نے شرارے بھر کر
حکم صادر یہ کیا آگ نہ لگنے پائے

ایک سے ایک حسیں چیز بنا کر یہ کہا
خواہشِ نفس کبھی دل میں نہ جگنے پائے

میں فرشتہ نہ پیمبر نہ صحابی کوئی
اکثر و بیشتر راہوں سے بھٹک جاتا ہوں

ایک سوکھی ہوئی لکڑی سی حقیقت میری
شعلہء نفس سے اک پل میں دہک جاتا ہوں

دل میں اٹھتی ہے کبھی ہوک عبادت میں کروں
تجھ سے رو رو کے گناہوں کی معافی چاہوں

لغزشِ پا کے سبب دہر کے میخانے میں
جو بھی نقصان ہوا اس کی تلافی چاہوں

لب پہ قرآن کی آیات سجائے رکھوں
اپنے کردار کو آئینہ بنائے رکھوں

آندھیاں لاکھ چلیں نفس کے صحراؤں میں
دل میں قندیل تقدس کی جلائے رکھوں

ایک دو روز ہی رہتا ہے تقدس لیکن
پھر اسی نفس کے بازار میں کھوجاتا ہوں

محفلِ رقص سجا لیتی ہے دنیا پھر سے
اس کی پازیب کی جھنکار میں کھو جاتا ہوں

ایسا کردے مرے مولا کہ وفادار رہوں
میں سدا تیری محبت میں گرفتار رہوں
××××××××××××
اشعار لکھے ہوئے ہیں، انہیں کیا کیا جائے کہ ٹیبل میں خود بخود اس طرح شامل ہوجائیں کہ ایک <td></td>میں ایک مصرع ہو،( کالم ایک بھی ہوسکتے ہیں اور دو بھی۔)
HTML:
<table dir="rtl">
    <tr>
        <td>میری رگ رگ میں خدا تو نے شرارے بھر کر</td>
        <td>حکم صادر یہ کیا آگ نہ لگنے پائے</td>
    </tr>
    <tr>
        <td>ایک سے ایک حسیں چیز بنا کر یہ کہا</td>
        <td>خواہشِ نفس کبھی دل میں نہ جگنے پائے</td>
    </tr>
اس طرح پوری نظم شامل ہوجائے۔
ورنہ ہمیں خود سے سارا شامل کرنا پڑے گا مینوَلی۔
اللہ حامی و ناصر ہو۔
 
فوری طور پر کوئی حتمی مدد کرنے کی پوزیشن میں نہیں، البتہ معمولی رہنمائی کر دیتا ہوں۔
اس کام کے لئے آپ ریگولر ایکسپریشن بنا کر فائنڈ اینڈ ریپلیس کے ذریعے مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔

اگر ایچ ٹی ایم ایل کے بجائے ورڈ ٹیبل چاہئے تو ورڈ کا ٹیکسٹ ٹو ٹیبل کنورٹر بہترین آپشن ہے۔
 
فوری طور پر تفصیلی مدد تو نہیں کر سکتا۔ ایک بنیادی طریقہ بتا دیتا ہوں۔
سب سے پہلے ٹیبل کے ابتدائی اور اختتامی ٹیگ ڈال دیں
1_zpshlmwbbth.png


پھر ریپلیس کی آپشن استعمال کرتے ہوئے درج ذیل ترتیب سے ریپلیس کر لیں۔
1
2_zpsrrnqkj72.png


2
3_zpszvs0ptte.png
 

شکیب

محفلین
بننے والا ٹیبل صفحہ کے درمیان میں نہیں آرہا۔۔۔ پتہ نہیں کیا بات ہے۔ میں نے <table> پر ٹیکسٹ الائن استعمال کیا، پھر ان لائن اسٹائل بھی لگائی، حتی کہ الگ <div>بنا کر بھی کام نہیں بنا۔۔۔ ٹیبل ہنوز لیفٹ الائنڈ ہے۔
۔
کوڈ:
#sher{text-align:center;}
</style>
<div id="sher">

<table dir="rtl" style="text-align:center;">
#sher table{text-align:center;}
کا بھی یہی نتیجہ ہے۔
 
باڈی ٹیگ پر ٹیکس الائن کو سنٹر کریں۔
یہ اٹریبیوٹ اندرونی کمپوننٹ پر اپلائی ہوتا ہے۔
ڈِو والا کام بھی ٹھیک ہے، ڈِو کو 100 فیصد وڈتھ دیں
 

شکیب

محفلین
باڈی ٹیگ پر ٹیکس الائن کو سنٹر کریں۔
یہ اٹریبیوٹ اندرونی کمپوننٹ پر اپلائی ہوتا ہے۔
ڈِو والا کام بھی ٹھیک ہے، ڈِو کو 100 فیصد وڈتھ دیں
نہیں ہوا۔ اور ویسے بھی باڈی میں اور جو ٹیکسٹ ہوگا اسے تھوڑے ہی سینٹر الائن کرنا ہے۔
وڈتھ تو اتنی ہی چاہیے، جتنی آٹومیٹک آرہی ہے، بس اس ٹیبل کو بیچ میں لانا ہے۔۔۔
 
نہیں ہوا
وڈتھ تو اتنی ہی چاہیے، جتنی آٹومیٹک آرہی ہے، بس اس ٹیبل کو بیچ میں لانا ہے۔۔۔
یہی کہا ہے کہ ڈِو کی وڈتھ کو 100 فیصد کریں، تاک وہ پوری سکرین لے، اور پھر ٹیبل اس کے سنٹر میں آئے گا

ٹیبل کو وڈتھ نہیں دینی

ابھی راستے میں ہوں ورنہ چھوٹا سا سیمپل بنا دیتا
 

شکیب

محفلین
ٹیبل میں الائن=سینٹر کا ایٹری بیوٹ لگایا ہے۔
ڈِو کو وڈتھ دینے سے کام نہیں بنا۔
#sher{width=100%; text-align:center;}
 
اگر گھر جا کر وقت ملا تو سیمپل بھیجوں گا۔ جو کہ مشکل ہے، کل کراچی کے لیے نکلنا ہے، تیاریاں مکمل کرنی ہیں۔
تھوڑا سا گوگل بھائی کو مزید زحمت دے کر دیکھیں
 

شکیب

محفلین
جی کرتا ہوں۔۔۔ آپ اپنی تیاری کریں، یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں، میں ہی کہیں گڑ بڑ کر رہا ہوں گا۔
ایک بار پھر بے حد شکریہ
 

شکیب

محفلین
محمد تابش صدیقی بھائی آپ نے جو طریقہ بتایا تھا، اس کی رو سے تو صرف اسی وقت کام ہورہا ہے جب ہر شعر کے بعد دو مرتبہ کیریج ریٹرن (اینٹر) ہو۔ اگر اشعار کے درمیان اینٹر ایک ہی مرتبہ ہو تو کیا کیا جائے؟ میں نے بہت کوشش کی لیکن ODD یا EVEN کا فلٹر کیسے لگاؤں سمجھ میں نہیں آیا۔
مثلا اشعار اس طرح ہوں تو؟
میری رگ رگ میں خدا تو نے شرارے بھر کر
حکم صادر یہ کیا آگ نہ لگنے پائے
ایک سے ایک حسیں چیز بنا کر یہ کہا
خواہشِ نفس کبھی دل میں نہ جگنے پائے
یا تو براہِ راست اس طرح لکھےہوئے اشعار پر کوئی طریقہ آمایا جائے یا پھر اشعار کے درمیان ایک اینٹر کی خالی سپیس چھوڑنے کا جگاڑ لگایا جائے۔
 
محمد تابش صدیقی بھائی آپ نے جو طریقہ بتایا تھا، اس کی رو سے تو صرف اسی وقت کام ہورہا ہے جب ہر شعر کے بعد دو مرتبہ کیریج ریٹرن (اینٹر) ہو۔ اگر اشعار کے درمیان اینٹر ایک ہی مرتبہ ہو تو کیا کیا جائے؟ میں نے بہت کوشش کی لیکن ODD یا EVEN کا فلٹر کیسے لگاؤں سمجھ میں نہیں آیا۔
مثلا اشعار اس طرح ہوں تو؟
میری رگ رگ میں خدا تو نے شرارے بھر کر
حکم صادر یہ کیا آگ نہ لگنے پائے
ایک سے ایک حسیں چیز بنا کر یہ کہا
خواہشِ نفس کبھی دل میں نہ جگنے پائے
یا تو براہِ راست اس طرح لکھےہوئے اشعار پر کوئی طریقہ آمایا جائے یا پھر اشعار کے درمیان ایک اینٹر کی خالی سپیس چھوڑنے کا جگاڑ لگایا جائے۔

فی الحال اسی طریقے سے کام چلائیں۔

ریگولر ایکسپریشن بنائی جا سکتی ہے، مگر ابھی آؤٹ آف سٹیشن ہوں دو ہفتے، لہٰذا معذرت۔ :)
 
Top