اشعار کا سلسلہ،حروف ِ تہجی سے

سیما علی

لائبریرین
مسلسل اشعار پوسٹ کرنے کے لیے پسندیدہ اشعار کی لڑی استعمال کیجیے۔
ایسے سلسلوں میں ایک سے زائد احباب شریک ہوں تو بہتر ہے۔ :)
بالکل درست کہا آپ نے تابش میاں آئیندہ خیال رکھیں گے ۔۔۔۔۔ہمیں اکیلے تاش کھیلنے کی عادت بہت رہی ہے شاید یہی وجہ ہے ۔۔۔۔🤓
 

سیما علی

لائبریرین
بے پردہ کل جو آئیں نظر چند بیویاں
اکبر زمیں میں غیرتِ قومی سے گڑ گیا
پوچھا جو ان سے آپ کا پردہ وہ کیا ہوا
کہنے لگیں کہ عقل پہ مردوں کے پڑ گیا
 

شمشاد

لائبریرین
پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے
نئے پرندوں کو اڑنے میں وقت تو لگتا ہے
ہستی مل ہستی
 

سیما علی

لائبریرین
تمہیں چاہوں، تمہارے چاہنے والوں کو بھی چاہوں
مرا دل پھیر دو، مجھ سے یہ جھگڑا ہو نہیں سکتا
مضطر خیر آبادی
 

سیما علی

لائبریرین
ذرا میں زخم لگائے، ذرا میں دے مرہم
بڑے عجیب روابط مرے صبا سے ہیں
خورشید رضوی

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
 

سیما علی

لائبریرین
سجا کے رکھے گی زندان میں مجھے خلقت
یہ مجھ سے آج عجب عدل کرنے والی ہے
فرحت عباس
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
Top