اشعار مرے صبر کے صوفی امام ہیں - ولی عبدالحئی

باباجی

محفلین
اشعار مرے صبر کے صوفی امام ہیں
یہ میری زندگی کی طرح نا تمام ہیں

سُر تان کے مدبن میں ہیں دونوں کی کوئلیں
رادھے کتھا کلی میں تو بنسی میں شام ہیں

کیسے ہیں تیکھے نین میں عریانیت کے بان
یہ سُر بھی ہیں کھرے کھرے سُچے کلام ہیں

ہر سُر سجا ہوا ہے اُسی کے جمال سے
ہر شبد کے گن گیان میں اس کے قیام ہیں

رقصاں ولی ہے کشف کے بیراگ ٹھاٹ میں
فقر و قلندری کے یہ اپنے مقام ہیں

ولی عبدالحئی
 
Top