اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

سیما علی

لائبریرین
جن سے افسانہ ہستی میں تعلق تھا کبھی
ان محبت کی روایات نے دم توڑ دیا

ہائے آداب محبت کے تقاضے ساغر
لب ہلے اور شکایات نے دم توڑ دیا
ساغر صدیقی
 

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے​

ثبوت ہے یہ محبت کی سادہ لوحی کا
جب اس نے وعدہ کیا ہم نے اعتبار کیا
جوش ملیح آبادی
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چاند اپنی دھن میں مست ستارا مزے میں ہے
ہم تم فقط اداس ہیں دنیا مزے میں ہے
اس کو یہ لگ رہا ہے بچھڑ کے میں خوش نہیں
اور میں یہ سوچتا ہوں وہ کتنا مزے میں ہے
پہنچا ہوں اس نتیجے پہ دنیا کو دیکھ کر
دیکھے بغیر دنیا کو اندھا مزے میں ہے
 

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے​


زعمِ عقل و فہم اِک نادانئ معصوم ہے
اے گرفتارِ فریبِ ہوش، اے دل! دیکھ کر
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top