ثروت و عیش کے ایوانوں میں اکثر ہم نے سسکیاں لیتے ہوئے دیکھا ہے انسانوں کو
سیما علی لائبریرین مئی 13، 2025 #2,181 ثروت و عیش کے ایوانوں میں اکثر ہم نے سسکیاں لیتے ہوئے دیکھا ہے انسانوں کو
سیما علی لائبریرین مئی 13، 2025 #2,182 جن سے افسانہ ہستی میں تعلق تھا کبھی ان محبت کی روایات نے دم توڑ دیا ہائے آداب محبت کے تقاضے ساغر لب ہلے اور شکایات نے دم توڑ دیا ساغر صدیقی
جن سے افسانہ ہستی میں تعلق تھا کبھی ان محبت کی روایات نے دم توڑ دیا ہائے آداب محبت کے تقاضے ساغر لب ہلے اور شکایات نے دم توڑ دیا ساغر صدیقی
سیما علی لائبریرین مئی 23، 2025 #2,183 اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سےثبوت ہے یہ محبت کی سادہ لوحی کا جب اس نے وعدہ کیا ہم نے اعتبار کیا جوش ملیح آبادی
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سےثبوت ہے یہ محبت کی سادہ لوحی کا جب اس نے وعدہ کیا ہم نے اعتبار کیا جوش ملیح آبادی
سیما علی لائبریرین جولائی 10، 2025 #2,184 جسے بھلائے کئی سال ہو گئے کامل میں آج اس کی گلی سے گزر گیا کیسے کامل چاند پوری
گُلِ یاسمیں لائبریرین جولائی 10، 2025 #2,185 چاند اپنی دھن میں مست ستارا مزے میں ہے ہم تم فقط اداس ہیں دنیا مزے میں ہے اس کو یہ لگ رہا ہے بچھڑ کے میں خوش نہیں اور میں یہ سوچتا ہوں وہ کتنا مزے میں ہے پہنچا ہوں اس نتیجے پہ دنیا کو دیکھ کر دیکھے بغیر دنیا کو اندھا مزے میں ہے
چاند اپنی دھن میں مست ستارا مزے میں ہے ہم تم فقط اداس ہیں دنیا مزے میں ہے اس کو یہ لگ رہا ہے بچھڑ کے میں خوش نہیں اور میں یہ سوچتا ہوں وہ کتنا مزے میں ہے پہنچا ہوں اس نتیجے پہ دنیا کو دیکھ کر دیکھے بغیر دنیا کو اندھا مزے میں ہے
گُلِ یاسمیں لائبریرین جولائی 10، 2025 #2,186 حسابِ عمر کا اتنا سا گوشوارہ ہے تمہیں نکال کے دیکھا تو سب خسارہ ہے
گُلِ یاسمیں لائبریرین جولائی 10، 2025 #2,187 خود سے فرصت ہی میسر نہیں آئی ورنہ ہم کسی اور کے ہوتے تو تمہارے ہوتے
گُلِ یاسمیں لائبریرین جولائی 10، 2025 #2,188 دنیا نے تیری یاد کی فرصت بھی چھین لی تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے
گُلِ یاسمیں لائبریرین جولائی 10، 2025 #2,189 ڈرا دیتی ہے جنکو انقلابِ وقت کی پائل انہیں کیونکر میں سمجھاوں کے رقصِ ارتقا کیاہے
سیما علی لائبریرین جولائی 10، 2025 #2,190 ذکر اس پری وش کا اور پھر بیاں اپنا بن گیا رقیب آخر تھا جو رازداں اپنا
سیما علی لائبریرین جولائی 10، 2025 #2,191 ریختے کے تمہیں استاد نہیں ہو غالبؔ کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میرؔ بھی تھا
سیما علی لائبریرین جولائی 10، 2025 #2,192 اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے زعمِ عقل و فہم اِک نادانئ معصوم ہے اے گرفتارِ فریبِ ہوش، اے دل! دیکھ کر
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے زعمِ عقل و فہم اِک نادانئ معصوم ہے اے گرفتارِ فریبِ ہوش، اے دل! دیکھ کر
گُلِ یاسمیں لائبریرین جولائی 10، 2025 #2,193 سارا ماحول وہی رہتا ہے زنداں کا مرے زنگ لگتا ہے تو زنجیر بدل جاتی ہے
گُلِ یاسمیں لائبریرین جولائی 10، 2025 #2,194 شہرِ گل کے خس و خاشاک سے خو ف آتا ہے جس کا وارث ہوں اُسی خاک سے خوف آتا ہے