اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

سیما علی

لائبریرین
ضبط کا عہد بھی ہے شوق کا پیمان بھی ہے
عہد و پیماں سے گزر جانے کو جی چاہتا ہے
درد اتنا ہے کہ ہر رگ میں ہے محشر برپا
اور سکوں ایسا کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے

فیض احمد فیض
 

سیما علی

لائبریرین
عقائد وہم ہیں، مذہب خیال خام ہے ساقی
ازل سے ذہنِ انساں بستہ اوہام ہے ساقی
(ساحر لدھیانوی)
 

سیما علی

لائبریرین
گلاب چہروں سے دل لگانا وہ چپکے چپکے نظر ملانا
وہ آرزوؤں کے خواب بُننا وہ قصہء ناتمام لکھنا
 

سیما علی

لائبریرین
لگا رہا ہوں لبوں کی ہنسی سے اندازہ
کہ میرے غم کی طلب میں کوئی کمی تو نہیں

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
 

سیما علی

لائبریرین
معصوم عجب ہے حال چمن ہر شعلے کا یہاں بدلا ہے چلن
شاخوں کو جلایا جاتا ہے ، طائر کو ستایا جاتا ہے
 
Top