اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

شمشاد

لائبریرین
ہمارے دل سے کیا ارمان سب اک ساتھ نکلیں گے
کہ قیدی مختلف میعاد کے ہوتے ہیں زنداں میں
(نوح ناروی)
 

سیما علی

لائبریرین
ڈوبا نڈھال سورج، تاروں کا باغ چمکا
پیڑوں کی چوٹیوں پر مہ کا چراغ چمکا
گزرے دنوں کی لَو سے میرا دماغ چمکا
گم گشتہ عشرتوں کی رہ کا سراغ چمکا
محسن نقوی
 

سیما علی

لائبریرین
ذکر اس پری وش کا، اور پھر بیاں اپنا
بن گیا رقیب آخر تھا جو رازداں اپنا

مرزا اسد اللّہ خاں غالب
 
ڈاکٹر صاحب
یہ کیا ڈبویا ہے ؟؟؟؟
نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا
ڈُبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا

جی آپکی مکمل شعر تو یہ ہی ہے پر میرے ذہن میں ایک مصرع تھا جو مجھے یاد تھا کہ پورا شعر ہے
 
Top