اشعار - حروف تہجی کے لحاظ سے

الف عین

لائبریرین
پھر نظر میں پھول مہکے دل میں پھر شمعیں جلینں
پھر تصوّر نے لیا اس بزم میں جانے کا نام

فیض
 

شمشاد

لائبریرین
تھک گئے ہیں ہم تیرے روز کے ستانے سے
توڑ دے تعلّق کو اس طرح نبھانے سے
(ناہید ورک)
 

شمشاد

لائبریرین
ث سے معذرت

جھلملاتا تھا جو آنسو میری آنکھوں میں وہ اب
شدّتِ غم سے نکل کر تارِ مژگاں ہو گیا
(ناہید ورک)
 

شمشاد

لائبریرین
دنیا میں ک۔ہاں قدر بھ۔لا اش۔۔کِ وف۔۔ا ک۔۔ی
کچھ تو نے بھی اے دیدۂ گریاں نہیں دیکھا
(سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
ذہن پے چھائی ہوئی غم کی گھٹا ہو جیسے
درد میں ڈوبی ہوئی ساری فضا ہو جیسے
(کرشن ادیب)
 

شمشاد

لائبریرین
زبان سخن کو، سخن بانکپن کو ترسے گا
سخن کدہ میری طرزِ سخن کو ترسے گا
(ناصر کاظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
ضبطِ غمِ الفت پر نازاں ہوں بہت لیکن
جب ی۔اد ت۔۔ری آئ۔۔ی، واللہ بہت آئ۔۔۔ی
(سرور)
 
Top