اشعار برائے اصلاح

الف عین

لائبریرین
محض گناہوں کی مہلت تو نہیں دی ہے اللہ نے ، یہ تو بندے پر منحصر ہے کہ وہ گناہ کے کام کرتا ہے یا ثواب کے!
قطعہ کا دوسرا مصرعہ بھی عجیب بلکہ مجہول ہے۔ ناقص خیال کی شکل؟
 
سر یہ تو سوال ہے جواب بھی لکھنا ہے کہ یہ امتحان کی جگہ ہے نتیجہ جہنم یا جنت متعین کرے گا۔۔
 
ایک ممکنہ شکل آپ کے خیال کی یہ ہو سکتی ہے :
جرات نہیں ہے گو مجھے تجھ سے سوال کی
ناقص سی ایک شکل ہے پھر بھی خیال کی
مہلت مجھے ملی نہ گناہوں کی چار دن
ربّ کریم پھر بھی سزا اتنے سال کی
۔۔۔۔ اور یہ بھی اس لئے کہہ رہا ہوں کہ آپ فرما رہیں ہیں کہ ابھی آپ کو جواب لکھنا ہے
 
Top