اشعار برائےاصلاح فعلن فعولن فعلن فعولن

Dr Ajab

محفلین
اپنی جگہ ہر شے باادب تھی
وہ رات جانم کیسی عجب تھی
ہر حس بدل ڈالی تو نےمیری
تیرے لبوں کی مستی غضب تھی
 

یاسر شاہ

محفلین
حضور ! ایک اصول ہے شاید کسی کام کا ہو - اس قبیل کے اشعار پہ داد اور اصلاح ہر شاعر اپنی اپنی بیگم سے لیا کرے -:-(
 

الف عین

لائبریرین
محفل میں خوش آمدید ڈاکٹر عجب اگرچہ نام عجیب ہے۔ یقیناً اس نام کا استعمال اپنی شاعری میں تو نہیں کرتے ہوں گے!
زبان و بیان کی تو غلطی نظر نہیں آتی سوائے یہ کہ مطلع دو لخت محسوس ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ اس قسم کی بحریں جو دو حصوں میں تقسیم ہوتی ہیں ان میں ہر حصے میں بات مکمل ہو تو بہتر ہے۔ آپ کا 'ڈالی' ٹوٹ رہا ہے
 
Top